مہاجر نوجوان

لے کر پھرتے ہو ہاتھوں میں ڈگریاں ۔۔۔ مہاجرو ۔۔۔۔۔ مہاجرو
جاگ اٹھو اب ایا ہے وقت جاگ اٹھو جاگ اٹھو مہاجرووووو

یہ وہ قوم پرستانہ مریضانہ نغمے تھے جو مہاجر نوجوانوں کو 90 کی دھائی میں سنائے جاتے تھے اور کراچی میں اپنی حمایت بڑھائی جاتی تھی۔ ان نسل پرستانہ نغموں میں مہاجر نوجوانوں کی محرومیت کی اپیل تھی۔ مگر ہوا کیا؟ کم از کم مہاجر نوجوانوں کے ہاتھوں میں ڈگریاں تو ہوتی تھیں۔

اب کیا ہےِ؟ جھاڑو
02_09.gif

ایم کیو ایم کے لیڈر جائزہ لے رہے ہیں اور مہاجر نوجوان کے ہاتھ میں جھاڑو
یہ ہے انجام نسل پرستی، لسانیت اور قوم پرستی کی سیاست کا
 
جاگ پنجابی جاگ تیری پگ نون لگ گئی اگ
یہ نعرے لگا کر پنجاب کی حکومت قابو کی۔ لوگوں کو ایکسپلائیٹ کیا گیا۔

آب عوام کیا کررہی ہے؟

1101280592-1.jpg

1101280592-2.gif


عوام کو یہ بھی نہیں پتا کہ احتجاج کس کے خلاف کیا جانا چاہیے

اپنے اپنے علاقوں کی سیاسی جماعتوں کے دفاتر کو آگ کیوں نہیں لگاتے؟
 

ساجد

محفلین
آپ کی دوسرے لنک کی خبر پرانی ہے ۔لاہور شہر میں آج کل سولہ گھنٹے تک بجلی بند رہتی ہے۔ خاص طور پہ فیکٹری ایریاز میں۔
 
آج کے ایکسپرس کی خبر ہے


پتہ نہیں کراچی کے لوگوں کو کس جرم کی سزا مل رہی ہے۔
01_04.gif


اللہ ہم سب پر رحم کرے

کاش ہم قوم پرستی،نسل پرستی، لادینیت کو چھوڑ دیں اور ایک امہ بن جائیں
 

شمشاد

لائبریرین
ہمارے ہاں تو آئے دن سیاسی لیڈران اپنے باپ بدلتے رہتے ہیں، کل جن کو کھلم کھلا گالیاں دی جاتی تھیں، آج ان کے گلے مل رہے ہیں، گزشتہ چار سالوں میں یہی کچھ ہو رہا ہے، عوام کی طرف توجہ کرنے کی کسی کو فرصت ہی نہیں۔
 

ساجد

محفلین
"ن" لیگ سیاسی خود کشی کی طرف گامزن ہے۔ شریف برادران کس مصلحت کے تحت ایم کیوایم سے ہاتھ ملا رہے ہیں یہ تو خدا جانتا ہے ۔ ایم کیو ایم سیاسی بلیک میلر جماعت ہے جب تک پی پی پی کے تلوں میں تیل تھا یہ بلیک میلنگ کر کے اس کا آخری قطرہ تک نچوڑ لے گئی۔ اب جبکہ گیلانی حکومت اپنی کرپشن اور بد انتظامی کے باعث عوام میں مقبولیت کی کم ترین سطح پہ ہے یہ اس سے علیحدہ ہو کر خود کو پارسا ثابت کر رہی ہے۔
میاں برادران اگرچہ ق لیگ کے فارورڈ بلاک کو اپنے ساتھ ملا کر اپنی "اصولی سیاست" کا بڑی حد تک کباڑہ کر چکے تھے لیکن ان کی یہ غلطی ان کے لئیے اس سے بھی مہنگی ثابت ہوسکتی ہے۔ ڈرائنگ روم کی سیاست اپنے عروج پہ ہے ، عوام دہشت گردوں کے رحم و کرم پہ ہیں۔ کراچی کرچی کرچی ہے۔ اور ان شاہ زادوں کو جوڑ توڑ سے فرصت نہیں۔
 
Top