مچھلی بھرے پراٹھے

حجاب

محفلین
اجزاء۔
مچھلی آدھا کلو۔آٹا حسبِ ضرورت۔پیاز باریک کتری ہوئی ایک عدد۔لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ۔ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ۔ہری مرچ باریک کٹی ہوئی پانچ عدد۔کالی مرچ پانچ دانے۔تیزپات ایک عدد۔نمک حسبِ ذائقہ۔لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ۔ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا تھوڑا سا۔آئل حسبِ ضرورت۔

ترکیب۔
مچھلی کو کالی مرچ،تیز پات،لیموں کارس ڈال کر اُبال لیں،جب مچھلی گل جائے تو کانٹے نکال لیں اور اچھی طرح میش کر لیں،اور تمام مصالحے ڈال کر اچھی طرح ملا لیں،آٹا گوندھ کر پیڑے بناکے مچھلی کا آمیزہ بھر کر پراٹھے کی طرح روٹی بنا کے پہلے ہلکا سا سینک کر آئل ڈال کر فرائی کر لیں یا مکمل سینک کر گھی لگا کر کھائیں۔املی کی چٹنی یا لہسن کی چٹنی کے ساتھ اور مزے کریں۔
 
جیہ

لائبریرین
بہت خوب۔ میں نے ابھی پکایا بھی نہیں اور منھہ میں پانی بھر آیا۔ مگر مچھلی کونسی مناسب رہی گی؟
 
حجاب

محفلین
شکریہ جویریہ ،سرمئی مچھلی یا کوئی سمندری مچھلی جس میں کانٹے موٹے ہوں،ویسے میں سُرمئی سے بناتی ہوں ۔
 
حجاب

محفلین
شکریہ جویریہ ،سرمئی مچھلی یا کوئی سمندری مچھلی جس میں کانٹے موٹے ہوں،ویسے میں سُرمئی سے بناتی ہوں ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
بہت عمدہ ترکیب ہے حجاب صاحبہ۔ صرف ایک بات کی وضاحت۔ میں اور چند دیگر دوست جو پاکستان سے باہر رہتے ہیں اور ہم نے کُکنگ خود سے سیکھی ہے، تو حسبٍ ضرورت کی ہمیں سمجھ نہیں‌ آتی :( کوئی مقدار لکھ دیا کریں۔

سرمئی تو نہیں، یہاں‌کچھ اور اقسام کی مچھلیاں‌ہوتی ہیں جن کے کانٹے نکلے ہوتے ہیں، اور وہ تھائی لینڈ سے آتی ہیں، ٹٍن پیک، کیا وہ چل جائیں گی؟

قیصرانی
 
حجاب

محفلین
شکریہ جویریہ ،سرمئی مچھلی یا کوئی سمندری مچھلی جس میں کانٹے موٹے ہوں،ویسے میں سُرمئی سے بناتی ہوں ۔
 
سارہ خان

محفلین
اچھی ترکیب ہے حجاب ۔۔۔ویسے اب تک مین نے ۔۔صرف آلو کے پراٹھے ہی بنائے ہیں ۔۔۔۔۔۔ٹرائے کروں گی ۔۔مچھلی کے پراٹھے بھی۔۔۔ :)
 
حجاب

محفلین
قیصرانی نے کہا:
بہت عمدہ ترکیب ہے حجاب صاحبہ۔ صرف ایک بات کی وضاحت۔ میں اور چند دیگر دوست جو پاکستان سے باہر رہتے ہیں اور ہم نے کُکنگ خود سے سیکھی ہے، تو حسبٍ ضرورت کی ہمیں سمجھ نہیں‌ آتی :( کوئی مقدار لکھ دیا کریں۔

سرمئی تو نہیں، یہاں‌کچھ اور اقسام کی مچھلیاں‌ہوتی ہیں جن کے کانٹے نکلے ہوتے ہیں، اور وہ تھائی لینڈ سے آتی ہیں، ٹٍن پیک، کیا وہ چل جائیں گی؟

قیصرانی

قیصرانی کتنا مشکل سوال کیا ہے آپ نے کہ مقدار لکھ دوں ،میں نے کبھی کوئی مصالحہ ناپ تول کر نہیں ڈالا بس اندازے سے ڈال دیتی ہوں اس کے لئے معذرت ،ہاں آپ ٹن پیک مچھلی سے بنا سکتے ہیں پراٹھے اُس مچھلی کے زیادہ اچھے بنتے ہیں جو ذرا سخت ہوتی ہیں۔
 
حجاب

محفلین
سارہ خان نے کہا:
اچھی ترکیب ہے حجاب ۔۔۔ویسے اب تک مین نے ۔۔صرف آلو کے پراٹھے ہی بنائے ہیں ۔۔۔۔۔۔ٹرائے کروں گی ۔۔مچھلی کے پراٹھے بھی۔۔۔ :)

ضرور بنانا اور پھر بتانا مجھے،آلو کے علاوہ،دال،میتھی،مچھلی،مولی اور بھی بہت سی چیزوں کے پراٹھے بنتے ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
حجاب نے کہا:
قیصرانی کتنا مشکل سوال کیا ہے آپ نے کہ مقدار لکھ دوں ،میں نے کبھی کوئی مصالحہ ناپ تول کر نہیں ڈالا بس اندازے سے ڈال دیتی ہوں اس کے لئے معذرت ،ہاں آپ ٹن پیک مچھلی سے بنا سکتے ہیں پراٹھے اُس مچھلی کے زیادہ اچھے بنتے ہیں جو ذرا سخت ہوتی ہیں۔
:( کوئی بات نہیں :cry:
قیصرانی
 
حجاب

محفلین

قیصرانی

لائبریرین
اس صفحے کی پہلی پوسٹ میں جہاں‌جہاں‌ بھی

حسبٍ ضرورت

اور

حسبٍ ذائقہ

کی بات ہوئی ہے، اس کی مقداریں لکھ دیں سب کی پلیز

قیصرانی
 
میں نے پہلے بھی لکھا تھا کہ حسب ذائقہ اور حسب ضرورت ہی تو اصل چیزیں ہیں ڈش میں :lol:

یہ ایسے ہی جیسے کسی بالر کو ساری فیلڈ کھڑی کرنے کا طریقہ ، میچ کی سیچویشن بتا دی جائے اور کہا جائے کہ اب دیکھ بھال کر گیند کرنا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ نہ بتایا جائے کہ کس لائن اور لینتھ پر گیند کی جائے :wink:
 
حجاب

محفلین
قیصرانی نے کہا:
اس صفحے کی پہلی پوسٹ میں جہاں‌جہاں‌ بھی

حسبٍ ضرورت

اور

حسبٍ ذائقہ

کی بات ہوئی ہے، اس کی مقداریں لکھ دیں سب کی پلیز

قیصرانی

قیصرانی ، آٹا، نمک، اور آئل حسبِ ضرورت ہیں۔ تو آٹا آپ آدھا کلو لے لیں ،اور نمک مچھلی میں ڈالنے کے لئے آپ آدھا چائے کا چمچ لے لیں۔آئل تلنے کے لئے چاہیے تو پراٹھا تلتے وقت تھوڑا تھوڑا کرکے ڈالتے جائیں اور پراٹھا فرائی کر لیں ۔اب اُمید ہے بن ہی جائے گا پراٹھا :)
 
بہت شکریہ، اب مزہ آئے گا انشاء اللہ
قیصرانی
 
میرا خیال ہے کہ تھوڑے سے تجرد کے ساتھ میں بھی اس کا قلع قمع کر سکتا ہوں۔ میں سوچ رہا ہوں جو کچھ پراٹھے کے اندر بھرنا ہے اس کے کباب بنا لیتا ہوں اور چپاتیاں الگ سے تیار کر لیتا ہوں۔

سمجھا کیجئے ناں ہم ریڈی میڈ چپاتیاں استعمال کرتے ہیں آٹا اور اس کے ساز و سامان نہیں رکھتے۔ :)
 
بہت خوب حجاب، بہت اچھی ترکیب بتائی میں بھی ٹرائی کروں گی،
کیا آپ مجھے کوئی ایسی ترکیب بتا سکتی ہیں کہ مچھلی فرائی کرتے وقت ٹوٹے نہ اور فرائی بھی اچھی ہوجائے؟
 
Top