شفیق الرحمان موٹر چلانے کے سنہری اُصول

ابن توقیر

محفلین
غالباً 38ء میں پیدا ہوئے۔اگر 37ء یا 39ء یا 40ء میں پیدا ہوتے تب بھی کوئی فرق نہ پڑتا۔
سنا ہے کہ بچپن میں ہر بات میں بلا کی تندی و تیزی دکھاتے تھے۔بزرگ سرہلاہلا کر کہتے یہ لڑکا ضرور کچھ کرے گا۔جوان ہوکر موٹرڈرائیور بنے۔
ان دنوں بس ڈرائیور ہیں۔
آپ نے برسوں کے تجربے سے موٹر چلانے کے چند سنہرے اُصول وضع کئے ہیں جن میں سے چند یہ ہیں۔
1:۔موٹر ہمیشہ سڑک کے بیچ میں چلاو کیونکہ سائیکل والے اور پیدل حضرات جان بوجھ کر سڑک کا درمیانی حصہ استعمال کرتے ہیں۔
2:۔کسی کو آگے مت نکلنے دو۔اگر کوئی ہارن بجا بجا کرتنگ کرنے لگے تو دائیں طرف ہوکر کچے راستے کی دُھول اس پر ڈالو۔خود ہی پیچھے ہوجائے گا۔
3:۔ اگر کوئی موٹر آگے جارہی ہو تو اسے اپنی ذاتی توہین سمجھواور فوراً آگے نکل جاو خواہ راستہ ہو یا نہ ہو۔
4:۔موڑتے وقت گاڑی کی رفتار کم از کم پچاس میل فی گھنٹہ ہونی چاہیے ورنہ موشن ٹوٹ جائے گا اور ناحق گیئر بدلنا پڑے گا۔
5:۔گیئر بدلنے اور بریک لگانے سے ہمیشہ احتراز کرو۔اس طرح مشینری گھسنے سے بچ جائے گی۔
6:۔رات کو سامنے سے گاڑی آرہی ہو تو اللہ کا نام لے کر اس پر روشنی چھوڑ دو۔یہ دوسرے ڈرائیور کا فرض ہے کہ اپنی موٹر کس طرح بچائے۔
7:۔یاد رکھو ہرحادثے میں بس ڈرائیور دیسی فلموں کے ہیرو کی طرح صاف بچ جاتا ہے۔چنانچہ حادثے سے پہلے دروازے سے کودجانے کے لیے تیار رہو۔(ہر ہفتے اس کی ریہرسل کرلینے میں بھی کوئی حرج نہیں۔)
8:۔رات کو حادثہ کرتے ہی موٹر کی بتیاں بجھا کر پوری رفتار سے بھاگ نکلو۔تاکہ کسی گاڑی کو نمبر معلوم نہ ہوسکے۔


مستری رحمت بخش از شفیق الرحمن
مزاحیات کا انسائیکلوپیڈیا
کمپوزنگ:ا۔ت
 

ربیع م

محفلین
ہمارا ایک دوست جب بھی بس یا گاڑی میں بیٹھتا تو ہمیشہ ڈرائیور سائیڈ پر بیٹھتا اور کہتا کہ ایکسیڈنٹ کی صورت میں ڈرائیور اپنی سائیڈ بچانے کی پوری کوشش کرتا ہے!!!!
 
چند اصول اور بھی ہیں:
  1. کوئی موٹر سائیکل سوار آپ سے آگے نکلنے لگے تو ایکسلریٹر پر پاؤں رکھ کر کھڑا ہونے کی مشق کریں۔
  2. بوقت ضرورت سٹیئرنگ ویل کو اللہ کے آسرے پر چھوڑ کر دونوں ہاتھوں کے انگوٹھے ملائیں اور اوور ٹیکر پر ایک ضخیم لعنت بھیجیں۔
  3. ٹرک ڈرائیوروں سے مناقشت کی صورت میں دائیں ہاتھ کی درمیانی انگلی نیزے کی طرح لہرائیں۔
  4. پیدل لوگوں کے عین سر پر پہنچ کے ہارن بجائیں۔ دور سے کوئی سنتا ہی نہیں۔ خاصی تفریح رہے گی۔
  5. اشارے پر رکنے سے قبل اطمینان کر لیں کہ کوئی اور بھی رکا ہوا ہے یا صرف آپ ہی کا دماغ خراب ہے۔
  6. اگر کسی رکشے میں سے ایک عدد انسانی ٹانگ باہر لٹکتی نظر آئے تو محتاط ہو جائیں۔ یہ اشارہ ہے۔ یعنی رکشے والا اس سمت مڑا ہی چاہتا ہے۔
  7. ہو سکے تو موٹر پر پانچ سات خونی قسم کے ڈینٹ ڈال کے سڑک پر فراٹے بھریں۔ کوئی مائی کا لال قریب بھی نہیں پھٹکے گا!
  8. باقی اصولوں کے لیے فاضل مصنف سے وقت لیں اور ہمسائے کی موٹر مانگ کر تشریف لائیں۔
 

ربیع م

محفلین
موٹر سائیکل کا ایک پہیہ انتہائی ہنگامی حالات میں استعمال کیلئے بنایا گیا ہے لہذا کوشش کریں کہ اسے گھسنے سے بچایا جا سکے ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
3:۔ اگر کوئی موٹر آگے جارہی ہو تو اسے اپنی ذاتی توہین سمجھواور فوراً آگے نکل جاو خواہ راستہ ہو یا نہ ہو۔
یہ تو پولستانی یعنی Poland کے ڈرائیورز والی بات ہوئی
ہمارا ایک دوست جب بھی بس یا گاڑی میں بیٹھتا تو ہمیشہ ڈرائیور سائیڈ پر بیٹھتا اور کہتا کہ ایکسیڈنٹ کی صورت میں ڈرائیور اپنی سائیڈ بچانے کی پوری کوشش کرتا ہے!!!!
بہت برس قبل کی بات یاد آئی، کزن کی گاڑی میں پیسنجر سائڈ کا شیشہ ٹوٹ گیا تھا۔ اس نے بڑی کوشش کی کہ کسی پرانی گاڑی کا شیشہ مل جائے مگر نہیں ملا۔ ہر جگہ یہی جواب ملتا تھا کہ ڈرائیور سائیڈ کے جتنے چاہو، لے لو۔ پیسنجر سائیڈ کا کوئی نہیں
 

ابن توقیر

محفلین
یہ تو پولستانی یعنی Poland کے ڈرائیورز والی بات ہوئی
مطلب دنیا میں اور بھی لوگ "ہم سے" ہیں۔سمائلس
بہت برس قبل کی بات یاد آئی، کزن کی گاڑی میں پیسنجر سائڈ کا شیشہ ٹوٹ گیا تھا۔ اس نے بڑی کوشش کی کہ کسی پرانی گاڑی کا شیشہ مل جائے مگر نہیں ملا۔ ہر جگہ یہی جواب ملتا تھا کہ ڈرائیور سائیڈ کے جتنے چاہو، لے لو۔ پیسنجر سائیڈ کا کوئی نہیں​
اس کا تو میں خود گواہ ہوں کیونکہ ہمارے پاس بھی آنے والے کسٹمرز میں سے اکثر کی طلب کنڈکٹر سائیڈ شیشہ ہوتا ہے۔
 
Top