متلاشی
محفلین
السلام علیکم !
اپنے پچھلے فونٹ مہرنستعلیق ویب کی کامیاب ریلیز کے بعد اب آئی ٹی یونیورسٹی کے تعاون سے مہر نستعلیق جلی فونٹ کے پروجیکٹ پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ فونٹ انشاء اللہ ڈیسک ٹاپ پبلشنگ انڈسٹری میں ایک انقلاب رونما کرے گا۔ اس فونٹ کے کچھ نمونہ جات ملاحظہ کریں۔

الحمد للہ !آج مہرنستعلیق جلی کی پہلی تختی از سرِ نو اس عزم کے ساتھ مکمل کی کہ لاہوری نستعلیق کو اُس کی پُوری رعنائی کے ساتھ فونٹ فائل میں سمویا جا سکے۔ ساتھ ہی یہ خیال آیا کہ یہ خط لکھنے والے بہت سے خطاّط اور اہلِ نظرجوآج دستیاب ہیں کیوں نہ اُن اصحاب کی آراء حاصل کرلی جائیں۔مجھے یقین ہے کہ دوستوں کی تنقید اور مشوروں سے خط بہتر ہی ہو گا اور یہ کوئی میرا ذاتی فائدہ نہ ہوگا بلکہ اجتماعی طور پر اس اسلوبِ خط کی خدمت ہو گی۔ اسی جذبے سے اس فائل کو دوستوں سے شیئر کیا جا رہا ہے۔ اور قوّی امید ہے کہ اسی جذبے سے دوستوں کا جواب بھی آئے گا۔
کُھل کر تنقید کریں اور مزید بہتر ہو گا کہ مقابلۃ بہتر شکل (جلی قلم سے) مجھے(نصراللہ مہر) یا ذیشان صاحب کو ارسال کردی جائے۔،تاہم اس تختی میں دوائر قدرے چھوٹے ہیں اور کشیدہ کی گہرائی کم رکھی گئی ہے، نقطے بھی کم رکھے جائیں گے،ایجز(Edege )آخری پوائنٹ پر جا کر توڑ دیے گئے ہیں نیز لفظی پیکر بھاری ہیں۔یہ چیز یں کمپیوٹر کی ضرورت ہیں۔ اس کا لحاظ رہے۔ اس درخواست پر نظر کرنے والے تمام دوستوں کا احسان مندہوں گا۔ خطّاط نصراللہ مہر

آخری تدوین: