مکالمہ: بجلی کی فراہمی میں تعطل

نیرنگ خیال

لائبریرین
سنا ہے کہ صدر صاحب نے نوٹس لے لیا ہے۔
ہائیں! مگر کس چیز کا؟
واہ جانے نہ جانے گل ہی نہ جانے، تمہاری اشک شوئی کیلئے بجلی کی فراہمی میں تعطل کا اور کس چیز کا!!
شجرۃ حقیقت سے بھی آگاہی دیجئے؟ فرمایا کیا ہے جناب صدر نے!
فرماتے ہیں کہ اوئے یہ بجلی کی فراہمی میں تعطل کا کیا سلسلہ ہے؟ اجلاس بلاؤ
پھر بلایا اجلاس؟
تو اور نہ بلاتے کیا؟ اک لحظہ دیری میں لائن حاضرہو گئے سب اور کرنے لگے اپنی اپنی تاویلات پیش، مگر قربان جاؤں اپنے قائم العزم صدر گرامی کی حس ممیز کے، فرماتے ہیں کہ تم لوگوں کی سب صراحتیں بیکار ہیں۔ میرے علم میں آئندہ اس ماہ مقدس میں خاص کر سحروافطار میں برقی ترسیل میں تعطل نہ آنے پائے۔ وگرنہ!!! اور فقرہ ادھورہ چھوڑ دیا۔ نہ پوچھ اس ادائے کافری پر بسمل کیسے تڑپے ہیں۔
اچھا تو پیش رفت کیا ہوئی اس ضمن میں؟ حقیقت الامر بھی تو بیاں ہو نہ سرکار!
لے کیسی بات کی! عملدرآمدی میں تاخیر کی جرات کسے ہے۔ آج صبح سحری سے بجلی کی فراہمی تعطل کا شکار ہے۔
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
بہت زبردست تحریر ہے
اور شاید مجھے جلن بھی ہورہی ہے کہ مجھ سے اچھا کوئی اور لکھ گیا

مزید کا انتظار رہے گا
جلے کو جلاؤ گوری ، لکھتے جاؤ ، لکھتے جاؤ ٹوری
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
نہ کر یار
کسی معزز بندے کی بات تو مان لیا کرو:p
اگر میں کہہ رہا ہوں کہ زبردست لکھا ہے تو اس کا مطلب ہے سچ مچ زبردست لکھا ہے
اب کیا قسم کھاؤں تب مانو گے؟
ھا ھا ھا مان لیا جی بالکل مان لیا۔:D بہت ممنون ہوں میں اس حوصلہ افزائی پر:hug-left:
 
Top