قاضی واجد الدائم
محفلین
آپ کی بعثت سے پہلے تھا ہر منظر ، ہر نقشِ دو عالم
اُجڑا اُجڑا ، پھیکا پھیکا ، ہلکا ہلکا ، مدھم مدھم
حسن کا چہرہ اترا اترا ، عشق کی رنگت بدلی بدلی
دہر کا نقشہ بگڑا بگڑا ، زیست کا مقصد مبہم مبہم
آنکھ کی پتلی سہمی سہمی ، دل کی دھڑکن ٹھہری ٹھہری
شوق کا دریا سمٹا سمٹا ، جوشِ جنوں کے طوفاں کم کم
چاند کی کرنیں میلی میلی ، صبح کے جلوے دھندلے دھندلے
کوچۂ ہستی سُونا سُونا ، محفلِ فطرت برھم برھم
دنیا کی دنیا آزردہ ، ہر شئے افسردہ ، پژمردہ
تارا تارا ، ذرہ ذرہ ، موتی موتی ، شبنم شبنم
اتنے میں مشرق کے اُفق سے مہرِ رسالت کی ضَو ابھری
خنداں خنداں ، روشن روشن ، افزوں افزوں ، محکم محکم
چاک ہوا باطل کا پردا ، اِنَّ الْبَاطِلَ کَانَ زَھُوْقًا
نورِ ہدایت ، آیۂ رحمت ، صلی اللہ علیہ وسلم

آخری تدوین: