موسیقی

شمشاد

لائبریرین
تو اچھا ہے ناں، شور شرابہ ہونا چاہیے۔ عزیز امین کی خاموشی تو ٹوٹے گی۔
 

شہزاد وحید

محفلین
شہزاد وحید صاحب میں نے شکیرہ برٹنی بیونسی مائیکلجیکسن ایکوہ رکیمارٹن ان سب کو بھی سنا ہے اپ نے تو بہت کم کی تعداد ایک دو کی گنوائ ہے میں نے بہت کو سنا ہوا ہے لیکن جو سکون مجھے نصرت کی غزلوں میں ملا ہے وہ کسی اور موسیقی میں نہیں‌ملا اور خدا کیلئے فلم کی آپ نے بات کی ہے اس میں صف آوازوں کا فرق ہے نئے گلوکار ہیں‌ سوائے سائیں ظہور کے یہ بھی پرانے گانوں کو ریمکس کر کے فلم میں‌ڈالا ہوا ہے میرے بھائ :chatterbox:
چلیں اس سے آنے والی موسیقی سے اچھے کی امید تو کی جا سکتی ہے نا۔ کچھ پڑھے لکھے اور پروفیشنل لوگ آئے گے اس فیلڈ میں تو بہت کچھ پہتر ہو جائے گا۔
آپ کو نصرت کی غزلوں میں سکون ملتا ہے اور ہو سکتا ہے کہ بہت سے لوگوں کو برٹنی، شاکیرہ، وغیرہ کے گانے پسند ہوں۔ اپنی اپنی پسند کی بات ہے نا۔ ویسے بھی آپ بات تو پھر وہی کر رہے ہیں، آپ کے گنوائے ہوئے سنگرز HipHop اور POP سانگز ہی تو گاتے ہیں۔ آپ نے BackStreetBoys کو نہیں سنا؟
چلیں خیر چھوڑیں، اب آپ کو اچھی ہی نصرت کی غزلز لگتی ہیں، تو باقی کو چھوڑے پرا۔
 

شہزاد وحید

محفلین
ویسے بھی پاکستان کے لوگوں کو اس وقت جس سکون کی ضرورت ہے وہ ملک میں خوشحالی آنے اور کمینے سیاست دانوں کے جانے سے ہی مل سکتا ہے، موسیقی سے نہیں۔ جب پیٹ میں روٹی نہ ہو تو کچھ بھی اچھا نہیں لگتا۔
 

علی ذاکر

محفلین
ویسے بھی پاکستان کے لوگوں کو اس وقت جس سکون کی ضرورت ہے وہ ملک میں خوشحالی آنے اور کمینے سیاست دانوں کے جانے سے ہی مل سکتا ہے، موسیقی سے نہیں۔ جب پیٹ میں روٹی نہ ہو تو کچھ بھی اچھا نہیں لگتا۔

آرے بھائ میرے سیاستدان چلے گئے تو ملک کون چلائے گا ؟ اور ویسے بھی پاکستانیوں کے پاس کھانے پینے کے سوا اور کوئ کام بھی نہیں جس سے پوچھو کدھر جارہے یو وہ آگے سے یہی کہے گا روٹی کھانے کدھر سے آرہے ہو روٹی کھا کر
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن وہ تو تب ہوتا ہے جب قریب قریب ہوں اور ایکدوسرے کو دیکھ رہے ہوں۔
ویسے تربوز بھی یہی کرتے ہیں۔
 
Top