نصیر الدین نصیر مِری زیست پُر مسرت کبھی تھی نہ ہے نہ ہو گی

سیما علی

لائبریرین
مِری زیست پُر مسرت کبھی تھی نہ ہے نہ ہو گی
کوئی بہتری کی صورت کبھی تھی نہ ہے نہ ہو گی

مجھے حُسن نے ستایا ، مجھے عشق نے مِٹایا
کسی اور کی یہ حالت کبھی تھی نہ ہے نہ ہوگی

وہ جو بے رُخی کبھی تھی وہی بے رُخی ہے اب تک
مِرے حال پر عنایت کبھی تھی نہ ہے نہ ہو گی

وہ جو حکم دیں بجا ہے ، مِرا ہر سُخن خطا ہے
اُنہیں میری رُو رعایت کبھی تھی نہ ہے نہ ہو گی

جو ہے گردشوں نے گھیرا ، تو نصیب ہے وہ میرا
مجھے آپ سے شکایت کبھی تھی نہ ہے نہ ہو گی

تِرے در سے بھی نباہے ، درِ غیر کو بھی چاہے
مِرے سَر کو یہ اجازت کبھی تھی نہ ہے نہ ہو گی

تِرا نام تک بُھلا دوں ، تِری یاد تک مٹا دوں
مجھے اِس طرح کی جُرات کبھی تھی نہ ہے نہ ہو گی

میں یہ جانتے ہوئے بھی ، تیری انجمن میں آیا
کہ تجھے مِری ضرورت کبھی تھی نہ ہے نہ ہو گی

تُو اگر نظر ملائے ، مِرا دَم نکل ہی جائے
تجھے دیکھنے کی ہِمت کبھی تھی نہ ہے نہ ہو گی

جو گِلہ کِیا ہے تم سے ، تو سمجھ کے تم کو اپنا
مجھے غیر سے شکایت کبھی تھی نہ ہے نہ ہو گی

تِرا حُسن ہے یگانہ ، تِرے ساتھ ہے زمانہ
مِرے ساتھ میری قسمت کبھی تھی نہ ہے نہ ہو گی

یہ کرم ہیں دوستوں کا ، وہ جو کہہ رہے ہیں سب سے
کہ نصیر پر عنایت ، کبھی تھی نہ ہے نہ ہو گی

پیر نصیر الدین شاہ نصیر​

ایس ایس ساگر

لائبریرین
پیر نصیرالدین شاہ صاحب کی بہت خوبصورت غزل شریک محفل کی آپ نے سیما آپا۔
اللہ آپ کو جزائے خیر عطا کریں۔ خوش رہیں ہمیشہ۔ آمین۔
 
سیما علی

لائبریرین
پیر نصیرالدین شاہ صاحب کی بہت خوبصورت غزل شریک محفل کی آپ نے سیما آپا۔
اللہ آپ کو جزائے خیر عطا کریں۔ خوش رہیں ہمیشہ۔ آمین۔
بہت ڈھیر ساری دعائیں بھیا
کیسے ہیں ۔۔مصروفیت زیادہ ہے بڑے دن سے کوئی نئی تحریر نہیں محفل پر آپکی انتظار رہتا ہے ۔۔۔۔
 
ایس ایس ساگر

لائبریرین
اللہ کا شکر ہے آپا۔ میں ٹھیک ہوں۔ آج کل مصروفیت کی وجہ سے محفل پر کم آنا ہوتا ہے۔ امید ہے کہ کچھ دنوں بعد محفل کو پھر سے وقت دے سکوں گا۔
آپکی دعاؤں اور محبتوں کا بیحد شکریہ ۔
اللہ آپ کو سلامت رکھے۔ آمین۔
 
شاد و آباد رہیے ۔۔
پروردگار اپنی امان میں رکھے آمین۔🥰
 
محمداحمد

لائبریرین
وہ جو بے رُخی کبھی تھی وہی بے رُخی ہے اب تک
مِرے حال پر عنایت کبھی تھی نہ ہے نہ ہو گی

وہ جو حکم دیں بجا ہے ، مِرا ہر سُخن خطا ہے
اُنہیں میری رُو رعایت کبھی تھی نہ ہے نہ ہو گی

میں یہ جانتے ہوئے بھی ، تیری انجمن میں آیا
کہ تجھے مِری ضرورت کبھی تھی نہ ہے نہ ہو گی

جو گِلہ کِیا ہے تم سے ، تو سمجھ کے تم کو اپنا
مجھے غیر سے شکایت کبھی تھی نہ ہے نہ ہو گی

یہ کرم ہیں دوستوں کا ، وہ جو کہہ رہے ہیں سب سے
کہ نصیر پر عنایت ، کبھی تھی نہ ہے نہ ہو گی

بہت خوب!

بہت اچھی غزل ہے۔
 
Top