مکمل صحیح بخاری ، اردو ترجمہ کے ساتھ

یوسف-2

محفلین
مجھے ان پیج یا یونی کوڈ میں مکمل صحیح بخاری (تمام جلدیں) اردو ترجمہ کے ساتھ درکار ہیں۔ اگر کسی کے علم میں نیٹ پر کہیں موجود ہو تو اس کا لنک دیجئے۔ واضح رہے کہ امیج فارمیٹ یعنی تصویری بخاری شریف کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ پہلے سے میرے پاس موجود ہے۔ اسی طرح مختصر یا منتخب احادیث پر مبنی بخاری شریف کی بھی ضرورت نہیں۔ پیشگی شکریہ
 
یوسف-2

محفلین
اصل میں، مَیں پیغامِ حدیث (جو بنیادی طور پر بخاری شریف ہی کی تلخیص ہے) کی تالیف کے بعد اور اس پر ملنے والی فیڈ بیک کے بعد اب صحیح بخاری سے ایک ایسی ”کتاب“ تالیف کرنا چاہتا ہوں، جس میں صرف ’’ اقوالِ رسول“ صلی اللہ علیہ وسلم براہِ راست درج ہو۔ لگتا ہے کہ مجھے اب کمپوز ہی کروانا پڑے گا۔:D
 
یوسف-2

محفلین
جزاک اللہ ابن حسن صاحب!
آپ نے تو میرا مسئلہ حل کردیا ہے۔ میں نے ایزی قرآن و حدیث والوں کو ای میل اور ایس ایم ایس کردیا ہے۔ ان کے پاس تو یقینا" اس سافٹ ویئر سے الگ مکمل بخاری شریف موجود ہوگی۔ کاش وہ مجھے دینے پر رضامند ہوجائیں۔ آپ کا ایک بار پھر شکریہ۔
 
یوسف-2

محفلین
ابھی ابھی ایزی ایزی قرآن و حدیث والوں سے فون پر بات ہوئی تو انہوں نے بخاری شریف کا کمپوزڈ میٹر دینے سے بوجوہ انکار کردیا۔ حیرت ہے لو گ قرآن و حدیث پر کام کرتے ہیں اور اس کے ْحقوق ٌ صرف اپنے پاس
محفوظ رکھنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ ہمارے ادارے کی تمام کتب کے حقوق قارئین کے نام محفوظ ہیں۔ کوئی بھی اسے چھاپ سکتا ہے۔ ایسا کرنے والوں کو ہم ان پیج سافٹ کاپی مفت فراہم کرتے ہیں۔ اور کراچی میں طباعت کے خواہشمندوں کو جڑی ہوئی کاپیاں تک مفت فراہم کرتے ہیں۔ حال ہی میں کرناٹک بھارت سے ایک صاحب نے فون کیا کہ پیغام قرآن اور پیغام حدیث کو شائع کرنا چاہتے ہیں۔ ہم نے انہیں ای میل کے ذریعہ جملہ سافٹ کاپی بھیجنے کے علاوہ رجسٹرڈ پوسٹ سے کوئی چار کلو وزنی کتب، سی ڈی کے سیٹ بطور نمونہ ارسال کئے۔ انہوں نے ملنے کی تصدیق کی اور یہ بھی کہا کہ وہ ان شاء اللہ یہ کتب مقامی طور پر شائع کریں گے۔ وہ بھی قرآن و حدیث شائع کیا کرتے ہیں۔
اللہ دین کا کام کرنے والوں کو ایک دوسرے سے تعاون کرنے کی توفیق دے آمین۔
 
الف عین

لائبریرین
اکثر میں اس قسم کے لوگوں کو ائ میل کرتا ہوں اور مجھ کو تو جواب سے ہی مایوس ہونا پڑتا ہے!!!
یہ سافٹ وئر تو کل ہی پھر سے ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کرنے کی کوشش کی، مگر مایوسی ہوئی، چلنے سے انکار کر دیتا ہے۔ ویسے انسٹال کرنے پر بھی اس کی محض ایک ہی Dat فائل ہوتی ہے، جو یونی کوڈ نہیں ورنہ اس سے متون حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
مجھے عرصے سے مکمل تفہیم القرآن کی تلاش ہے، لیکن لگتا ہے کہ محفل کے ارکان کو لگانا پڑے گا، کہ ایک ایک تفسیری نوٹ کاپی پیسٹ کر کے مکمل فائل بنا کر ’برقیانے‘ کا کام مکمل کیا جائے تفہیم القرآن کا۔ ایزی قرآن اور حدیث میں تو مزید تفاسیر بھی ہیں جو مجھے اب تک نہیں مل سکی ہیں۔
 
الف عین صاحب جو ایک Dat کی فائل اس سافٹ وئیر کی انسٹالیشن کے بعد بنتی ہے وہ درحقیقت مائیکروسافٹ ایکسس ۲۰۰۷ میں بنایا ہوا ڈیٹا بیس ہے لیکن چونکہ پاسورڈ پروٹیکٹڈ ہے لہذا اس سے استفادہ ممکن نہیں ورنہ یہ ساری تفاسیر اور احادیث کی کتابیں یونی کوڈ میں مل جاتیں۔
 
یوسف ثانی صاحب اس جگہ سے آپ صحیح بخاری شریف ان پیج میں ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں تاہم یہ کتاب پوری ہے یا نہیں مجھے نہیں معلوم ۔
علاوہ ازیں اس سائٹ پر مولانا محمد داود راز صاحب کی مترجم صحیح بخاری شریف یونی کوڈ بیسڈ سافٹ وئیر کی صورت میں بھی دستیاب ہے لیکن رسٹریکشنز کے ساتھ۔
 
یوسف-2

محفلین
جزاک اللہ ابن حسن بھائی!
میں کوشش کرکے نتیجہ سے آپ کو آگاہ کرتا ہوں۔

الحمد للہ صحیح بخاری عربی اور اردو متن کی ان پیج فائل کامیابی سے ڈاؤن لوڈ ہوگئی ہے۔ لیکن دونوں فائلْ ْ بُک۔ٹوٌ ہیں گویا اس کی کوئی بُک۔ ون بھی ہوگی جو یہاں دستاب نہیں۔ بُک۔ٹو جہاد سے اور حدیث نمبر 1204 سے لے کر حدیث نمبر 2230 تک (توحید تک) کی ہے۔

تھوڑی زحمت ضرور کیجئے گا، اگر فائل ون بھی مل جائے، میں بھی تلاش کرتا ہوں۔ اللہ آپ کو اس کی جزا دے آمین
 
یوسف-2

محفلین
ابن حسن بھائی!
مجھے فائل ون ان پیج بھی مل گئی ہے۔ آپ کی رہنمائی کا بہت بہت شکریہ۔ جزاک اللہ

صحیح مسلم بھی ان پیج میں اردو اور عربی مل گئی ہے۔ اگرچہ بخاری و مسلم کی دونوں دستیاب کتب، مکمل کتب کی تلخیص ہے، مکمل کتب نہیں۔
 
یوسف-2

محفلین
یوسف بھائی فائل ون کا لنک ہمیں بھی دے کر سپاسگذار ہونے کا موقع فراہم کیجیئے۔
نیرنگ خیال بھائی ! لنک تو یاد نہیں، اور کہیں محفوظ بھی کی تھی یا نہیں،یہ بھی یاد نہیں :D آپ ذاتی گفتگو میں اگر برقی رابطہ دے سکیں تو میں پوری فائل آپ کو ای میل کردوں گا۔ ان شاء اللہ
 
جزاک اللہ ابن حسن صاحب!
آپ نے تو میرا مسئلہ حل کردیا ہے۔ میں نے ایزی قرآن و حدیث والوں کو ای میل اور ایس ایم ایس کردیا ہے۔ ان کے پاس تو یقینا" اس سافٹ ویئر سے الگ مکمل بخاری شریف موجود ہوگی۔ کاش وہ مجھے دینے پر رضامند ہوجائیں۔ آپ کا ایک بار پھر شکریہ۔
کاش لفظ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ اللہ کرے وہ راضی ہو جائیں۔۔۔
 
آصف اثر

معطل
نیرنگ خیال بھائی ! لنک تو یاد نہیں، اور کہیں محفوظ بھی کی تھی یا نہیں،یہ بھی یاد نہیں :D آپ ذاتی گفتگو میں اگر برقی رابطہ دے سکیں تو میں پوری فائل آپ کو ای میل کردوں گا۔ ان شاء اللہ
یوسف بھائی، آپ کے پاس تو اب ماشاء اللہ کافی مواد جمع ہوگیا ہوگا۔ اگر آپ ان کو یہاں دستیاب کردیں تو یہ آپ کے لیےبھی صدقۂ جاریہ ہوگا۔
جزاک اللہ۔
 
ابھی ابھی ایزی ایزی قرآن و حدیث والوں سے فون پر بات ہوئی تو انہوں نے بخاری شریف کا کمپوزڈ میٹر دینے سے بوجوہ انکار کردیا۔ حیرت ہے لو گ قرآن و حدیث پر کام کرتے ہیں اور اس کے ْحقوق ٌ صرف اپنے پاس
محفوظ رکھنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ ہمارے ادارے کی تمام کتب کے حقوق قارئین کے نام محفوظ ہیں۔ کوئی بھی اسے چھاپ سکتا ہے۔ ایسا کرنے والوں کو ہم ان پیج سافٹ کاپی مفت فراہم کرتے ہیں۔ اور کراچی میں طباعت کے خواہشمندوں کو جڑی ہوئی کاپیاں تک مفت فراہم کرتے ہیں۔ حال ہی میں کرناٹک بھارت سے ایک صاحب نے فون کیا کہ پیغام قرآن اور پیغام حدیث کو شائع کرنا چاہتے ہیں۔ ہم نے انہیں ای میل کے ذریعہ جملہ سافٹ کاپی بھیجنے کے علاوہ رجسٹرڈ پوسٹ سے کوئی چار کلو وزنی کتب، سی ڈی کے سیٹ بطور نمونہ ارسال کئے۔ انہوں نے ملنے کی تصدیق کی اور یہ بھی کہا کہ وہ ان شاء اللہ یہ کتب مقامی طور پر شائع کریں گے۔ وہ بھی قرآن و حدیث شائع کیا کرتے ہیں۔
اللہ دین کا کام کرنے والوں کو ایک دوسرے سے تعاون کرنے کی توفیق دے آمین۔
بھائی یہ کرناٹک سے کون صاحب تھے؟؟؟؟؟؟؟؟؟ کیا آپ ان کانام اورپتہ بتاسکتے ہیں؟؟
نیزآپ کے ادارے سے اب تک کتنی کتابیں شائع ہوچکی ہیں؟؟؟؟ اورکون کونسی ہیں؟؟؟
 
Top