ابن سعید
خادم
میں عرصہ سے سوچ رہا تھا کہ مونو اسپیس اردو فانٹ کے لئے گذارش کروں۔ جس کے بغیر ہم ڈیولپرز کا گذارہ نہیں ہوتا۔ لیکن یہ سوچ کر رہ جاتا تھا کہ ابھی اردو میں عام استعمال کے فانٹس پر کام کرنا زیادہ مقدم ہے۔ اب جب کہ پچھلے دنوں یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ کئی احباب فانٹ سازی کی مہارت رکھتے ہیں اور ضرورت پڑی تو اس کام کے لئے وقت نکال سکتے ہیں تو یہ گذارش کرنے سے خود کو باز نہ رکھ سکا۔
در اصل پروگرامنگ کے لئے ایڈٹرس میں فکسڈ وڈتھ فانٹ ہی استعمال کئے جاتے ہیں پر اردو میں کم از کم میری معلومات کی حد تک ایسا کوئی فانٹ دستیاب نہیں اس لئے ایسے سافٹوئیرز کی تیاری میں تھوڑی سی مشکل ہوتی ہے جس میں کوڈ میں ہی اردو اسٹرنگ بھی شامل ہوں۔ کچھ تو دائیں سے بائیں اور بائیں سے دائیں کا ملغوبہ تنگ کرتا ہے اور اوپر سے کیریکٹرز کی چوڑائی کا ہم آہنگ نہ ہونا مزید پریشان کرتا ہے۔ ویسے میری کوشش ہوتی ہے کہ اردو اسٹرنگس کو کوڈ سے دور ہی رکھوں اور لوکلائزیشن ٹیکنیکس سے ان کو انترفیس میں شامل کروں پھر بھی اس طرح کے فانٹ کی ضرورت رہتی ہے۔
ایسے کسی فانٹ کی تین بنیادی گائڈ لائنز ہیں۔ ایک تو ہر کیریکٹر کی چوڑائی یکساں ہو دوم یہ کہ بیس لائن پر افقی سفر کرے عمودی موومینٹ نہ ہو اور سوم یہ کہ کنھیں بھی دو حروف میں فرق کر پانا آسان ہو یعنی کنھیں بھی دو حروف میں مغالطہ نہ ہو۔ فانٹ ضروری نہیں کہ بہت خوبصورت ہو کیوں کہ پروگرامنگ کی حد تک حسن اتنا ضروری نہیں بس یہ بنیادہ ضرورتیں زیادہ اہم ہیں۔ پہلے مشین سے کمپوزنگ کے لئے جو فانٹ استعمال ہوتا تھا وہ قریب ترین مونو اسپیس فانٹ تھا۔ اس کی مدد سے ایسا فانٹ بنانے کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے۔
انگلش میں یوں تو بے شمار مونو اسپیس فانٹ ہیں پر میری پسندیدہ فانٹ ایپل کا موناکو ہے جس کی شکل درج ذیل تصویر میں دیکھی جا سکتی ہے۔ میں اپنے لینکس مشین میں ایڈیٹر فانٹ کے طور پر یہی استعمال کرتا ہوں۔ اگر اسی کے ساتھ اردو کیریکٹرز کا سیٹ بھی مل جائے تو مجھ پر احسان عظیم ہوگا۔