موٹوکراس: موٹر سائیکل کا مقابلہ

میم نون

محفلین
پریکٹس کے دوران دو بچوں کی آپس میں ٹکر لگ گئی، آہستہ ہی تھے اس لئیے کوئی چوٹ نہیں آئی لیکن ان سے موٹر سائیکل نہیں اٹھائی جا رہی تھی، موٹر سائیکل کیا خود بھی نہیں اٹھا جا رہا تھا، کیچڑ ہی اتنا تھا۔ انھیں پکڑ کر اٹھایا گیا، اور موٹر سائیکل کو بھی اسٹارٹ کر کے دیا، ان بیچاروں سے کک بھی نہیں لگ رہی تھی :grin:


ایک موٹر سائیکل والا ہمارے قریب گرا تو ہم سب اسکی طرف لپکے، ڈاکٹر بھی آگیا، وہ کافی کراہ رہا تھا تھوڑی دیر میں ہم نے سب کچھ تیار کر لیا اور اسے اٹھانے لگے تو کہنے لگا کہ نہیں سب ٹھیک ہے اور اٹھ کر اٹھک بیٹھک کرنے لگا، اور ہم سب ایک دوسرے کا منہ تکتے رہ گئے :rollingonthefloor:
کہاں ایک لمحہ پہلے کراہ رہا تھا اور ہل بھی نہیں رہا تھا اور اب اٹھک بیٹھک کر کے چل دیا :whistle:


آج دھوپ تھی لیکن ٹھندی ہوا چل رہی تھی اس لئیے زیادہ پریشانی نہیں ہوئی، اور ہم دوپہر کو واپس آ گئے، سہ پہر کو دوسرے گروپس کی ڈیوٹی تھی انکی تو مت ماری گئی ہو گی دھوپ میں :tongue:
 

میم نون

محفلین
پسند کرنے کا شکریہ۔


مقابلے کے دوران شور بہت تھا، پاس کھڑے بندے سے بھی زور سے بات کرنی پڑتی تھی :eek:
 

mfdarvesh

محفلین
بہت خوب، کیا تصاویر ہیں
آپ نے بھی تو بائیک چلانا تھا، میں تو ضرور پاؤں مارتا،
جیتنے والے کو کوئی انعام بھی ملاتھا ؟
 

میم نون

محفلین
مجھے بس دیکھنے میں ہی مزہ آتا ہے :grin:

ویسے بھی میں فرسٹ ایڈ کے لئیے تھا اگر مجھے ہی کچھ ہو جاتا تو :eek:

انعام کا تو پتہ نہیں کتنا تھا، ہم صرف پریکٹس اور پھر پہلی دوڑ کے بعد واپس آ گئے، مختلف کیٹیگریز کے شام تک مقابلے ہونے تھے اور پھر ان میں سے نمایاں کارکردگی کرنے والوں نے صوبائی اور بعد میں ملکی لیول پر جا کر دوڑ لگانی تھی۔

-------
یہ والا کیمرہ کوئی تین سال پہلے لیا تھا کافی دیکھ بھال کر، حالانکہ مجھے انکے بارے میں کوئی پتہ نہیں، لیکن پھر بھی اچھا مل گیا :)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ موٹر سائیکلیں ہر کھلاڑی کی اپنی اپنی ہوتی ہے یا کرائے پر مل جاتی ہے یا کچھ اور معاملہ ہوتا ہے؟
 

میم نون

محفلین
سب کی اپنی ہوتی ہیں، سارے کھلاڑی کسی نہ کسی کی طرف سے سپانسر ہوتے ہیں جو انھیں پیسے دیتے ہیں، جو اچھے کھلاڑی ہوتے ہیں انھیں زیادہ پیسے ملتے ہیں اور جو اچھے نہیں ہوتے انھیں اپنی جیب سے بھی لگانے پڑتے ہیں۔
 

mfdarvesh

محفلین
اچھا اور یہ کس پاور کے موٹر سائیکل ہوتے ہیں، عام طورپہ اٹلی میں موٹر سائیکل چلتے ہیں یا خال خال ہی ہیں؟
 

میم نون

محفلین
پاور کا تو پتہ نہیں، اس لئیے کہ مجھے کوئی خاص دلچسپی نہیں۔ :)

یہاں بھی موٹر سائیکل استعمال ہوتی ہے لیکن صرف گرمیوں میں، سردیوں میں تو ممکن ہی نہیں۔
لیکن زیادہ تر گاڑی ہی استعمال ہوتی ہے۔ موٹر سائیکل صرف شوق کے لئیے رکھی جاتی ہے، کیونکہ سردیوں میں تو چل نہیں سکتی اور سواری کے لئیے گاڑی ہی لینا پڑتی ہے، پھر اگر کسی کو شوق ہو اور خرچہ برداشت کر سکے تو گرمیوں کے لئیے موٹر سائیکل لے لیتا ہے۔ :)

مجھے نہ ہی شوق ہے اور نہ ہی خرچہ برداشت کر سکتا ہوں، اس لئیے زیادہ معلومات نہیں ہیں :grin:
گاڑی بھی مجبوری کے لئیے رکھی ہے، کیونکہ کام دور ہے، اگر کام نزدیک ہو تو سائیکل سے ہی گزارہ کیا جا سکتا ہے ;)
 

mfdarvesh

محفلین
پاور کا تو پتہ نہیں، اس لئیے کہ مجھے کوئی خاص دلچسپی نہیں۔ :)

یہاں بھی موٹر سائیکل استعمال ہوتی ہے لیکن صرف گرمیوں میں، سردیوں میں تو ممکن ہی نہیں۔
لیکن زیادہ تر گاڑی ہی استعمال ہوتی ہے۔ موٹر سائیکل صرف شوق کے لئیے رکھی جاتی ہے، کیونکہ سردیوں میں تو چل نہیں سکتی اور سواری کے لئیے گاڑی ہی لینا پڑتی ہے، پھر اگر کسی کو شوق ہو اور خرچہ برداشت کر سکے تو گرمیوں کے لئیے موٹر سائیکل لے لیتا ہے۔ :)

مجھے نہ ہی شوق ہے اور نہ ہی خرچہ برداشت کر سکتا ہوں، اس لئیے زیادہ معلومات نہیں ہیں :grin:
گاڑی بھی مجبوری کے لئیے رکھی ہے، کیونکہ کام دور ہے، اگر کام نزدیک ہو تو سائیکل سے ہی گزارہ کیا جا سکتا ہے ;)

سائیکل بھی سپورٹس والی، دونوں پہیے الگ الگ
 

میم نون

محفلین
ان موٹر سائیکلز کا برانڈ نیم بتا سکتے ہیں؟؟؟؟

تقریباً ساری ہی مشہور کمپنیاں بناتی ہیں، ہنڈا، یاماہا وغیرہ


سائیکل بھی سپورٹس والی، دونوں پہیے الگ الگ

گاڑی کی مجبوری نہ ہو تو جتنے میں سال کی گاڑی کی انشورنس ہوتی ہے اتنے میں ایک زبردست قسم کی سپورٹس سائیکل آجاتی ہے :)
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں بھی گاڑی ہی رکھنی پڑتی ہے۔ وہاں سردیوں میں موٹر سائیکل نہیں چل سکتی یہاں گرمیوں میں نہیں چل سکتی۔

ویسے بھی یہاں موٹر سائیکل کی قیمت سے سستی گاڑی مل جاتی ہے۔
 

میم نون

محفلین
پھر ایسا کرتے ہیں دونوں مل کر ایک اچھی سی بائیک خرید لیتے ہیں، گرمیوں میں، میں چلایا کروں گا اور سردیوں میں آپکو بھیج دیا کروں گا :grin:
 

میم نون

محفلین
کل عالمی مقابلہ تھا، èچھلے سالوں کی نسبت دوسرے ممالک سے کم ہی لوگ آئے تھے۔
مجھے پچھلے ہفتے پتہ چلا تو میں نے بھی اپنی ڈیوٹی لگوا لی تھی، لیکن صرف رات کی، مقابلے دوپہر کو شروع ہونے تھے لیکن اس وقت بہت گرمی ہوتی ہے :cowboy:

بہت مزہ آیا، ہم سب سے اوپر والی چوٹی پر تھے جہاں سے سارا ٹریک نظر آ رہا تھا، چونکہ یہ ایک اہم مقابلہ تھا اور ہر کوئی جیتنے کی کوشش میں تھا اس لئیے بہت سے لوگ گرے، ایک کو تو میں بھی اٹھا کر لے گیا۔

مقابلہ رات تقریبا بارہ بجے ختم ہوا :)
 

میم نون

محفلین
دراصل ایک تو یہ اہم مقابلہ تھا جس میں زیادہ کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کا ڈر ہوتا ہے اس لئیے کیمرہ ساتھ نہیں لے گیا تھا، اور پھر بارش کا بھی امکان تھا ایسی صورت میں کیمرہ خراب ہو جانا تھا۔

لیکن وہاں پر بہت سے فوٹوگرافر تھے، شام کو دیکھتا ہوں اگر کوئی تصویر مل جائے تو لگاتا ہوں ;)
 
Top