مٍڈ ٹرم الیکشن محفل پر

ریحان

محفلین


اردو محفل پر ایک تھریڈ شروع کرنے کے لیے تجویز ۔۔ میں چاہونگا کے محفل پر ایک اوپن رائے شماری تھریڈ شروع ہو جس میں محفل کے تمام ارکان کو ۔۔ پاکستان کے پانچ سیاسی پارٹیز کے لیڈرز کو ووٹ کرنے کا کہا جائے ۔۔ ( آصف زرداری ، نواز شریف ، االطاف حسین ، عمران خان ، اے ایم پی ) مزید نام بھی شامل کیے جا سکتے ہیں ( جیسے ن لیگ اور نئی بن نے والی شیخ رشید جی کی لیگ ۔

میں چاہوگا کہ ایک اوپن پول ہو جو کہ پوری طرح سیکیور انکریپٹڈ ہو اور ریسیلٹ اوپن تب کیا جائے جب تمام میمبرز ووٹ کاسٹ کر دیں ۔۔ محفل کے محمانوں کو ووٹ کاسٹ کرنے سے پہلے رجیسٹر ہونے کو کہا جائے ۔

کیا ہے کہ آج کل ملک کے حالات جو ہوے پڑے ہیں میڈیا پر مڈ ٹرم الیکشن ہوجانے کی باتیں گردش کر رہی ہیں تو میں سوچ رہا تھا پاکستان میں نا صحیح پر محفل پر ایک فل سیکیور میڈ ٹرم الیکشن ہو جانے چاہیے

( یہ الیکشن سیاسی نہیں بس انفارمیشن کے لیے ہو ۔۔ کے کون پاپیولر لیڈر ہے )

اس تھریڈ کو کچھ وقت کے لیے بلاگز و دیگر ویب سائیٹ پر ڈسپلے بھی کیا جا سکتا ہے ۔۔ پر میں چاہوگا کہ پول ایسا ہو جس کا ریسلٹ تب اناونس ہو جب محفل کے تمام ممبرز کے ووٹ کاسٹ ہو جائیں ۔

آپ سب سے اس ٹھریڈ کے بارے میں مفید رائے کا انتظار ہے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
ریحان آپ کی تجویز مناسب ہے۔ پول کرانے میں کوئی حرج نہیں، بس یہ دھاگہ سیاسی رنگ نہ اختیار کر جائے۔

مزید یہ کہ میں اس دھاگے کو مناسب زمرے میں منتقل کر دیتا ہوں۔
 

ریحان

محفلین
میں بھی یہی سوچ رہا تھا کہ تھریڈ ایسی ہو ۔۔ جو سیاسی رنگ اختیار نا کرے اور ایک سیکیور رائے شماری ممکن ہو ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
میرے خیال میں یہ ایک لایعنی پول ہوگا، ان بدمعاشوں، چور اچکوں پر وقت ضائع کرنے کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں!
 

شمشاد

لائبریرین
جناب الٹ پلٹ کر آنا تو انہوں نے ہی ہے۔ بس یہ ہو گا کہ کچھ شکلیں بدل جائیں گی اور کچھ وہی رہیں گی۔
 

ریحان

محفلین
میں یہاں کوئی سیاسی بحث جاری کرنے کے حق میں نہیں ۔۔ میرا ارادہ تو بس محفل کے ارکان کا ملکی سیاسی بحراں پر فکر کا مشاہدہ کرنا تھا ۔۔ ہمارا ملک ہے جی گر نہیں ٹھیک چل رہا تو ٹھیک کس نے کرنا ہے ؟

شمشاد بھائی آپ ہی بتائیں کیا آپ ملک کے لیڈر نہیں ہو سکتے ؟ م م مغل جی کیا آپ سیاست میں اترنے سے چڑتے ہیں ؟ عارف اپنا اپنا کردار ہوتا ہے اور انسان سب ایک جیسے تو نہیں ہوتے ۔


 
میں‌ جنابِ وارث اور عارف سے متفق ہوں ، جسطرح پاکستان کی عوام گھوم پھر کر انہیں لیڈران کو منتخب کرکے ایوان میں فائز کر دیتی ہے اسی طرح ہم سب مل کر اسی ڈبے میں بند رہ کر ہی اپنی فکری بالیدگی کا قتل کر دیں گے۔ ریحان کی تجویز عمدہ ہے اور اگر اسے اسطرح کر دیا جائے کہ پاکستان کے نوجوان اور پڑھے لکھے لوگوں میں وہ کسے ملک کی باگ دوڑ بہتر طریقے سے چلاتے ہوئے دیکھتے ہیں تو شاید اس سے کوئی روشنی کی کرن پھوٹ سکے، وگرنہ ان اندھیاروں‌میں تو ہم برسہا برس سے سر ٹکراتے آئے ہیں۔
 
Top