السلام علیکم محترم فرید احمد صاحب۔ کافی دن بعد آپ محفل پر تشریف لائے ہیں۔ ویلکم بیک۔
اسلامی فقہ اکیڈمی (انڈیا) کی
اس خبر کے مطابق انسائیکلوپیڈیا کی 44 جلدیں بتائی گئی ہیں جبکہ عربی میں شائد 45 جلدیں ہیں۔ مکتبہ الشاملہ پر 32 ورڈ فائلوں کی شکل میں یہ انسائیکلوپیڈیا موجود ہے (بقول
ابن جمال) جو کہ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے :
الموسوعة الفقهية الكويتية ( كاملة )
قریب 16 میگابائٹس کی rar فائل ہے۔ صرف 32 ورڈ فائلوں کو زپ کر لیا جائے تو صرف 7 ایم-بی کی فائل بنتی ہے۔ کیونکہ شاملہ والوں نے rar میں bok فائل بھی ساتھ منسلک کر رکھی ہے۔
اردو موسوعۃ فقہیہ دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ شائد اِن پیج میں کمپوز کیا گیا ہے۔ اور جس کسی نے بھی پ ڈ ف بنائی ہے ، بڑی غلطی کی کہ ان پیج سے امیج (jpg) فائل حاصل کر کے تمام صفحات کے امیجز سے یہ پی ڈی ایف بنائی۔ کاش راست ان پیج سے بنا لی جاتی تو پرنٹنگ صاف اور واضح بھی آتی۔
فرید احمد صاحب ، اگر معلوم ہو تو بتائیے گا کہ کیا مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب بھی اسلامی فقہ اکیڈمی (انڈیا) سے وابستہ ہیں؟ ان کے کچھ شاگرد یہاں ریاض میں ہوتے ہیں۔ کیوں نہ ان شاگردان کے توسط سے موسوعۃ کی ان پیج یا یونیکوڈ فائلیں حاصل کرنے کی کوشش کی جائے؟ (حالانکہ پتا ہے کہ یہ نہایت مشکل کام ہے ، مگر اس پر بھی غور کیا جائے کہ علامہ داؤد راز کی شرح بخاری کی تمام 8 جلدوں کی ان پیج فائلیں مرکزی جماعت اھل حدیث ہند کے دفتر سے ہی حاصل کی گئی تھیں)