مولائےِ کائنات ہے مولا علی کا نام - محدث ہزاروی

الف نظامی

لائبریرین
مولائےِ کائنات ہے مولا علی کا نام
آیاتِ بینات ہے مولا علی کا نام

اک اسمِ اعظم آپ کا یہ نامِ پاک ہے
تسخیرِ شش جہات ہے مولا علی کا نام

کعبہ میں ولادت ہوئی مسجد میں شہادت
منکر پہ کالی رات ہے مولا علی کا نام

دروازہ شہرِ علم لدنی ،علی کی ذات
یعنی ابوالسادات ہے مولا علی کا نام

محمود فیضِ علم درِ شہرِ علم سے
اک مصدرِ خیرات ہے مولا علی کا نام

(پیر سید محمود شاہ محدث ہزاروی)​
 

سیما علی

لائبریرین
لے، وہ نجف کی سمت سے آنے لگی صدا
‏ائے جوشِ نکتہ سنج، مری انجمن میں آ

‏آ، اور جھوم جھوم کے نغماتِ نو سنا
‏ساقی، میرا سلامِ ادب لے کہ میں چلا

‏مولائے کائینات، اور آواز دے مجھے
‏ائے جبرئیل! قوتِ پرواز دے مجھے

‏جوش ملیح آبادی
 

سیما علی

لائبریرین
مولائےِ کائنات ہے مولا علی کا نام
آیاتِ بینات ہے مولا علی کا نام

اک اسمِ اعظم آپ کا یہ نامِ پاک ہے
تسخیرِ شش جہات ہے مولا علی کا نام

کعبہ میں ولادت ہوئی مسجد میں شہادت
منکر پہ کالی رات ہے مولا علی کا نام

دروازہ شہرِ علم لدنی
،علی کی ذات
یعنی ابوالسادات ہے مولا علی کا نام

محمود فیضِ علم درِ شہرِ علم سے
اک مصدرِ خیرات ہے مولا علی کا نام

(پیر سید محمود شاہ محدث ہزاروی)
بازگشت !!!!!!
 

ایس ایس ساگر

لائبریرین
مولائےِ کائنات ہے مولا علی کا نام
آیاتِ بینات ہے مولا علی کا نام

اک اسمِ اعظم آپ کا یہ نامِ پاک ہے
تسخیرِ شش جہات ہے مولا علی کا نام

کعبہ میں ولادت ہوئی مسجد میں شہادت
منکر پہ کالی رات ہے مولا علی کا نام

دروازہ شہرِ علم لدنی
،علی کی ذات
یعنی ابوالسادات ہے مولا علی کا نام

محمود فیضِ علم درِ شہرِ علم سے
اک مصدرِ خیرات ہے مولا علی کا نام
خوبصورت۔
جزاک اللہ۔ شریک محفل کرنے کا شکریہ۔
سلامت رہیئے۔آمین۔
 
عقیدت اپنی جگہ مگر فنی اعتبار سے اس منقبت میں بہت سے سقم دکھائی دے رہے ہیں.
دروازہ شہرِ علم لدنی ،علی کی ذات
دروازہ کو دروازۂ کے معنوں میں میرا نہیں خیال کہ استعمال کیا جا سکتا ہے.
کعبہ میں ولادت ہوئی مسجد میں شہادت
یہ مصرع بحرِ ہزج میں ہے جب کہ منقبت کی اصلی بحر مضارع ہے، مبتدیوں والی غلطی ہے یہ.
اک مصدرِ خیرات ہے مولا علی کا نام
یہ مصرع آدھا ہزج میں ہے آدھا مضارع میں، ساقط الوزن ہے.
یعنی ابوالسادات ہے مولا علی کا نام
یہ مصرع بھی ساقط الوزن ہے.
 
آخری تدوین:
Top