مکمل قران شریف کا متن یونیکوڈ میں

فرید احمد

محفلین
ترجمہ قرآن یونیکوڈ میں

مولان فتح محمد اور مولانا احمد علی لاہوری کا اردو ترجمہ یونیکوڈ میں اس ویب سائٹ پر دستیاب ہے، شاید آپ لوگوں کو معلوم ہو،
http://www.cityislam.com/quran/quran.htm
اور مولانا شبیر احمد عثمانی (قائد اعظم کے دست راست) کی اردو تفسیر (ترجمہ شیخ مولانا محمود حسن شیخ الہند) یہاں پڑھا جا سکتاہے، یہ ترجمہ تصویری اور تفسیر یونیکوڈ میں ہے، تفسیر کے لیے پہلے فونٹ کا سافٹ ویئر سیٹ کرنا پڑتا ہے،
http://www.darsequran.com/tu/index.htm
 

پردیسی

محفلین
السلام علیکم
محترم دوستو! جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ میں قرآن پاک کے ترجمہ کو یونی کوڈ فونٹ میں ڈھال رہا ہوں۔اب تک کی صورتحال کچھ یوں ہے کہ ابھی تک دس پارے مکمل ہو چکے ہیں۔جن کی پروف ریڈنگ بھی مکمل ہے۔
انشااللہ میرا ارادہ اس میں عربی متن کے ساتھ اردو ترجمہ اور اس کے ساتھ ہی ان کو مکمل مضامین کی صورت دینا بھی ہے۔جیسا کہ اگر آپ نماز کے حکم کو قرآن پاک میں دیکھنا چاہیں کہ کس کس سورہ میں اور کس کس آیات میں آیا ہے تو صرف ایک ربط کو دبانے سے وہ سب سامنے ہوں۔سرچ کی سہولت اس کے علاوعہ اضافی ہو گی۔
انگلش میں تو اس پر بہت کام موجود ہے مگر اردو میں ،یعنی تصویری اردو میں الحمدللہ ہدایہ ڈاٹ کوم پر ہم نے اس کا آدھا کام مکمل کر لیا تھا۔مگر اب جبکہ صورتحال مختلف ہے،تحریری اردو تصویری اردو کی جگہ تیزی سے لے رہی ہے،تو سوچا یہی ہے کہ آہستہ آہستہ اس سب مواد کو تبدیل کر لیا جائے۔اور اس مقصد کے لئے خاصا وقت درکار ہے۔

محترم دوستو!چونکہ میں نے آپ سے وعدہ کیا ہے کہ قرآن پاک کے ترجمہ کی ایک کاپی پہلے آپ کو دی جائے گی۔تو اسی سلسلہ میں عرض یہ ہے کہ ہو سکتا ہے وقت زیادہ لگ جائے۔جو کہ آپ کے لئے پریشانی کا باعث ہو،تو میں نے مکمل قرآن ان پیج میں اپنی ویب سائٹ پر رکھ دیا ہے۔آپ وہاں سے اسے ڈائون لوڈ کر کے فونٹ میں ڈھال سکتے ہیں۔
ربط حاضر ہے،


مکمل قرآن پاک کا اردو ترجمہ

اسم صارف۔ pardese
شناختی علامت۔hadaaya
دعائوں میں یاد رکھئے گا
 

فرید احمد

محفلین
لو انتظار کی گھڑیاں ختم

تقریبا ڈیڑھ سال پہلے ترجمہ قرآن کا ایک سوفٹ ویر ایک جگہ سے ڈاون لوڈ کیا تھا، اردو ترجمہ کے شوق میں اس کو محفظ تو کیا مگر اردو ترجمہ مس کر گیا، وجہ کچھ سمجھ میں نہ آئی، اور اسے کمپیوٹر کے کونے میں ڈال دیا، اب محفل کی بدولت یونیکوڈ کا پتہ چلا، اسے کمپیٹور پر چلایا تو یاد آیا کہ وہ ترجمہ کا سوفٹ ویر شاید کام کرتاہو ؟
آج اسے پھر سیٹ کرکے دیکھا تو دل مسرت سے جھوم گیا،
بہترین اردو ترجمہ فتح محمد جالندھری کا، انگریزی ترجمہ، بھی عربی متن بھی، خوبصورت سافٹ ویر، تلاش کی سہولت، copyوغیرہ کی سہلوت بھی ہے۔ تمام دوستوں، خصوصا نبیل صاحب، پردیسی، مہوش صاحبہ ، جیسبادی وغیرہ سے درخواست کہ اسے ڈاولن لوڈ کرکے ضرور آزمائے،
ربط اس طرح ہے :
www.divineislam.co.uk
شاید اس ربط پر ویب نہ کھلے تو اس طرح پہچنے :
http://www.filesland.com/companies/DivineIslam/Quran-Viewer-Koran.html
معلوم نہیں کیا پروبلم ہے، میرے پاس اصل ویب سائٹ نہیں کھل رہی، اسے کھلنا چاہیے،
مختلف تراجم اس ویب سائٹ پر دستیاب ہے، ان کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے ایک ویور انسٹال کرنا پڑتا ہے، جو اوپر کے لنک میں ہے، اس کے بعد تراجم انسٹال کرکے انہیں کھولا جائے، تو وہ نظر آتے ہیں، اردو کا لنک اس طرح ہے، وہ بھی آج مجھ سے نہیں کھل رہا،
http://www.divineislam.co.uk/DivineIslam/Software/Quran_Translations/urdu2.shtml.
قریب 5 m.b. سے زائد کی اردو کی فائل ہے،
خدا کرے آپ لوگوں سے ویب سائٹ کھل جائے ،
 

نبیل

تکنیکی معاون
[bcolor=#BFFF80:5468d6d7d3]
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ
إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَ
[/bcolor:5468d6d7d3]
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ فرید۔ افسوس اس بات کا ہے کہ اصل ویب سائٹ‌ نہیں کھل رہی۔ اس پروگرام میں سے آیات کاپی کرنے کے لیے بھی کافی تگ و دو کرنا پڑتی ہے۔ بہرحال بہت شکریہ۔
 

فرید احمد

محفلین
بات در اصل یہ ہے کہ انہوں نے کچھ 18 زبانوں میں ترجمہ کیا تھا، میں نے گوگل میں سرچ کیا تو کچھ زبانوں کے ترجمے ادھر ادھر کہیں مل جاتے ہیں، اردو کہیں نہ ملا، خود ان کا لنک میں نے اوپر دیا وہ کھلتا نہیں، میرے پاس ہے، اس کی سائز 5 m.b.سے زائد ہے، میں نے زپ کیا تو 4.5. ہوئی، اب ہیں اسے میں اپلوڈ کروں اس کے بعد آپ اسے کھول لیں۔ سلام
 

سیفی

محفلین
جی فرید بھائی

ہم منتظر ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔آپ اپلوڈ کریں۔۔۔۔۔۔۔

ایک ویب سائٹ ہے جو 40 ایم بی تک اپلوڈ کی مفت سہولت دیتی ہے۔۔۔ لنک درج ذیل ہے

http://www.mytempdir.com
 

الف عین

لائبریرین
طلحہ بٹ کی فائل میں کچھ تبدیلیاں کر کے میں نے ڈاک فائل بنائی تھی اسے اپ لوڈ کرنے کی بہت کوشش کی لیکن ناکام ہوں۔ پی ایچ پی بی بی کہتا ہے کہ فائل بڑی ہے اگرچہ اس زپ فائل کا سائز 390 کلو بائٹ ہے۔ جب کہ نبیل ایک میگا بائٹ سے بڑی فائل اپ لوڈ کر چکے ہیں۔ یہ کیا راز ہے نبیل؟
 

فرید احمد

محفلین
لو انتظار کی گھڑیاں ختم

قرآن مجید کے اردو ترجمہ کا سافٹ ویر کا ذکر پہلے سے کرتا آرہا ہوں، ایک ویور اور اس کے ساتھ اردو کی فائل ڈاون لوڈ کا تذکرہ کیا تھا ، پھر معلوم ہوا کہ ویور تو ڈاون لوڈ ہوتا ہے ، مگر اردو ترجمہ کی فائل ڈاون لوڈ نہیں ہوتی،
میں نے اپنے ایک شناشا کے ذریعہ ایک ویب سائٹ پر یہ ترجمہ اپ لوڈ کروا دیا ہے ،
نبیل ، پردیسی ، طلحہ اور مہوش وغیرہ سے گذارش کہ اسے ڈاون لوڈ کرکے اپنا تاثر بتائیں ،
یہ فائل zip ہے، اسے اولا unzip کر لیں ۔
ویب سائٹ کا پتہ یہ ہے ۔
[رینسم ویئر کا لنک حذف کیا گیا]
سلام
 
مدیر کی آخری تدوین:

نبیل

تکنیکی معاون
فرید، یہ فائل میں نے ڈاؤنلوڈ تو کی ہے لیکن یہ ان زپ نہیں ہو رہی۔ کوئی مسئلہ ہے اس زپ فائل میں۔
 

فرید احمد

محفلین
خیر نبیل اب کام ہو گیا ، دوستوں سے گذارش کہ ڈاون لوڈ سیکشن میں جاکر اردو ترجمہ کا سافٹ ویر محفوظ کر لیں ۔
سلام
 

منہاجین

محفلین
قرآنِ مجید بمع اُردو ترجمہ عرفان القرآن یونیکوڈ میں مکمل متن

عام قاري کو تفاسير سے بے نياز کر دينے والا قرآنِ مجيد کا عام فہم اور جديد ترين اردو ترجمہ، جو دورِ حاضر کي عقل پر دينِ اسلام کي حقانيت آشکار کرتے ہوئے مستشرقين کے ہر سوال کا کماحقہ جواب فراہم کرتا ہے، ذیل میں فراہم کردہ روابط پر یونیکوڈ میں عربی متن کے ساتھ ڈاؤنلوڈنگ کے لئے میسر ہے۔

وِن ریر فائل : 802 کلوبائیٹ

وِن زپ فائل : 1,227 کلوبائیٹ


آن لائن مطالعہ کے لئے عرفان القرآن ڈاٹ کوم ملاحظہ ہو۔


.
 
Top