مکی بھائی!
میں کتب کا ڈیٹا بیس رکھنے کے لیے کولیکٹرز ڈاٹ کام کا سافٹویئر استعمال کرتا ہوں اور اردو کتب کی تفصیل بھی انگریزی یا رومن میں لکھتا ہوں۔
آج یہ پیکج دیکھ کر رال ٹپک پڑی اور میں نے لوکل مشین پر بھی اسے چلانے کی کوشش کی لیکن بات اس پیغام سے آگے نہ بڑھ سکی:
سرور سے رابطہ نہیں ہوسکا .. لاگ ان کی معلومات کی درستگی کا یقین کرلیں
سرکار اس ورژن نے کافی مایوس کیا ہے.. ہر کسی کو اس سے شکایت ہے.. اور کمبخت نیا ورژن آکر نہیں دے رہا.. آپ کی نظر میں لائبریری کے لیے کوئی اچھا س سکرپٹ ہو تو بتائیں..
لائبریری سے اگر آپ کی مراد آنلائن کتابیں پڑھنے سے ہے تو اس کے لیے تو نبیل صاحب کا ترجمہ کیا ہوا میڈیا وکی اور وکا وکی بہت اچھے ہیں لیکن جیسا میں نے "کولیکٹرز" کا ذکر کیا تھا تو میرا مقصد اردو کتابوں اور باقی میڈیا کا اردو ڈیٹا بیس بنانا ہے۔
"کولیکٹرز" کے ذریعے میں نے اپنی موویز کا ریکارڈ تو بہت اچھی طرح رکھا ہوا ہے اور میری ذاتی مووی لائبریری کا ایک آنلائن (ریڈ اونلی) ورژن یہاں سے دیکھا بھی جا سکتا ہے۔ شششششش کسی سے ذکر مت کیجیے گا
لیکن مسئلہ اردو کتب کا ہے اور اس کے لیے "کولیکٹرز" کی ہی اوپن سورس قسم اوپن میڈیا کولیکٹرز ڈیٹابیس یا اوپن ڈی بی بنائی گئی ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ اس کا ترجمہ کس قدر مشکل یا آسان ہو سکتا ہے نیز اس کے ترجمہ سے فوائد کتنے ہو سکتے ہیں۔
آپ کی رائے کا منتظر ہوں
شکریہ فاتح صاحب اوپن ڈی بی کے بارے میں سوچا جاسکتا ہے کیونکہ یہ اوپن سورس ہے اور کافی اچھا معلوم ہوتا ہے.. میں اسے ڈاونلوڈ کر رہا ہوں.. جہاں تک ترجمہ کی بات ہے تو یہ خاصہ لمبا چوڑا سکرپٹ معلوم ہوتا ہے جس کا ترجمہ اتنا آسان نہیں ہوگا..
یہی تو سارا رولا ہے نبیل بھائی لوکل ہوسٹ پہ یہ بالکل ٹھیک چلتا ہے مگر ویب پر منتقل ہونے کے بعد ایرر دینے شروع کردیتا ہے.. میں نے اس کا ترجمہ لوکل ہوسٹ پر چیک کرنے کے بعد کیا تھا.. اگر مجھے معلوم ہوتا کہ یہ ویب پر منتقل ہونے کے بعد یہ پخراٹیں کرے گا تو میں اس کو ہاتھ بھی نہیں ڈالتا.. شاید ڈیٹا بیس کے نئے اور پرانے ورژن کا چکر ہے..