موسیقی پلس شرک والی موسیقی سے پرہیز کریں

ساجدتاج

محفلین
roseclustersdiv.gif
pink-16.gif
موسیقی پلس شرک والی موسیقی سے پرہیز کریں
pink-16.gif
السلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ :۔

ترقی یافتہ اس دور میں‌ہم نے قُرآن کی تلاوت کو چھوڑ کر موسیقی کو اپنے اوپر حاوی کر لیا ہے۔ اللہ معاف کرے ہمیں‌اس میں بہت لُطف ملنے لگ گیا ہے۔ اٹھتے بیٹھتے موسیقی سنتے ہیں‌۔
آپ نے اکثر نہیں‌بلکہ زیادہ تر دیکھا ہو گا کالجز و اسکول میں، ڈرائیونگ کرتے ہوئے،پڑھتے ہوئے ، شادیوں‌پر، کھانا کھاتے ہوئے لوگوں‌کے ہاتھ میں‌موبائل نظر آتے ہیں‌ کوئی ایس ایم ایس کر رہا ہے کوئی کسی کو گانے سینڈ کر رہا ہے کبھی کچھ تو کبھی کچھ۔ کیا یہ جہالت نہیں‌ہے۔کوئی ہم سے یہ کہہ دے کہ یار تیرے فلاں‌گانا ہے تو فورا جواب ملے گا کہ ہاں‌یار ہے تم بتائو کہ تمہیں‌کون کون سا چاہیے؟ کیا کبھی انہوں نے یہ پوچھا کہ یار تیرے پاس کوئی اسلامی کتاب ہے جس پڑھ کر میں‌ اپنی غلطیوں‌کو ٹھیک کر سکوں؟ نہیں‌ہم ایسا نہیں‌پوچھیں‌گے کیونکہ ہمیں‌دُنیاوی چیزوں‌میں‌مزہ ملتا ہے نا کہ دینی نعوذ باللہ اللہ معاف کرے ہمیں۔
موسیقی میں‌اس قدر کھوئے ہوئے ہیں‌کہ اُس ورڈنگ کو بھی غور نہیں‌سنتے کہ اُس میں‌کیا کیا گا جاتے ہیں‌گانے والے،شرک سے بھری ہوتی ہے انڈیا کی موسیقی لیکن ہم اُس کو مزے لے لے کر سُنتے ہیں۔شرم آنی چاہیے ہمیں ایسا کرتے ہوئے۔آپ دوستوں‌اور بھائیوں‌سے کچھ ایسی ہی ورڈنگ شیئر کرتا ہوں‌جسے ہمارے ہی ایک پاکستانی نے گایا ہے جو انڈیا میں‌بڑی مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔نام ہے راحت فتح علی خان،اب ذرا غور کیجیئے گا

فلم : لو آج کل

گانا :۔ مانگا جو میرا ہے جاتا کیا تیرا، میں‌نے کون سی تجھ سے جنت مانگ لی، کیسا خُدا ہے تو بس نام کا ہے جا رَبا تیری اتنی سی بھی نہ چلی
نعوذ باللہ،نعوذ باللہ،نعوذ باللہ،نعوذ باللہ

اسی طرح اور بہت سے گانے ہوں گے جس میں شرک کی پزاروں مثالیں ملیں گی لیکن ہم اس چیز کی طرف دھیان نہیں دیتے آخر کیوں؟ سننے کے علاوہ ہم روزمرہ کی روٹین میں وہ گانے بار بار گنگنانے پھرتے ہیں آخر کیوں؟

دوستو ہم کبھی کبھی انجانے میں‌سہی لیکن بہت بڑا گُناہ کر جاتے ہیں، لیکن جو جان بوجھ کر یہ کرتے ہیں‌اُن کا کیا؟ انجانے میں‌ غلطی ایک بار ہوتی ہے اور جو بار بار ہو اُسے غلطی نہیں‌کہتے ۔ ہمیں‌اس چیز پر غور کرنا ہو گا ورنہ ہم تباہی کی طرف گامزن ہو رہے ہیں۔

تحریر : ساجد تاج
roseclustersdiv.gif
 
یوسف-2

محفلین
جزاک اللہ برادر
ویسے تو میوزک فی نفسہ حرام ہے اسلام میں۔ لیکن اگر میوزیکل گانے میں بول بھی شرکیہ ہوں تو یہ حرام در حرام ہوئے۔ اللہ سب مسلمانوں کو حرام اور شرک سے محفوظ فرمائے۔ آمین
 
ساجدتاج

محفلین
جزاک اللہ برادر
ویسے تو میوزک فی نفسہ حرام ہے اسلام میں۔ لیکن اگر میوزیکل گانے میں بول بھی شرکیہ ہوں تو یہ حرام در حرام ہوئے۔ اللہ سب مسلمانوں کو حرام اور شرک سے محفوظ فرمائے۔ آمین
بجا فرمایا بھائی آپ نے
ان شاءاللہ مزید گانوں اور اشعار کو ایک الگ تھریڈ میں پیش کروں گا میں جس میں شرک واضح نظر آئے گا اللہ تعالی ہمیں ہر اُس چیز سے دور رکھے جس میں رائی کے دانے کے برابر بھی شرک ہو
 
ساجد

محفلین
محترم ساجد تاج صاحب ، واقعی آپ کے بیان کردہ بولوں پر میں نے بھی یہ بات محسوس کی تھی کہ یہ ایسے نہیں ہونے چاہئیں تھے ۔
آپ کی پر مغز تحاریر سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ ایک مصروف انسان ہیں پھر اتنی دقیق تحقیق کیسے کر لیتے ہیں آپ؟۔ جبکہ ہم جیسے ویلے بھی اتنی سر دردی نہیں لیتے۔
 
زلفی شاہ

لائبریرین
انڈین گانا جو بہت ہی مشہور ہوا اس کے بول بھی شرکیہ ہیں۔ مجھے صحیح اشعار تو شائد نہیں آتے لیکن وہ کچھ اس طرح کا گا نا تھا۔
آتے ہیں حسنیوں کو کیا کیا بہانے
خدا بھی نہ جانے تو ہم کیسے جانیں
نعوذ باللہ من ذالک۔
اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو محفوظ فرمائے۔
ساجد تاج صاحب اچھا سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس پر مزید تحقیق ضرور فرمائیں۔
 
ساجدتاج

محفلین
محترم ساجد تاج صاحب ، واقعی آپ کے بیان کردہ بولوں پر میں نے بھی یہ بات محسوس کی تھی کہ یہ ایسے نہیں ہونے چاہئیں تھے ۔
آپ کی پر مغز تحاریر سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ ایک مصروف انسان ہیں پھر اتنی دقیق تحقیق کیسے کر لیتے ہیں آپ؟۔ جبکہ ہم جیسے ویلے بھی اتنی سر دردی نہیں لیتے۔
بہت شکریہ حوصلہ افزائی کرنے کا بھائی
ساجد بھائی آپ تو ہمارے ہم نام ہی ہیں۔
ساجد بھائی اللہ تعالی نے مجھے توفیق دی کہ میں سچی بات لکھوں لیکن مجھے لگتا ہے کہ میرے یہاں پر موجود کچھ بھائی مجھ سے خوش نہیں ہیں شاید اُن کو میری باتیں کڑوی لگتی ہیں۔لیکن حقیقت بات یہ ہے کہ میں کسی پر اٹیک نہیں کر رہا جو دیکھتا ہوں محسوس کرتا ہوں سوچتا ہوں وہی سب اپنی تحاریر میں لکھ دیتا ہوں۔
میں ایک گورنمنٹ جاب کرتا ہوں جب کبھی کوئی وقت ملتا ہے تو کسی نہ کسی ٹوپک پر لکھنے بیٹھ جاتا ہوں کافی تحاریر لکھ چکا ہوں اگر اللہ نے چاہا تو بہت جلد اپنی کتاب شائع کروانے کا ارادہ ہے
 
ساجد

محفلین
بھائی آہج کل گانے کا لنک لینا کون سا مشکل کام ہے
آپ یو ٹیوب میں جا کر اس فلم کے گانے سرچ کر کے دیکھ لیں
مزید ایسے گانوں کی ایک لسٹ بنا کر آپ کے سامنے لر کر آئوں گا ان شاءاللہ
برادر ذی وقار ساجد تاج ، آپ کے بارے میں جان کر بہت اچھا لگا اور یہ بھی معلوم ہوا کہ آپ ایک اردو ویب سائٹ پر ناظم بھی ہیں۔ جناب ، آپ تو جانتے ہیں کہ ویب کی دنیا ایک ایسی دنیا ہے جس میں کسی کے بارے میں قیافہ کرنا ،کہ وہ کس حد تک وہ بات کہتا ہے جس پر وہ خودعمل بھی کرتا ہو، بہت مشکل اور کبھی کبھار نا ممکن بھی ہوتا ہے۔ یہ بھی سچ ہے کہ ہر ویب سائٹ ایک خاص مقصد کے تحت بنائی اور چلائی جاتی ہے جس میں قواعدو ضوابط بھی اس کے مقاصد کے تحت بنائے جاتے ہیں۔ اردو محفل کا بنیادی مقصد اردو کمپیوٹنگ اور زبان کا فروغ ہے۔ جس میں ہمہ قسم کی دیگر دلچسپیوں کے لئے بھی گوشے رکھے گئے ہیں انہی میں سے ایک گوشہ سیاست اور مذہب کا ہے (جس کی ادارت میرے ذمہ ہے)۔
اس سائٹ پر مذہب کی تبلیغ ممنوع نہیں لیکن دوسروں پر فقہی اعتراض اٹھانے اور احادیث مبارکہ کی تشریحات کو ایک خاص زاوئے پر مرکوز کر کے دوسروں پر کفر اور قتل کی ترغیب کو پسند نہیں کیا جاتا۔ فی نفسہ آپ کی ذاتی باتوں اور دعوت الی اللہ سے ہمیں انکار نہیں لیکن دوسروں کی کاپی پیسٹ تحاریر اردو محفل کے قواعد سے متصادم پائی گئی ہیں۔ اس لئے گزارش ہے کہ تبلیغ کا فریضہ صرف تبلیغ تک ہی محدود رکھئے اسے دوسروں پرتنقید سے نتھی کرنے سے پرہیز کیجئے۔
برادر محترم ، مسلم دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ تضاد ہے ۔ جو ہم سب کے اندر اجتماعی اور انفرادی طور پر بدرجہ اتم پایا جاتا ہے۔ یہ مرض اس وقت دو آتشہ ہو جاتا ہے جب ہم دوسروں پر تنقید کرتے وقت خود اپنے اندر اس کے وجود سے انکار کا رویہ اپنا لیتے ہیں۔ آپ نے اس دھاگے میں ایک بات میں اپنا وزن ڈالا کہ اگر کوئی چیز بری ہے تو اس سے دور رہا جائے اور اسی دھاگے کے اولین مراسلے میں آپ یوں رقم طراز ہیں۔
ترقی یافتہ اس دور میں‌ہم نے قُرآن کی تلاوت کو چھوڑ کر موسیقی کو اپنے اوپر حاوی کر لیا ہے۔ اللہ معاف کرے ہمیں‌اس میں بہت لُطف ملنے لگ گیا ہے۔ اٹھتے بیٹھتے موسیقی سنتے ہیں‌۔
آپ نے موسیقی کو حرام بھی قرار دیا ہے لیکن اسی مراسلے میں دیکھئے کہ آپ ایک گانے کا یوں ذکر کر رہے ہیں کہ اس کی فلم اور حرف بہ حرف بول بھی آپ کو یاد ہیں۔
آپ نے لکھا ہے
فلم : لو آج کل

گانا :۔ مانگا جو میرا ہے جاتا کیا تیرا، میں‌نے کون سی تجھ سے جنت مانگ لی، کیسا خُدا ہے تو بس نام کا ہے جا رَبا تیری اتنی سی بھی نہ چلی
نعوذ باللہ،نعوذ باللہ،نعوذ باللہ،نعوذ باللہ
مزید یہ کہ آپ نے آخری مراسلے میں گانوں کی سرچ کا پورا طریقہ اپنے دست مبارک سے تحریر فرما کر یہاں مذکور برائی سے دور رہنے کے اپنے ہی فلسفے کی نفی کر دی۔
اور ابھی آپ کا ارادہ مضبوط ہے کہ مزید گانوں کی فہرست بنائیں گے۔ مگر کیسے؟۔ ظاہر ہیں ان کو دیکھیں گے سنیں گے اور اس کے بعد پیش فرمائیں گے اور ساتھ ہی موسیقی کی حرمت کا بیان بھی فرما دیں گے۔ بقول آپ کے، آپ ایک حرام کام کے مرتکب ہونے کے بعد اس کے حرام ہونے کا اعلان فرمائیں گے اور نہ جانے کتنی بار آپ کو یہ حرام کام کرنا پڑے گا۔
برادر ساجد تاج صاحب ، مقصد آپ کو زچ کرنا یا آپ پر تنقید نہیں بلکہ ان باتوں کا اظہار مقصود ہے جو ایک مبلغ کی مساعی کو صفر اور نظرئے کے لئے زہر قاتل ہوا کرتی ہیں۔ ہم میں سے ہر ایک گناہ گارہے اور صرف اللہ کی رحمت اور بخشش ہی ہماری نجات کا سبب بنے گی۔
بقول شاعر
عصیاں سے کبھی ہم نے کنارہ نہ کیا
پر تُو نے دل آزردہ ہمارا نہ کیا
ہم نے تو جہنم کی بہت کی تدبیر
لیکن تیری رحمت نے گوارہ نہ کیا
محترم ، اردو محفل اور اس کے اراکین آپ کے اپنے ہیں۔ ضرور آئیے ہمیں آپ سے مل کر بہت خوشی ہے بس اس بات کا خیال رکھیں کہ محفل کے قواعد و ضوابط کا پاس کریں اور تضاد کو اپنی شخصیت پر حاوی نہ ہونے دیں۔
اللہ کریم ہم سب پر رحمت فرمائے۔
 
ساجدتاج

محفلین
بھائی دوسروں کی اچھی اصلاح کرنے کے لیے ہر طرح کی انفارمیشن اپنے پاس رکھنی پڑتی ہے۔ اور اس میں غلط کیا ہے اگر ہماری کسی انفارمیشن سے کسی کی اصلاح ہوتی ہے یا کوئی چونک جاتا ہے تو کیا ایسا کرنا غلط ہے؟
ایک طرف آپ ہمیں حؤصلہ دے رہے ہیں اور دوسری بات کو اُٹھا کر کہیں اورلے گئے۔
میں کوئی عالم نہیں ہوں بھائی یا میں کہہ دوں کہ مجھ سے زیادہ پرہیز گار دنیا میں اور کوئی نہیں یہ بھی کہنا غلط ہو گا۔
اگر کسی کو بُرائی سے روکنا ہے تو اس کے لیے ضروری ہے کہ اُس برائی کے بارے میں سامنے والے کو بچایا جائے نا کہ صرف یہ کہا جائے کہ اس کو چھوڑ دو۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر جس چیز سے منع کیا جارہا ہے وہ وجہ کیا ہے؟
کسی کام کو چھوڑنے کے لیے ُاس کام کے بارے میں جاننا بہت ضروری ہے جس کو چھوڑا جا رہا ہے۔ انفارمیشن اپنے پاس رکھنے کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ آپ اُس چیز پر حاوی ہیں۔ یا آپ وہ کام خود کرتے ہیں آپ نے میری دو تحریروں کی ورڈنگ کو آپس میں ملا کر اُسے غلط طریقے سے پیش کیا۔

لیکن گلہ کوئی نہیں کیوں کہ بھائیوں سے میں گلہ کرنا پسند نہیں کرتا۔ ذرا میری باتوں پہ غور کیجیئے گا اس کے بعد اس تھریڈ میں میری پوسٹ نہیں ہو گی ورنہ ہر تھریڈ کی طرح میرے اس تھریڈ کو بھی مقفل کر دیا جائے گا یا میری ہر پوسٹ موڈریٹر کے اپرول سے نظر آئے گی شکریہ
 
ساجدتاج

محفلین
میرے پاس جتنے بھی گانوں کی لسٹ بنی پڑی ہے وہ میں یہاں ضرور شیئر کرتا مگر اب نہیں کروں گا اور وہ لسٹ مجھے آپ ہی طرح کے ایک بھائی نے دی تھی جو سوچا تھا کہ اس کو شیئر کروں شاید کسی کی اصلاح ہو سکے مگر یہاں بات میرے اوپر ہی ڈال دی گئی تو ارادہ کینسل کر دیا
 
برادر عزیز ، آپ نے اس کیسٹ کو یہاں پیش نہ کرنے کا بہت اچھا فیصلہ کیا۔ آخر یہ بھی تو دوسرے مسلمان بھائیوں کو برائی کی دعوت دینے کے مترادف تھا۔
 
ساجد

محفلین
بھائی دوسروں کی اچھی اصلاح کرنے کے لیے ہر طرح کی انفارمیشن اپنے پاس رکھنی پڑتی ہے۔ اور اس میں غلط کیا ہے اگر ہماری کسی انفارمیشن سے کسی کی اصلاح ہوتی ہے یا کوئی چونک جاتا ہے تو کیا ایسا کرنا غلط ہے؟
ایک طرف آپ ہمیں حؤصلہ دے رہے ہیں اور دوسری بات کو اُٹھا کر کہیں اورلے گئے۔
میں کوئی عالم نہیں ہوں بھائی یا میں کہہ دوں کہ مجھ سے زیادہ پرہیز گار دنیا میں اور کوئی نہیں یہ بھی کہنا غلط ہو گا۔
اگر کسی کو بُرائی سے روکنا ہے تو اس کے لیے ضروری ہے کہ اُس برائی کے بارے میں سامنے والے کو بچایا جائے نا کہ صرف یہ کہا جائے کہ اس کو چھوڑ دو۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر جس چیز سے منع کیا جارہا ہے وہ وجہ کیا ہے؟
کسی کام کو چھوڑنے کے لیے ُاس کام کے بارے میں جاننا بہت ضروری ہے جس کو چھوڑا جا رہا ہے۔ انفارمیشن اپنے پاس رکھنے کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ آپ اُس چیز پر حاوی ہیں۔ یا آپ وہ کام خود کرتے ہیں آپ نے میری دو تحریروں کی ورڈنگ کو آپس میں ملا کر اُسے غلط طریقے سے پیش کیا۔

لیکن گلہ کوئی نہیں کیوں کہ بھائیوں سے میں گلہ کرنا پسند نہیں کرتا۔ ذرا میری باتوں پہ غور کیجیئے گا اس کے بعد اس تھریڈ میں میری پوسٹ نہیں ہو گی ورنہ ہر تھریڈ کی طرح میرے اس تھریڈ کو بھی مقفل کر دیا جائے گا یا میری ہر پوسٹ موڈریٹر کے اپرول سے نظر آئے گی شکریہ
محترم بھائی ، آپ کی دو تحریریں میں نے ملائی ضرور ہیں لیکن ان کے معانی و الفاظ میں تبدیلی ہرگز نہیں کی۔ اس لئے ہر قاری یہ فیصلہ کر سکتا ہے کہ ان دو تحریروں کے اتصال میں آپ ہی کی اصلاح میرے پیش نظر تھی۔ ذاتی تضاد کا حوالہ میں نے اسی لئے دیا تھا۔
اسی بات کو اب آپ اپنے ان دو حذف شدہ پیغامات پر بھی منطبق کر کے دیکھیں کہ جہاں نبی اکرم علیہ صلوۃ والسلام کی احادیث مبارکہ کو تشریح کے نام پر غلط معانی پہنانے کے بعد ان احادیث مبارکہ کو تشدد اور قتل پر اکسانے کا ذریعہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ احادیث کی تشریح کا مطلب ہوتا ہے حدیث مبارکہ کے صرف اصل متن کی وضاحت اور اس خاص واقع سے اس کا تعلق واضح کرنا جس کے تناظر میں وہ حدیث مبارکہ بیان ہوئی لیکن اسے دوسروں پر تکفیر اور حد لاگو کرنے کا کام نہیں لیا جانا چاہئے۔ یہ کام اسلامی ملک کے قانون ساز اداروں اور عدالتوں کا ہے نہ کہ میرا ، آپ کا یا کسی دیگر استاذ یا علامہ صاحب کا۔
ذرا غور فرمائیں کہ آپ کے دو پیغامات کے اتصال پر آپ کو مجھ سے شکایت پیدا ہوئی ہے تو نبی آخرالزماں علیہ صلوۃ والسلام کے فرامین کی تشریح کو قانون ہاتھ میں لینے کا ذریعہ بنا نے والے اللہ عزہ وجل اور نبی آخرالزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کس قدر ناراضگی مول لیتے ہیں۔ ہمیں ایسی تحاریر کو من و عن قبول کرنے کی بجائے اسلام کے تمدنی اور عدالتی نظام کے حوالے سے ان پر نظر ثانی کرنا چاہئے۔
آپ سے مجھے کوئی ذاتی رنجش نہیں ہے۔ آپ کے لئے بہت احترام رکھتا ہوں امید ہے آپ بھی خیر سگالی کے جذبے کے تحت میری گزارشات پر غور فرمائیں گے۔
موڈریشن صرف آپ پر نہیں ہر ممبر کے لئے ہے اسے ذاتی حوالے سے مت لیں۔
 
کچھ عرض کرنے کی اجازت ہے؟ صاحبو!
۔۔۔ موسیقی، گانا بجانا، ناچنا، تھرکنا؛ جب حرام ہے تو حرا م ہے! اس حرام شے کی ’’وجودی تفصیلات‘‘ مجھے معلوم ہی نہیں ہونی چاہئیں کہ میں تو اِس کے قریب کبھی نہیں پھٹکا۔ اور اگر مجھے ایسی تفصیلات سے علاقہ ہے تو ظاہر ہے میں اس میں شامل ہوں! ہے نا سوچنے کی بات؟
۔۔۔ جانے انجانے میں ہم ایک حرام شے کی کتنی ہی جزئیات کو ان لوگوں تک بھی پہنچا دیتے ہیں جو اس سے پہلے اس حرام شے سے بچے ہوئے تھے۔

توجہ فرمائیے گا۔
 
برائی کے بارے میں اگاہ کرنا لازما اس کو پھیلانے کے مترادف نہیں ہے

اس مراسلے میں الفاظ اور انداز تحریر سے اختلاف کیا جا سکتا ہے لیکن موضوع اور نفس مضمون سے نہیں
بات یوں زیادہ مناسب ہوتی
موسیقی اور گانے اسلام میں حرام ہیں اور ممنوع ہیں اور اس پر مزید خرابی یہ کہ بعض گانوں میں تو شرکیہ کلمات موجود ہیں

موسیقی کے ساتھ گانا سننا
1-موسیقی کے ساتھملی نغمہ، ترانے جیسا گانا یا لعو لعب پر ابھارنے والا گانا سننے پر اسلام کے احکام کیا ہیں، یہ کس درجے کا گناہ ہے اور اس پر کیا وعید ہے یہ تو کوئی اسلامی عالم ہی بتا سکتا ہے ،ایک عامی مسلم کو یہ معلوم ہے کہ یہ موسیقی ناجائز اور ممنوع ہے اور شرک بہر حال نہیں ہے

ایک بندہ اسلامی حکم معلوم ہونے کے باوجود گانا سن رہا ہے یا کوئی اور گناہ کر رہا ہے
تو دو طرح کے معاملات ہیں
1- اگر اس کی نیت یہ ہے کہ یہ فعل حرام ہے اور میں گناہ گار ہوں گا تو پھر معاملہ یہ ہے کہ وہ اپنے گناہ کی مقرر کردہ سزا پائے گا یا اگر سچے دل سے توبہ کر لے اور( بعض دیگر شرائظ کے تحت ، مثلا گناہ کی تلافی وغیرہ) ہو سکتا ہے کہ وہ معافی حاصل کرلے کہ اللہ معاف کرنے والا ہے

2- اگر وہ اس فعل یا گناہ کو حلال اور جائز قرار دیتا ہے تو پھر اسلام کے جائز کردہ حکم سے بغاوت کر رہاہے اور حرام کو حلال قرار دے رہا ہے تو اس کامعاملہ انتہا کا اور تباہی والا ہے کہ نہ تو اس کو احساس ہوگا کہ وہ گناہ گار ہے اور نہ ہی وہ توبہ کی طرف جائے گا
مبینہ شرکیہ کلمات

2- اس سے بھی بڑھ کر بعض گانوں میں موجود مبینہ شرکیہ کلمات ہیں جو ایک مسلم کو غیر مسلم بنا سکتے ہیں اور یہ سب سے بڑا نقصان اور (شرک) سب سے بڑا ناقابل معافی گنا ہ ہے
اب کونسے کلمات ایسے ہیں جو شرکیہ ہے،( جن میں مبینہ طور پر اللہ بزرگ و برتر کی قدرت کا انکار ہے یا کسی اور قسم کا کفریہ جملہ ہے)۔ تو اس بارے میں حتمی رائے علماء سے لی جانی چاہیے
جب یہ بات حتمی ہو جائے کہ جملہ الف کفریہ اور شرکیہ ہے تو مزید یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ گانے کے بول کہنے والا اور سننے والا ، دونوں کی کیا کیفیت ہے کس کے بارے میں کہے جا رہے ہیں کہ اللہ تعالی مراد ہے
ایک بات تو یہ ہے جہان شک ہو اس سے کنارہ کرنا ہی بہتر ہے
آخری بات ایسے کلمات خواہ گانے میں ہوں یا عام گفتگو اور تحریر میں ایک مسلم کو ان سے بچنا ہی بہتر ہے
 
Top