تاسف مولانا سمیع الحق جاں بحق

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

رباب واسطی

محفلین
اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے
ان کے لواحقین کو صبر دے
انتہائی مذموم اقدام ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے
 

زیرک

محفلین
راولپنڈی پولیس ذرائع کے مطابق مولانا سمیع الحق بحریہ ٹاؤن میں سفاری ولاز فیز ون راولپنڈی میں رہائش پذیر تھے۔ وہ اپنے مکان میں ایک ملازم کے ساتھ رہتے تھے، ملازم نے ہی ان کے قتل کی ایف آئی آر درج کروائی ہے جس کے مطابق ''وہ سودا سلف لینے گھر سے باہر تھا کہ جب نامعلوم شخص نے مولانا کو تیز دھار چھری یا چاقو سے وار کر کے ان کو ہلاک کر دیا''۔
 
سابق سینیٹر تھے ، احتجاج کرنے سے انکار کر دیا تھا، افغانستان کے حل میں شمولیت سے انکار، وہ بنیادی وجوہات ہیں کے چھریوں کے وار کے مستحق ٹھیرے، کیا وقت ہے کہ امن و امان کا داعی چھریوں کے نیچے اور خادم رضوی جیسے فساد فی الارض اللہ کے مجرم ، دندناتے پھر رہے ہیں
 

رباب واسطی

محفلین
جب جب پاکستان کے اندرونی حالات خراب ہوئے ہمیشہ نے دشمن اس کا فائدہ اٹھایا اور گہرا وار کیا

یہ سانحہ متقاضی ہے ہمارے اندرونی اتحاد و اتفاق کا
 

زیرک

محفلین
ملعونہ آسیہ کی رہائی کے فیصلے کے بعد کے حالات خاص کر جارحانہ بیانات، فتوے اور توڑ پھوڑ سے بھرپور احتجاجی تحریک کچھ کم نہ تھی کہ اب مولانا سمیع الحق کا ناگہانہ قتل، مجھے تو یہ پاکستان کو خانہ جنگی کی گہری دلدل میں دھکیلنے کی گھناؤنی سازش لگتی ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ مغفرت فرمائے۔ جنت الفردوس میں جگہ دے۔ ان کی قبر کو روشن،ہودار،کشادہ اور ٹھنڈا رکھے۔ اس میں جنت کی کھڑکیاں کھول دے۔ لواھقین کو صبرِ جمیل دے اور مرحوم کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے۔
اللہ ہمارے وطن میں امن و امان قائم کرے۔ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین!
 

رباب واسطی

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ مغفرت فرمائے۔ جنت الفردوس میں جگہ دے۔ ان کی قبر کو روشن،ہودار،کشادہ اور ٹھنڈا رکھے۔ اس میں جنت کی کھڑکیاں کھول دے۔ لواھقین کو صبرِ جمیل دے اور مرحوم کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے۔
اللہ ہمارے وطن میں امن و امان قائم کرے۔ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین!
آمین ثم آمین
 

یاسر شاہ

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون

اللہ مغفرت فرمائے۔ جنت الفردوس میں جگہ دے۔ ان کی قبر کو روشن،ہودار،کشادہ اور ٹھنڈا رکھے۔ اس میں جنت کی کھڑکیاں کھول دے۔ لواحقین کو صبرِ جمیل دے اور مرحوم کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے۔
اللہ ہمارے وطن میں امن و امان قائم کرے۔ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین!
آمین
 

محمداحمد

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون

اللہ رب العزت اُن کی مغفرت فرمائے۔

اتنی ضعیف العمری میں اُن کو قتل کرنے والے کیسے شقیق القلب لوگ ہوں گے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top