اب سوال ہوتا ہے کہ امپورٹ کی گئی کتابوں میں تلاش کی سہولت کے لیے کیا کیا جائے ؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ
پہلے آپ چند باتیں نوٹ کریں
1 : جب بھی کسی کتاب کے نام پر سنگل کلک کریں تو بائیں طرف موجود دو بکسوں میں نمبر ظاہر ہونے لگتے ہیں
بائیں طرف والا نمبر یہ ظاہر کرتا ہے کہ اس پی ڈی ایف فائل میں اتنے صفحات ہیں اور دائیں طرف والا نمبر یہ ظاہر کرتا ہے کہ اس وقت آپ اتنے نمبر صفحہ سے متعلق ہیں ۔
یہ تصویر
آپ کو بتا رہی ہے کہ اس فائل میں 296 صفحات ہیں اور اس وقت آپ 100 نمبر صفحے سے متعلق ہیں۔ کسی خاص نمبر پر جانے کے لیے آپ قابل تحریر بکس یعنی دائیں طرف والے بکس میں نمبر دے کر اینٹر دبائیں گے تو اس نمبر سے متعلقہ صفحہ کھل جائے گا ۔
نوٹ : مگر یہ یاد رہے کہ یہ جو متعلقہ صفحہ کی بات ہو رہی ہے یہ پی ڈی ایف کا صفحہ نہیں بلکہ اس ونڈو کا صفحہ ہے جس کا ذکر نیچے آ رہا ہے ۔
2: وہ ونڈو جہاں کسی صفحہ سے متعلق الفاظ درج کیے جاتے ہیں یعنی لکھائی کی جگہ
اب دو باتیں ہو گئیں 1: بکسوں کے نمبر 2: کسی خاص نمبر سے متعلق ونڈو تو اب کرنا یہ ہے کہ پی ڈی ایف فائل کھول کر (یا پھر عام صفحات والی کتاب ہاتھ میں لے کر ) مطالعہ کرتے جائیں اور جہاں کوئی اہم بات یا ایسی بات آپ پائیں جو آپ سمجھتے ہیں کہ مستقبل میں کسی بھی وجہ سے دوبارہ اس بات کی ضرورت پیش آ سکتی ہے تو جس صفحہ پر وہ بات ہے (یاد رہے صفحہ کا نمبر پی ڈی ایف فائل کا شمار ہو گا نہ کہ اصل کتاب کا) اس صفحہ کا نمبر درج کر کے انٹر دبائیں اور اوپر لکھائی کی جگہ پر اس ضروری بات سے متعلق کوئی عبارت یا الفاظ درج کر دیں اور ایک خیال یہ رکھیں کہ اس صفحہ سے کسی دوسرے صفحہ پر منتقل ہونے سے پہلے محفوظ کرنے والے بٹن
کو ضرور دبا دیں ورنہ نئے الفاظ یا تبدیلی کرنے کی صورت میں تبدیلی محفوظ نہیں ہو گی ۔
اس طرح جس صفحہ سے متعلق کوئی بات درج کرنی ہوپی ڈی ایف فائل سے اس کا نمبر دیکھ کر سوفٹ ویئر میں لکھنے کی جگہ اس کو درج کریں اور اس صفحے کو چھوڑنے سے پہلے محفوظ کر لیں۔
اس کے بعد درج کردہ یا تبدیل شدہ الفاظ کے مطابق تلاش کرنے کے لیے فہرست کو ایک بار تازہ کرنا پڑے گا یہ وہی عمل ہے جس کی وضاحت میں نے اوپر کی پوسٹوں میں ایک سے زائد بار کی ہے ۔