مویشی

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'ماشی' کی جمع 'مواشی' کی معرفہ شکل ہے۔ جو اردو میں اپنے اصل معنی و ماخوذ ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔

واحد : ماشی [ما + شی]
جمع غیر ندائی : مَویشیوں [مَوے + شِیوں (و مجہول)]

گائے بھینس، بھیڑ بکری وغیرہ کا مجموعی نام
 
سید عاطف علی

لائبریرین
میرے خیال میں پرندوں کی بات الگ ہے ۔ اگرچہ مقصد ایک ہی ہے۔جو بھی جانور آپ کے پاس خواہ خود فائدہ اٹھانے کے لیے ہوں خواہ تجارت کے لیے (یہاں شوقیہ پیٹس بلی وگغیرہ شامل نہیں ہوں گے) جن کا کھانا اور کیئرنگ وغیرہ آپ کے ذمہ ہوں مویشی کہلائے جائیں گے۔ ان میں کوئی قسم یا نسل کی قید نہیں مثلا شمالی علاقوں میں رینڈئیر ہوسکتا ہے ہر جگہ نہیں ۔ کیونکہ ا قسام علاقے کے مطابق ہو تی ہیں ۔مویشی کے لیے مانوس ہونے کی شرظ بھی کہنا بجا اور قرین قیاس ہو سکتا ہے ۔ پالتو بھنیس بکری مویشی ہو سکتی ہیں لیکن تمام ہرن اور نایاب چوپائے نہیں ہوں گے جن کے لیے خصوصی ااجازت نامے لائسنس وغیرہ کی ضرورت ہو خواہ وہ تجارتی پیمانے پر رکھے جائیں۔۔۔۔۔ایک رائے :arrogant::)
 
عزیزامین

محفلین
نایاب جانور کیوں نہیں یہ بات سمجھ نہیں آتی؟ میں تو سفید ہاتھی اور کالے اونٹ کا زکر بھی کرنا چا ہتا تھا ، تو یہ کس زمرے میں آیں گے؟ اگر مزید صارف مختلف ممالک سے حصہ لیں تو مختلف جانور مل سکتے ہیں
 
عزیزامین

محفلین
میرے خیال میں پرندوں کی بات الگ ہے ۔ اگرچہ مقصد ایک ہی ہے۔جو بھی جانور آپ کے پاس خواہ خود فائدہ اٹھانے کے لیے ہوں خواہ تجارت کے لیے (یہاں شوقیہ پیٹس بلی وگغیرہ شامل نہیں ہوں گے) جن کا کھانا اور کیئرنگ وغیرہ آپ کے ذمہ ہوں مویشی کہلائے جائیں گے۔ ان میں کوئی قسم یا نسل کی قید نہیں مثلا شمالی علاقوں میں رینڈئیر ہوسکتا ہے ہر جگہ نہیں ۔ کیونکہ ا قسام علاقے کے مطابق ہو تی ہیں ۔مویشی کے لیے مانوس ہونے کی شرظ بھی کہنا بجا اور قرین قیاس ہو سکتا ہے ۔ پالتو بھنیس بکری مویشی ہو سکتی ہیں لیکن تمام ہرن اور نایاب چوپائے نہیں ہوں گے جن کے لیے خصوصی ااجازت نامے لائسنس وغیرہ کی ضرورت ہو خواہ وہ تجارتی پیمانے پر رکھے جائیں۔۔۔۔۔ایک رائے :arrogant::)
ویسے کیا اسٹریلین گاے کو مویشوں میں شمار نہیں کرنا چاہیے کیا اسے جنگلی گاے کہیں؟
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ویسے کیا اسٹریلین گاے کو مویشوں میں شمار نہیں کرنا چاہیے کیا اسے جنگلی گاے کہیں؟
بھئی سیدھی سی بات ہے ۔جس قدر جانور پالتو ہوں وہ مویشی کہلائیں گے اور جو وائلڈ ہیں وہ نہیں ۔ اسی طرح ہاتھیوں کا خیال کیا جائے گا بہت سے ہاتھی ایشیا میں اور شایدافریقہ میں بھی انسانوں کی خدمت اور افادیت میں استعمال ہوتے ہیں اور جنگلی بھی ہو تے ہیں سو جو مانوس اور مستعمل ہیں وہی مویشی کہلائیں گے جنگل والے نہیں ۔ ۔اور اسی طرح پالتو بھینسوں اور جنگلی بھینسوں کا معاملہ ہو گا۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ذوغ کا کیا مطلب ہے؟ یہ جانور کے پی کے میں ہوتا ہے اس کا گوشت میٹھا ہے کہیں یہ یاک تو نہیں؟
http://ur.wikipedia.org/wiki/ذوغ
یہاں تو عجیب تعریف لکھی ہوئی ہے کہ " گائے اور بیل سے مشابہ ہوتا ہے (گویا گائے اور بیل دو الگ الگ اقسام ہیں :) ) " ۔ بہر حال پہاڑی مویشی ہی ہے جب مال برداری دہدھ اور گوشت کے لیے رکھا جاتا ہے۔
 
آخری تدوین:

x boy

محفلین
گھاس کھانے والے پالتو جانور مویشی کے ضمرے میں آتے ہیں۔ اور چوپایہ میں ہر چار ٹانگوں والا جانور آتا ہے۔ عربی میں چوپایہ کے لیے دابۃ کا لفظ استعمال ہوا ہے اور الاَنعام کا لفظ گھاس خور چوپایوں کے لیے ۔ قرآن حکیم میں سورۃ الاَنعام میں یہ لفظ آٹھ قربانی کے مخصوص جانوروں کے لیے استعمال کیا گیا ہے: نر اور مادہ بکرا - نر اور مادہ بھیڑ - نر اور مادہ گائے - نر اور مادہ اونٹ۔۔۔

محمد خلیل الرحمن صاحب! مویشی کا اطلاق گھاس خور اور پالتو جانوروں پر ہوتا ہے چونکہ سری لنکا آسام، برما، کیرالہ اور کچھ دوسری ہندی ریاستوں میں ہاتھی پالتو جانور کے طور پر استعمال ہوتا ہے اس لیے وہاں پر مویشی کی تعریف پر پورا اترتا ہے لیکن ہمارے ہاں نہیں (یہ میری ذاتی رائے ہے)

متفق
 
Top