مکہ کلاک ٹاور

شمشاد

لائبریرین
مکہ کلاک رائل ٹاور کی 76 منزلیں ہیں اور یہ 577 میٹر اونچا ہے۔ اس کے اوپر 40 میٹر کی ایک بڑی گھڑی بنائی گئی ہے جو کہ بگ بین سے 5 گُنا بڑی ہے۔ یہ گھڑی پانچوں وقت نماز کا اعلان بھی کرے گی۔ امید ہے کہ یہ مکہ کلاک ٹاور جی ایم ٹی کی جگہ لے لے گا۔

مکہ کلاک ٹاور سعودی عرب کے بادشاہ عبد اللہ بن عبد العزیز کی ہدایت پر تعمیر کیا گیا ہے جسے ایک جرمن کمپنی نے ڈیزائن کیا ہے۔ یہ دنیا کی سب سے بڑی گھڑی ہے جسے سات کلو میڑ کے فاصلے سے بھی بآسانی دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ کلاک ٹاور جو کہ بیت اللہ کے بالکل برابر میں ہے، اس کے چاروں طرف گھڑی ہو گی۔ دو اطراف میں یہ 80 میٹر لمبا اور 65 میٹر چوڑا ہے اور اس کا قطر 39 میٹر ہے اور دو اطراف میں اس کی لمبائی 65 میٹر، چوڑائی 43 میٹر اور قطر 25 میٹر ہے۔

قریب سے دیکھنے کے لیے ملاقاتیوں کے لیے دو لفٹیں بھی لگائی گئی ہیں جو 5 میٹر بالکونی تک جائیں گی۔

مکمل ہونے پر یہ دنیا کی سب سے بڑی گھڑی ہو گی۔

ذیل میں اس کلاک ٹاور کی کچھ تصاویر ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
c7.jpg
 

وجی

لائبریرین
سنا تھا کہ اس رمضان میں یہ کلاک مکمل ہوجانی تھی
کیا ابھی مکمل نہیں ہوئی
 

شمشاد

لائبریرین
گھڑی مکمل ہے اور کام بھی کر رہی ہے۔ اس کے اوپر کا حصہ جو اسلامی طرز پر تعمیر کیا جا رہا ہے وہ ابھی مکمل نہیں ہوا۔
 

شمشاد

لائبریرین
جی بالکل یہ بجلی سے چلے گی اور اس کے گردا گرد ہزاروں چھوٹے چھوٹے بلب بھی لگے ہوئے ہیں۔
 

ابو کاشان

محفلین
اب نظر آ رہی ہیں۔
لیکن اس کلاک سے خانہ کعبہ تو چھپ سا گیا ہے۔ پہلے مینار نظر آتے تھے اب اس کلاک پر سب کی توجہ ہوتی ہے۔
پتہ نہیں کیا مصلحت ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
جی ایکطرف سے چُھپ گیا ہے۔ ویسے بھی اب حرم شریف کے چاروں اطراف میں کثیر المنزلہ عمارات یا تو تعمیر ہو چکی ہیں یا ان کی تعمیر کا کام زور و شور سے جاری ہے۔

پہلے صفا مروہ کی طرف سے باہر نکلیں تو سامنے بازار اور سستے کمرے مل جاتے تھے، اب دور دور تک تمام عمارات منہدم کر دی گئی ہیں۔ اب وہاں پر بھی کثیر المنزلہ عمارات تعمیر ہوں گی۔ جن کا کرایہ رمضان سے لیکر حج تک اتنا زیادہ ہو گا کہ عام آدمی کے بس کی بات نہیں۔
 

arifkarim

معطل
آہاہاہا۔ مکہ شریف میں انگریزی طرز کا گھڑیال دیکھ کہ شیخوں کے برطانیوں سے تعلقات کی سازش ثابت ہو گئی۔
 
Top