مہوش علی
لائبریرین
واجدحسین نے کہا:بسم اللہ الرحمن الرحیم ا
السلام علیکم
جامعہ حفصہ کے مطلبات برحق ہیں تقی عثمانی صاحب
اور اگر مزید تفصیلات چاہئے تو انشاء اللہ میں کل اس کی آڈیوں ریکارڈینگ دے دوں گا مولانا حنیف جالندھری مولانا شیرعلی شاہ ۔ جو پروگرام اج پشاور میں ہوا
تحفظ مدارس کے عنوان سے
واجدحسین
آپ مولانا تقی عثمانی کی بات کر رہے ہیں یا "رفیع عثمانی" کی؟ (کیونکہ آپکے لنک میں یہ بیان رفیع عثمانی صاحب سے منسوب ہے۔
بات بہرحال انکی وہی ہے جو تقی عثمانی صاحب نے کہا تھا۔
واجد،
مجھے بار بار کہتے ہوئے کچھ عجیب محسوس ہو رہا ہے، مگر آپ اصل بات پھر ہضم کر گئے ہیں، اور وہ یہ کہ ریاست کے اندر اسلحہ اور قانون کو ہاتھ میں لینا بغاوت ہے اور اسکا آخری نتیجہ یہی نکلنا ہے کہ چھوٹے چھوٹے گروہ اٹھیں گے جو اصلاح امت کے نام پر فساد جاری کرتے پھریں گے (عراق اور افغانستان کی مثال سامنے تھی، اور اب آپ نے دیکھ لیا کہ اسلحہ اور چھوٹے چھوٹے گروہ وزیرستان میں ایک دوسرے کا خون بہا رہے ہیں۔۔۔۔۔ مگر یہاں حال یہ ہے کہ یہ سب چیزیں "ہضم" ہیں اور آنکھیں یہ دیکھنے سے عاری، اور کان یہ آوازیں سننے سے محروم ہیں)۔
دیکھئے، آپکو صحابہ کی نیتوں پر تو شک نہیں، مگر کیوں آپ یکسر نظر انداز کرتے ہیں کہ جب صحابہ کے گروہوں نے بھی "اصلاح امت" کا نعرہ بلند کیا اور تلوار اٹھا لی تو نتیجہ جنگ جمل اور صفین میں 70 ہزار مسلمانوں کے خون کی صورت میں سامنے آیا۔
تو اب جبکہ دیگر علماء نے کھل کر اس "طریقہ کار" کو غلط قرار دے دیا ہے، تو پھر کیا وجہ ہے کہ آپ اس چیز کی "مذمت" نہیں کر رہے اور اس چیز سے توجہ ہٹانے کے لیے "ایم کیو ایم کے پٹھو علماء" کا استدلال پیش کر رہے ہیں؟
\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\
اور رفیع عثمانی صاحب کا یہ آرگومنٹ کہ شروع میں ضیاء صاحب نے یہاں نماز پڑھ کر رضامندی دے دی ہے جس سے جگہ غاصبانہ نہ رہی،۔۔۔۔ تو یہ عذر انتہائی کمزور ہے اور دنیا کی کسی عدالت میں آپ اس بنیاد پر اپنا کیس نہیں جیت سکتے (بشمول پاکستان کی بھی کسی بھی عدالت میں، جہاں قانون اسلحہ، زور، اور دھمکیوں کی زد میں نہ ہو)۔
دیکھیں، طاقت اور دھمکیوں کے زور پر آپ شاید بہت کچھ کر جائیں، مگر یہ یقین رکھیں کہ آخرت میں یہ طاقت اور زور کا غلط استعمال قابلِ سوال ہو گا۔