محمد عدنان اکبری نقیبی
لائبریرین
امریکی ریسرچ سینٹر میں ہونے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ مچھلی کا استعمال صحت کے لیے کافی مفید ہے، یہ ایسے امراض سے نجات دلاتی ہے جو جوڑوں اور ہڈیوں میں درد اور سوزش کی وجہ بنتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق ہفتے میں مچھلی کے صرف 2 پیس کھانے والے لوگ جوڑوں کی خاص بیماری سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔ گزشتہ تحقیق کے مطابق مچھلی کے تیل میں بڑی مقدار میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ شامل ہوتا ہے جو جوڑوں اور ہڈیوں کے درد سے آرام دیتا ہے۔ جن مچھلیوں میں زیادہ اومیگا 3 پایا جاتاہے ان میں بام، سامن، راو اورگروپر مچھلیوں کی قسم شامل ہے۔
ماہرین نے یہاں اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ تلی ہوئی مچھلی میں اومیگا 3 ختم ہوجاتا ہے،تحقیق کے دوران خون ٹیسٹ کے نتیجے میں بھی یہ بات ثابت ہوئی ہےکہ مچھلی کھانے والوں میں درد اور سوزش کم ہوتی ہے جب کہ نہ کھانے والوں کو اس قسم کی شکایات رہتی ہیں۔تحقیق کی بنیاد پر ماہرین کا کہنا ہے کہ مچھلی کا استعمال آپ کو دواؤں اور علاج سے بچا سکتا ہے۔
روزنامہ جنگ