میں بھی آج پریشان ہو گیا کہ ایک ایک تخلیق الگ الگ اور پھر اس پر تجاویز کے الگ تانے بانے کھلے ہوئے ہیں۔ میں خود ایک عرصے سے سوچ رہا ہوں کہ یہاں، پسندیدہ شاعری، خوبصورت نظمیں وغیرہ فورموں میں جن شعراء کے نام معلوم ہیں، ان کی الگ الگ تدوین شروع کی جائے۔ مجھے لگا تھا کہ سب سے زیادہ مجید امجد کی شاعری یہاں جمع ہو گء ہے، تو ان کی تدوین کی ایک مکمل کتاب آسانی سے بن سکتی ہے۔ شائستہ، اگر تم تفہیم میں مصروف نہیں ہو گئ ہو تو کیا خیال ہے، کمپائلیشن کا یہ کام لیا جائے؟؟