بہت خوبصورت تحریر۔۔ میری رائے میں اس تحریر میں کوئی خامی نہیں ہے۔ اوپر
قیصرانی بھائی نے ایک دو چیزوں کی نشاندہی کی ہے لیکن نہایت ادب سے اپنا نقطہ نظر واضع کرتا چلوں کہ پہلے تو
معاویہ منصور صاحب کی رائے کی تائید کرتا ہوں کہ بلا شک پٹھانوں کے نام ایسے ہی ہوتے ہیں لیکن شاید صرف نام میں تھوڑی اصلاح کی گنجائش ہو۔۔ باقی ”دیوہیکل پرندہ“ کا استعمال بالکل درست ہے۔کیونکہ یہ ایک تاثراتی تحریر ہے اور یہ سارا منظر چھوٹے بچے کی آنکھیں دیکھ اور سنا رہی ہے لہذاٰ بچے کے لحاظ سے حقیقی ڈرون کی پیمائش دکھانا اور سنانا اپنا تاثر نہیں دے گا۔ یہی وجہ ہے کہ بچے کی آنکھیں ڈرون کو دیوہیکل پرندہ ہی دیکھ رہی ہیں۔
باقی بہت دعائیں اور جزاک اللہ خیر
نوید رزاق بٹ صاحب ایسی عمدہ اورپُرتاثر تحریر لکھنے کے لئے۔ سدا خوش رہیں۔