موسم کا حال

فلک شیر

محفلین
السلام علیکم!

امید ہے سب احباب بخیر ہوں گے۔ مجھے معلوم نہیں کہ اس طرح کا کوئی دھاگہ پہلے سے موجود ہے یا نہیں ۔ بہرحال باہم شناسائی یا تعارفِ احوال کے لیے موسم کا سہارا جدید دنیا کی مجبوری ہے، ایسی کوئی فوری مجبوری مجھے لاحق تو نہیں ۔ پھر بھی دل کیا، کہ ایسا دھاگہ ہو، جہاں محفلین اپنے دیار و بلاد کے موسم کا تازہ احوال شئیر کریں ، یہ بھی سیکھنے سکھانے، جاننے کا عمدہ ذریعہ ہو سکتا ہے۔

تو سب سے پہلے ہمارے شہر کا اس وقت کے موسم سے متعلق عرض ہے کہ بارش ہو رہی ہے ، درجہ حرارت پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ ہے ۔ آئندہ ایک سو بیس منٹ تک بارش ہونے کے امکانات ہیں۔ یہاں مزید تفصیل دیکھی جا سکتی ہے۔

ویسے احباب اپنے تجربات سے شئیر کر سکتے ہیں کہ کن ایپس یا طریقوں سے یہاں موسم کے احوال زیادہ بہتر ( تصویریں ، چارٹس ) صورت میں پیش کیے جا سکتے ہیں ۔
 
سیما علی

لائبریرین
وعلیکم السلام
ہمارے شہر کا موسم بڑا سہانا ہے ۔۔
کراچی والوں کے لئے اس سے زیادہ خوش قسمتی کی بات ہے کہ کچھ سالوں سے ہم لوگ بھی سردی سے محظوظ ہونے لگے شاید لوگوں کو سردی اچھی نہ لگتی ہو پر ہمیں بہت اچھی لگتی ہے ۔سردی کا اپنا مزا ہے ۔صبح کی دھوپ راحت بخش محسوس ہوتی ہے ۔ سردی آتی ہے تو اپنے ساتھ بہت سی نعمتیں، راحتیں اور ذائقے بھی لے کر آئی ہے۔ پہننے اوڑھنے اور کھانے پینے کا مزا اسی موسم میں آتا ہے۔
tIChzLt.jpg
 
واقعی
پہلے تو کراچی والے دوستوں سے یہی سنتے تھے کہ سردیوں کو ترس رہے ہیں :)
 
عبدالصمدچیمہ

لائبریرین
السلام علیکم!

امید ہے سب احباب بخیر ہوں گے۔ مجھے معلوم نہیں کہ اس طرح کا کوئی دھاگہ پہلے سے موجود ہے یا نہیں ۔ بہرحال باہم شناسائی یا تعارفِ احوال کے لیے موسم کا سہارا جدید دنیا کی مجبوری ہے، ایسی کوئی فوری مجبوری مجھے لاحق تو نہیں ۔ پھر بھی دل کیا، کہ ایسا دھاگہ ہو، جہاں محفلین اپنے دیار و بلاد کے موسم کا تازہ احوال شئیر کریں ، یہ بھی سیکھنے سکھانے، جاننے کا عمدہ ذریعہ ہو سکتا ہے۔

تو سب سے پہلے ہمارے شہر کا اس وقت کے موسم سے متعلق عرض ہے کہ بارش ہو رہی ہے ، درجہ حرارت پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ ہے ۔ آئندہ ایک سو بیس منٹ تک بارش ہونے کے امکانات ہیں۔ یہاں مزید تفصیل دیکھی جا سکتی ہے۔

ویسے احباب اپنے تجربات سے شئیر کر سکتے ہیں کہ کن ایپس یا طریقوں سے یہاں موسم کے احوال زیادہ بہتر ( تصویریں ، چارٹس ) صورت میں پیش کیے جا سکتے ہیں ۔
وعلیکم سلام
سمبڑیال میں رات بھر بارش رہی، اس وقت تھم چکی ہے (اللہ نے لوگوں کے لیے آسانی پیدا کردی ہے دفاتر جانے کے لیے، اور بچے اسی بات پر غمگین ہیں کہ اگر ساری رات ہوتی رہی ہے تو دو سے تین گھنٹے اور ہوجاتی تو )۔
اب دوبارہ اندھیرا ہونا شروع ہوگیا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہاں راولپنڈی میں کل ہلکی سی بارش ہوئی تھی۔
آج دن بھرخاصی دھوپ رہی۔ اس وقت درجہ حرارت 5 ڈگری سنٹی گریڈ ہے۔
 
عثمان

محفلین
اس وقت یہاں ہیلی فیکس میں درجہ حرارت منفی چوبیس ڈگری سیلسئیس ہے۔ جبکہ ہوا کہ ساتھ منفی سینتیس۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
یہاں ریاض میں آج کل رات اور صبح کو نو ،دس ڈگری تک کی ذرا ٹھنڈ رہتی ہے ۔ لیکن دن کے وقت بیس بائیس ڈگری کا معتدل موسم ہو جاتا ہے ۔
 
محمداحمد

لائبریرین
بہرحال باہم شناسائی یا تعارفِ احوال کے لیے موسم کا سہارا جدید دنیا کی مجبوری ہے

موسم والی شناسائی بھی موسمی ہی ہوتی ہے۔ کب بادل چھٹ گئے اور دھوپ نکل آئی پتہ ہی نہیں چلتا۔ :) :)

ایسی کوئی فوری مجبوری مجھے لاحق تو نہیں ۔

تاہم شاعر کا آپ کو مشورہ ہے کہ :

باتوں کے لئے شکوہِ موسم ہی بہت ہے
کچھ اور کسی سے نہ کہا کر نہ سُنا کر۔

:) :) :)
 
محمداحمد

لائبریرین
ہمارے ہاں کل سے تو سردی نہ ہونے کے برابر ہے۔ اور آج دوپہر میں دو مختلف افراد کی متضاد رائے موصول ہوئی ہے۔

ایک کا کہنا تھا کہ سردی اب ختم ہو گئی ہے۔
جب کہ دوسرے صاحب کا کہنا تھا کہ سردی دو قدم پیچھے ہٹی ہے (غالباً ایک بار پھر واپس آئے گی۔ )

واللہ اعلم!
 
پر رات کو تو ہلکی ٹھنڈ ہے ۔۔
 
موسم کا سہارا جدید دنیا کی مجبوری ہے،
بہت عمدہ موضوع ہے محترم فلک شیر صاحب مگر ناظرین کو ایپس پر مت چھوڑیں بلکہ اپنے احساسات اور جذبات بھی ساتھ ساتھ نذرکریں کہ درجہ حرارت کے کم یا زیادہ ہونے پرہم پر ،ہمارے درودیوار پر ، ہمارے پالتو برڈز اور جانوروں پر ،ہمارے پروگراموں پر کیا کیا اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ لوکیشن وائز موسم کا حال تو کسی بھی ویب سائٹس سے معلوم کیا جاسکتا ہے مگر موسموں کے اتار چڑھاؤ سے تخیل کو جو تحریک ملتی ہے اُس کا حال اِس لڑی میں بیان کیاجائے تو شاعری کا مزا آجائے۔۔۔۔
 
Top