مچھلی کی کڑھی

ماہا عطا

محفلین
اجزاء

مچھلی کا گوشت کلو
گھی ایک کپ
ہلدی چائے کا چمچہ
پیاز 50گرام
ادرک/لہسن(پیسٹ) ایک کھانے کا چمچہ
سرخ مرچ حسب ضرورت
بیسن 125گرام
ہری مرچیں 6عدد
ہرا دھنیا، پو دینہ چند پتیاں
دہی دو کپ
نمک، سفید زیرہ حسب منشاء
ترکیب:
لہسن ،پیاز اور ادرک کو چھیل کر باریک کاٹ لیں۔ مچھلی کے گوشت کے چھوٹے ٹکڑے کر لیں اس کے بعد فرائی پین میں گھی ڈال کر چولہے پر رکھیں اس میں ہری مرچیں، ہرا دھنیا، پو دینہ، ہلدی، سرخ مرچیں، نمک، پیاز، ادرک، لہسن کو اچھی طرح بھون لیں۔ اس کے بعد بیسن کو پانی میں گھول کر بھنے ہوئے مصالحے میں ڈال دیں اور دہی ڈال کر اچھی طرح مکس کر یں اور اس مکس آمیزے کو چولہے پر رکھ دیں۔ مچھلی کے ٹکڑوں پر نمک اور لہسن لگا کر کچھ دیر رکھا رہنے دیں اس کے بعد کڑاہی میں ڈیپ فرائی کر لیں۔ مچھلی کے تلے ہوئے ٹکڑوں کو دہی اور بیسن کے مکس آمیزہ میں ہلکی آنچ پر پکائیں جب کڑھی گاڑھی ہو جائے تو چولہے سے نیچے اتار لیں اور زیرے کا بھگار لگائیں مچھلی کی مزیدار کڑھی تیار ہے۔
 
مچھلی کو اگر پہلے اجوائین اور نمک ملا کر جالی دار برتن میںرکھ کر اوپر ڈھکن اس طرح رکھیں کہ برتن کے منہ پر فٹ آ جائے اور اس کے اوپر کچھ وزن رکھ کر ایک گھنٹہ تک پڑا رہنے دیں تو مچھلی کی ساری بدبو اور لیس نکل جاتے ہے مزید فرائی کے دوران اس کا گوشت نرم ہو کر ٹوٹتا نہیں
 
بھئی فش کڑھائی کی پکچر لگائیں شکل دیکھ کر انادزہ ہو جاتا ہے ڈش کا کہ وہ کتنے مزے کی ہو گی :daydreaming:
اس سے کام چل جائے گا کیا:rolleyes:
dsc_0105.jpg
 
عسکری

معطل
مچھلی کو اگر پہلے اجوائین اور نمک ملا کر جالی دار برتن میںرکھ کر اوپر ڈھکن اس طرح رکھیں کہ برتن کے منہ پر فٹ آ جائے اور اس کے اوپر کچھ وزن رکھ کر ایک گھنٹہ تک پڑا رہنے دیں تو مچھلی کی ساری بدبو اور لیس نکل جاتے ہے مزید فرائی کے دوران اس کا گوشت نرم ہو کر ٹوٹتا نہیں
اجوائن کہاں سے لائیں اب پہلے :grin:
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
اوچ شریف میں ایک مشہور بزرگ مدفون ہیں حضرت جلال الدین بخاری جہانیاں جہاں گشت رحمۃ اللہ علیہ۔ اُن کے پوتے حضرت سید عبداللہ برہان الدین قطب عالم پر اس ناچیز نے ایک کتاب لکھی ہے۔ اور اب ایک کتاب حضرت جلال الدین بخاری جہانیاں جہاں گشت رحمۃ اللہ علیہ پر لکھنے کا اِ رادہ ہے۔ کیا آپ کی ذات سے کسی طرح کے تعاون کی امید کی جا سکتی ہے۔
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
مچھلی کو اگر پہلے اجوائین اور نمک ملا کر جالی دار برتن میںرکھ کر اوپر ڈھکن اس طرح رکھیں کہ برتن کے منہ پر فٹ آ جائے اور اس کے اوپر کچھ وزن رکھ کر ایک گھنٹہ تک پڑا رہنے دیں تو مچھلی کی ساری بدبو اور لیس نکل جاتے ہے مزید فرائی کے دوران اس کا گوشت نرم ہو کر ٹوٹتا نہیں
سید صاحب قبلہ یہ نسخہ تو آپ ہی بتا سکتے ہیں۔بہت خوب۔ لوگ باگ مچھلی کی مہک سے بڑے پریشان رہا کرتے تھے۔اب نہیں ہوں گے ۔ ان شاء اللہ
 
جی ہاں بھائی صاحب اس طریقے سے مچلی کی ناگوار مہک دور ہو جاتی ہے اور پکانے میں بھی خستہ رہتی ہے
 
عسکری

معطل
اوچ شریف میں ایک مشہور بزرگ مدفون ہیں حضرت جلال الدین بخاری جہانیاں جہاں گشت رحمۃ اللہ علیہ۔ اُن کے پوتے حضرت سید عبداللہ برہان الدین قطب عالم پر اس ناچیز نے ایک کتاب لکھی ہے۔ اور اب ایک کتاب حضرت جلال الدین بخاری جہانیاں جہاں گشت رحمۃ اللہ علیہ پر لکھنے کا اِ رادہ ہے۔ کیا آپ کی ذات سے کسی طرح کے تعاون کی امید کی جا سکتی ہے۔
بہترین جناب کیا وہ کتاب مل سکتی ہے ؟ اور اگر آپکو کسی قسم کا تعاون چاہیے تو حکم کیجیے گا اگر کر سکنے کا ہوا تو ضرور کریں گے
 
Top