فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
موصل ميں داعش کے تسلط کے خاتمے کے 8 ماہ بعد ادبی ثقافت کی بحالی
ايک ايک کتاب کے ذريعے موصل کی بحالی کا عمل جاری
عراقی شہری فہد کا کہنا ہے کہ
"وہ کتابوں کو جلا رہے تھے، ثقافت کو تباہ کر رہے تھے اور لوگوں کی سوچ کو برباد کر رہے تھے۔ وہ ہماری تاريخ کو ہمارے ذہنوں سے نکالنے کے درپے تھے۔ داعش کے ليے لوگوں پر اپنا تسلط قائم کرنے کے ليے ضروری تھا کہ وہ ثقافت کو ختم کريں اور علم تک رسائ کے تمام راستے بند کر ديں۔ ان (داعشی) قابضين نے قريب ايک لاکھ کتابيں ضائع کر ديں"۔
داعش نے نا صرف يہ کہ شہريوں کو نشانہ بنايا اور ان پر اپنی مرضی مسلط کرنے کی کوشش کی بلکہ انھوں نے موصل شہر کی تاريخ، ثقافت اور ادبی تہذيب کو بھی نقصان پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی۔
داعش کی شکست کے بعد اب يہ شہر اور اس کے بہادر شہری اپنی شناخت کے حصول کے ليے بھرپور کوششيں کر رہے ہيں۔
ايک بہادر عراقی شہری کی حيرت انگيز کہانی جس نے نا صرف يہ کہ کتابوں سے اپنی رغبت کو برقرار رکھا بلکہ عراق کی اگلی نسل ميں بھی ادب سے محبت کے جذبے کو برقرار رکھنے کے ليے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ