مکمل اردو لائبریری ڈاونلوڈ کریں

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

یہ mybooks کا اردو ترجمہ ہے جو برقی کتب (ای بک) کے لئے مخصوص ہے اور ایک مکمل لائبریری پیکج ہے.. اس کے ترجمہ کے بعد ہم اسے اردو لائبریری کا نام دے سکتے ہیں..

اس میں ہم ہر قسم کی کتب کے لئے کیٹگریاں بناسکتے ہیں اور ان میں کتابیں بمع کتاب کا نام مصنف کا نام تبصرہ ڈاونلوڈ یا پرھنے کے ربط سمیت شامل کر سکتے ہیں...

اس کی انسٹالیشن انتہائی آسان ہے جس کے لئے config.php میں بنیادی تبدیلیاں کرنی ہوں گی جس کی وضاحت اسی فائل میں کردی گئی ہے.. اگلے مرحلے میں آپ نے صرف install.php کو اپنے براؤزر سے کال کرنا ہے اور انسٹالیشن مکمل...

اب install.php کو حذف کردیں اور index.php کو کال کریں اور اردو لائبریری ویب سائٹ آپ کے سامنے..

یہ پیکج اوپن سورس ہے اور اس کا لائسنس GPL ہے..

اس میں فونٹ اردو نسخ ایشیا ٹائپ استعمال کیا گیا ہے اور مناسب حد تک بڑا کردیا گیا ہے..

معائنہ کے لئے تصاویر ملاحظہ فرمائیں..

















ڈاونلوڈيہاں سے

واللہ الموفق
 

نبیل

تکنیکی معاون
زبردست مکی اور جزاک اللہ۔ ہم لوگ ادھر باتیں بنانے میں مصروف ہیں اور آپ خاموشی سے کام کیے جا رہے ہیں۔ میں نے ایک مرتبہ گزارش کی تھی کہ آپ اپنے ریلیز کیے ہوئے سوفٹویر یہاں کے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں بھی رکھ دیا کریں۔ اب میں خود سے انہیں وہاں رکھنے لگا ہوں۔ :)
 

دوست

محفلین
اسے کہتے ہیں کہ استاد استاد ہی ہوتے ہیں۔
واہ جی واہ۔
حضور والا ہم یہاں تڑپتے مچلتے رہے کہ کتابیں کہاں رکھی جائیں کبھی وکی ڈھونڈا کبھی محفل پر فورم بنائے اور آپ نے مسئلہ ہی حل کردیا۔
کیا کہنے جناب سبحان اللہ اور جزاک اللہ۔
بھئی اردو لائبریری کے کرتا دھرتا اس سافٹویر کو استعمال کرنے کے بارے میں سوچیں۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

جزاک اللہ مکی بھائي، اللہ تعالی آپ کے درجات بلندکرے(آمین ثم آمین)


والسلام
جاویداقبال
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

احباب کی پذیرائی کا بہت شکریہ.. مجھے نہیں معلوم تھا کہ اس قسم کے کسی سوفٹ ویئر کی واقعی اردو لائبریری کے ضمن میں ضرورت ہے.. مجھے خوشی ہوگی اگر یہ اردو ویب کی لائبریری کے کام آسکے..

نبیل بھائی آپ کی شکایت بجا ہے.. آپ نے ایک دفعہ نہیں کئی دفعہ ڈاونلوڈ سیکشن میں فائلیں رکھنے کی بات کی.. اگرچہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ انتظامیہ کا کام ہے پھر بھی میں نے کوئی دو دفعہ وہاں فائلیں رکھنے کی کوشش کی لیکن لمبی چوڑی تفصیلات لکھنے کے بعد آگے ایرر استقبال کرتا ہے.. :(

چنانچہ بے سود کوشش جانتے ہوئے میں نے فائلیں وہاں رکھنے کی کوششیں ترک کردیں..

پاکستانی بھائی آپ نے اسے انسٹال کرنے میں واقعی سرعت کا مظاہرہ کیا ہے.. اور اس سرعت میں کوئی فائل مکمل اپلوڈنگ سے رہ گئی ہے.. اس لئے نہ صرف آپ لاگ ان نہیں ہوپا رہے بلکہ پوری سائٹ کی ڈائرکشن بھی الٹی ہوگئی ہے.. آپ ایک ایک فائل کو دوبارہ اپلوڈ کریں اور اس بات کا خیال رکھیں کہ کسی فائل کی اپلوڈنگ کے دوران سرور سے رابطہ منقطع نہ ہو.. اور اگر ایسا ہوجائے تو اس فائل کو دوبارہ شروع سے اپلوڈ کریں.. ان شاء اللہ بالکل درست کام کرے گا..

دوست بھائی ہم تو آپ کی شاگردی اختیار کرنے والے تھے.. یہ آپ نے ہمیں استاد کہہ کر کہیں کا نہ رکھا.. :oops:

واللہ الموفق
 

پاکستانی

محفلین
مکی نے کہا:
پاکستانی بھائی آپ نے اسے انسٹال کرنے میں واقعی سرعت کا مظاہرہ کیا ہے.. اور اس سرعت میں کوئی فائل مکمل اپلوڈنگ سے رہ گئی ہے.. اس لئے نہ صرف آپ لاگ ان نہیں ہوپا رہے بلکہ پوری سائٹ کی ڈائرکشن بھی الٹی ہوگئی ہے.. آپ ایک ایک فائل کو دوبارہ اپلوڈ کریں اور اس بات کا خیال رکھیں کہ کسی فائل کی اپلوڈنگ کے دوران سرور سے رابطہ منقطع نہ ہو.. اور اگر ایسا ہوجائے تو اس فائل کو دوبارہ شروع سے اپلوڈ کریں.. ان شاء اللہ بالکل درست کام کرے گا..

دوست بھائی ہم تو آپ کی شاگردی اختیار کرنے والے تھے.. یہ آپ نے ہمیں استاد کہہ کر کہیں کا نہ رکھا.. :oops:

واللہ الموفق

شکریہ بھائی میں اسے دوبارہ چیک کرتا ہوں۔
 

hakimkhalid

محفلین

شاکرالقادری

لائبریرین
مکی بھائی بہت خوب
لیکن اوپر بیان کیا گیا معاملہ میرے ساتھ بھی ہے بلکہ میرےے ہاں تو ایر آتا ہے کہ سرور سے رابطہ نہیں ہو سکا حالانکہ اایک رات میں کم از کم پچیس مرتبہ کنفگ فائل میں مندرج معلومات دوبارہ سے درست کر کے اپ لوڈ کی
لیکن ہر بار
سرور سے رابطہ نہیں ہوا
براہ کرم کننفگ فائل میں جو تبدیلیاں کرنا ہیں وہ
وضاحت کے ساتھ یہاں پر اسی دھاگے میں تفصیل سے بتا دیں تاکہ بہت سے لوگوں کا مسئلہ حل ہو جائے
اللہ آپ کو اجر دے
آمین
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

شکایت کرنے والے تمام حضرات کی لائبریریاں دیکھ کر دوبارہ سے چیک کرنے کی غرض سے اسے دوبارہ انسٹال کیا لیکن میرے پاس کوئی مسئلہ نہیں ہے ملاحظہ فرمائیں:

8465cu7.jpg


شاکر صاحب کونفیگ فائل کی ترتیبات مندرجہ ذیل ہیں:

123sn8.jpg


یہ پي ایچ پی بی بی کی طرح کسی بھی فری ہوسٹ پر انسٹال کیا جاسکتا ہے..

واللہ الموفق
 

شاکرالقادری

لائبریرین
شکریہ مکی!
میں در اصل پہلی فیلڈ میں "لوکل ہوسٹ" کی بجائے ہوسٹ کا نام لکھ رہا تھا
انسٹالیشن تو مکمل ہو گئی
لیکن ڈائریکشن چینج ہے اور
لاگ ان پرابلم بھی ہے
آپ کی پچھلی پوسٹ کے مطابق فائلوں کو دوبارہ اطمینان سے اپ لوڈ بھی کر لیا ہے
لیکن مسئلہ بدستور اپنی جگہ قائم!
 
Top