پہلے چھ منٹ کی وڈیو دیکھی ہے اور اسی پر تبصر ہ ہے
سب سے پہلے کہ افتاب غلطی پر ہے کہ پاکستان کا المیہ یہ ہے کہ پاکستان بننے کا مقصد یہ تھا کہ اقتدار مسلم میجورٹی کو منتقل کردیا جائے۔ غلط۔ بلکہ پاکستان کا مقصد یہ تھا کہ پاکستان میں مسلمان اسلام کے اصولوں کے تحت زندگی گزار سکیں۔ جب عوام نےا پنی زندگی مغربی و مشرکانہ اصولوں پر بسر کرنا شروع کردیا تو ذلت ان کا مقدر ہوگئی۔
دوسرے مولانا کی پیش گوئی کچھ اتنی اہمیت نہیں رکھتی۔ ایک اکثریت نے اللہ سے وعدہ کیا تھا وہ وفا نہ ہوا۔ باقی تمام تو سامنے تھے کہ اس صورت میں کیا ہوگا۔ یہ بھی غلط ہے کہ دوقومی نظریہ ختم ہوگیا۔نہیں ہوا۔ البتہ ذلت جب ختم ہوگی جب قوم کی اکثریت اسلام کو اپنی زندگی میں داخل کرلے گی۔