مہرنستعلیق فونٹ ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کےلیے

آپ شاید سمجھے نہیں ۔نستعلیق میں ویب فونٹ الگ ہوتا ہے اور ڈیسک ٹاپ کا فونٹ الگ۔ صرف ویب فونٹ میں مزید اشکال ڈالنے سے کام نہیں چلے گا بلکہ مہرنستعلیق ویب ایک باقاعدہ الگ اور مختلف فونٹ ہے ۔ اس فونٹ کی اشکال اور خطاطی نئے سرے سے ہو رہی ہے ۔ یہ ویب فونٹ سے یکسرمختلف ہو گا ۔

اگر دونوں کے فرق کو نمونے سے سمجھادیں تو بڑی مہربانی۔۔۔ ۔
 
متلاشی

محفلین

اس کے لیے آپ کو قلمِ جلی اور قلمِ خفی کا فرق سمجھنا پڑے گا۔

16712018_1229494367128474_5199595772975934613_n.jpg

باریک لکھائی اور رننگ ٹیکسٹ کے لیے خفی قلم استعمال ہوتا ہے ۔ اس میں لکھی گئی تحریر کا زوایہ ، الفاظ کی ساخت اور بناوٹ مختلف ہوتی ہے۔
ہیڈنگز، اشتہارات، فلیکسز وغیرہ پر بڑی لکھائی کے لیے قلمِ جلی استعمال ہوتا ہے۔ سارے خطاطین قلمِ جلی میں ہی اپنے فن پارے بناتے ہیں۔
نوٹ:۔ قلمِ خفی کے خط کو بڑا کر کے قلمِ جلی کا رزلٹ حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ اور قلمِ جلی کے خط کو چھوٹا کر کے قلمِ خفی کا رزلٹ حاصل نہیں کیا جا سکتا۔
 
arifkarim

معطل

بولڈ خط کو خفی کہتے ہیں؟
 
آپ کے دیے گئے نمونے میں اوپر والی لائن مہر نستعلیق ویب کی ہے، اسے آپ نے جلی کہا ہے. جبکہ مہر نستعلیق ویب کو آپ نے ویب سائٹس، موبائل وغیرہ چھوٹی تحریروں کے لیے ریلیز کیا ہے جیسا کہ اعلانات سے ظاہر ہے. یہ تو تضاد ہے!!!! یا مجھے اب بھی سمجھنے میں غلطی ہو رہی ہے!!!!
 
متلاشی

محفلین
اس کے الٹ ہے۔ غالباً متلاشی سے بھی یہ غلطی ہوئی ہے۔ جلی بولڈ ہوتا ہے۔
نہیں جلی بڑے سائز کا ہوتا ہے ، بولڈ نہیں ۔ یہ زیادہ فائن ، شارپ ہوتا ہے۔ نستعلیق میں بولڈ ، ریگولر کا کنسپٹ نہیں بلکہ جلی اورخفی کی ٹرم استعمال ہوتی ہے۔ خفی چھوٹی لکھائی کے لیے اور جلی بڑی لکھائی کے لیے۔
 
متلاشی

محفلین
آپ کے دیے گئے نمونے میں اوپر والی لائن مہر نستعلیق ویب کی ہے، اسے آپ نے جلی کہا ہے. جبکہ مہر نستعلیق ویب کو آپ نے ویب سائٹس، موبائل وغیرہ چھوٹی تحریروں کے لیے ریلیز کیا ہے جیسا کہ اعلانات سے ظاہر ہے. یہ تو تضاد ہے!!!! یا مجھے اب بھی سمجھنے میں غلطی ہو رہی ہے!!!!
دونوں ٹیکسٹ میں سے کوئی بھی مہرنستعلیق ویب فونٹ کا نہیں ۔ یہ ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کے دو الگ فونٹس میں لکھا گیا ہے جلی اور خفی نستعلیق ۔ مہرنستعلیق ویب ، ویب اور موبائل کے لیے ہیں اور ویب اور موبائل کے لیے عام طور پر رننگ ٹیکسٹ میں قلمِ خفی استعمال ہوتا ہے۔ اس لیے مہرنستعلیق ویب بھی قلمِ خفی کا خط ہے۔
 
متلاشی

محفلین
آپٹیکل سائز کا استعمال یقینا latin ٹیکسٹ پر ہو سکتا ہے۔ نستعلیق کے اوزان(قط کے حساب سے پیمائش) فکس ہوتے ہیں خصوصا جلی نستعلیق میں ۔ اس لیے اگر جلی نستعلیق کو آؤٹ لائن وغیرہ لگا کر موٹا کر لیا جائے تو بھی ظاہر ہے اوزان وہی رہیں گے لہذا اسے خفی نستعلیق نہیں کہہ سکتے۔ خفی نستعلیق اپنے اوزان ہی بدل لیتا ہے۔ مثلا دائرے جو جلی نستعلیق میں ساڑھے تین قط کے تھے وہ خفی میں تین قط یا اس سے بھی کم ہو جاتے ہیں، نیزجلی نستعلیق کو آؤٹ لائن لگانے سے بند اشکال کے اوزان بگڑ جاتے ہیں جس سے اس کا حسن متاثر ہوتا ہے۔
 
آصف اثر

معطل
اس فونٹ کی اشکال اور خطاطی نئے سرے سے ہو رہی ہے ۔ یہ ویب فونٹ سے یکسرمختلف ہو گا ۔
کیا یہ وہی فونٹ نہیں ہے جس میں جنگ اخبار کے لیے یوم اقبال کی مناسبت سے صفحات ڈیزائن کیے گیے تھے؟ اگر یہ انہیں اشکال پر مشتمل نہیں تو مجھے (کم ازکم فی الحال) دکھ ہوگا کیوں کہ اس کی جاذبیت اور حسن میں نہیں بھول سکتا۔ ذرا وضاحت فرمادیجیے تاکہ سب کی الجھن کم ہو۔
 
یہ فونٹ انشاء اللہ اس سے بھی بہتر اور خوبصورت ہو گا۔ آپ کو مایوسی نہیں ہو گی :)
 
اور ویب اور موبائل کے لیے عام طور پر رننگ ٹیکسٹ میں قلمِ خفی استعمال ہوتا ہے۔ اس لیے مہرنستعلیق ویب بھی قلمِ خفی کا خط ہے۔

متلاشی بھائی! جب مہر ویب فونٹ بھی قلم خفی کا خط ہے تو اسے نیچے والے نمونے کی طرح یا کم از کم اس سے کچھ مشابہ ہونا چاہیے تھا تاکہ ویب سائٹس اور موبائل ڈیوائسز میں بھی خطاطی کا احساس ہوتا، یہ بات اس لیے اور بھی اہم ہے کہ بقول آپ کے آپ نے ویب کے لیے الگ سے ڈیزائن کیا ہے. لہٰذا نیچے والے نمونے سے ملتا جلتا ڈیزائن کرتے.

ادھر آپ ویب فونٹ کو خفی کہ رہے ہیں جبکہ وہ آپ کے خفی والے نمونے سے یکسر الگ ہے، بلکہ جلی کے مشابہ ہے!!! چہ بوالعجبی است!!!

ویسے یہ حقیقت ہے کہ نستعلیق فونٹ سازی کی تاریخ میں آپ کے علاوہ اب تک کسی نے خفی اور جلی کے فرق کو مد نظر رکھتے ہوئے فونٹ نہیں بنایا. یہی وجہ ہے کہ کوئی فونٹ چھوٹی تحریر میں جتنا بھلا معلوم ہوا سرخیوں میں اتنا ہی بھدا. کوئی سرخیوں میں نکھر کے سامنے آیا تو چھوٹی تحریر میں فیل ہو گیا. مرزا احمد جمیل صاحب نے نوری نستعلیق اخبارات و رسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہی ڈیزائن کیا تھا اس لیے چھوٹے پوائنٹ میں اچھا لگتا ہے لیکن سرخیوں میں انتہائی بدنما نظر آتا ہے.
 
arifkarim

معطل

arifkarim

معطل
متلاشی بھائی! جب مہر ویب فونٹ بھی قلم خفی کا خط ہے تو اسے نیچے والے نمونے کی طرح یا کم از کم اس سے کچھ مشابہ ہونا چاہیے تھا تاکہ ویب سائٹس اور موبائل ڈیوائسز میں بھی خطاطی کا احساس ہوتا، یہ بات اس لیے اور بھی اہم ہے کہ بقول آپ کے آپ نے ویب کے لیے الگ سے ڈیزائن کیا ہے. لہٰذا نیچے والے نمونے سے ملتا جلتا ڈیزائن کرتے.
متلاشی کے پاس ان ہاؤس کئی لاہوری نستعلیق فانٹس ہیں جو وہ کئی سالوں سے اپنی پبلشنگ کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ اسلئے ضروری نہیں کہ انکا مہر نستعلیق ویب سے دور دور تک کوئی تعلق ہو۔
 
جب خفی ہونے میں دونوں مشترک ہیں تو کچھ نہ تعلق ضروری ہے عارف بھائی!
 
ویسے ایک لحاظ سے متلاشی کی بات بھی درست ہے کہ نستعلیق میں بولڈ نہیں ہوتا۔ متن والے خط اور ہیڈلائن والے خط میں فرق ہوتا ہے۔ کیوں ناظم رضا مصباحی کیا یہ درست ہے؟

جی متلاشی کی بات درست ہے.
فی الحال سمجھنے اور سمجھانے کے لیے خفی اور جلی کو نارمل اور بولڈ ہی کہنے میں کوئی حرج نہیں ہونا چاہیے۔
ان دونوں کے متعلق کبھی اتنی گہرائی سے نہیں سوچا تھا. کیوں کہ خطاطی سیکھنے کے زمانے میں میں جلی ہی سیکھ پایا تھا. خفی کا نمبر آتے آتے چھوڑ چکا تھا. :)
 
متلاشی

محفلین
متلاشی بھائی! جب مہر ویب فونٹ بھی قلم خفی کا خط ہے تو اسے نیچے والے نمونے کی طرح یا کم از کم اس سے کچھ مشابہ ہونا چاہیے تھا تاکہ ویب سائٹس اور موبائل ڈیوائسز میں بھی خطاطی کا احساس ہوتا، یہ بات اس لیے اور بھی اہم ہے کہ بقول آپ کے آپ نے ویب کے لیے الگ سے ڈیزائن کیا ہے. لہٰذا نیچے والے نمونے سے ملتا جلتا ڈیزائن کرتے.
ادھر آپ ویب فونٹ کو خفی کہ رہے ہیں جبکہ وہ آپ کے خفی والے نمونے سے یکسر الگ ہے، بلکہ جلی کے مشابہ ہے!!! چہ بوالعجبی است!!!
اس میں حیرانی کی کیا بات ہے مصباحی بھائی۔ یہ لیں تھوڑا اور حیران ہو لیں۔
یہ سارے ہمارے ہی مختلف نستعلیق فونٹس ہیں ۔ ان کا موازنہ کریں اور تھوڑا سا اور حیران ہو لیں۔ :) ان میں جلی اور خفی فونٹس کی پہچان کریں ;)

nastaliq%2Bvariations.png
 
Top