ذکی انور ہمدانی
محفلین
السلامُ علیکم
عید کا چاند نظر آنے کی خبر سن کر خاکسار کے جذبات و خیالات جنبشِ قلم سے کاغذ کے سینے پر منتقل ہو گئے.... امید ہے کہ پسند آئیں گے.....
لو چاند نظر آیا مژدہ وہ سنا لایا
کل عید کا ہو عالم، مہتاب کا وہ عالم
ملبوس نئے ہر سُو، ملبوس جواں کل سب
سنجاب کی رنگ پاشی کمخواب کا وہ عالم
خوشبو کے جزیروں سے نکلیں گے خزینوں سنگ
ہر راہ یہ مہکائیں احباب کا وہ عالم
عیدی کا ہو منظر یہ، ہر بچہ ہوے شامل
کچھ شوخ تبسم ہو ایجاب کا وہ عالم
معصوم فرشتوں کی آنکھوں کی چمک دیکھیں
نیلم و زمرد کی سی تاب کا وہ عالم
پھر شرم کے رنگوں میں کچھ شوق کی آمیزش
یوں ماہ جبینوں کے آداب کا وہ عالم
پھر عید میں ہوں شامل، کچھ شام کے نغمے بھی
اس وقت سبھی وجداں، خوش آب کا وہ عالم
جب شام کے شانوں پر، بکھریں گی سیاہ زلفیں
تب نور کا عالم ہو، مہتاب کا وہ عالم
سیماب صفت قلبم، سیماب سدا مضطر
پر عید جو آجائے اک خواب کا وہ عالم
کلامِ ذکی انور ہمدانی
مورخہ 23 مئی 2020
تمام احباب کو عید الفطر کی مبارکباد، خاکسار کو دعاؤں میں یاد رکھیں...
جزاک اللہ خیرا