مہرنستعلیق ویب فونٹ جاری کر دیا گیا

متلاشی

محفلین
کافی دن ہوگئے مہر نستعلیق کے متعلق کچھ خبر نہیں آئی۔۔ اگر تکمیل ہوگئ ہوتو ارسال کیجئےگا بندہ آپ کا ممنون و مشکور رہیگا
آپ شاید اگلے ورژن کے بارے پوچھنا چاہ رہے ہیں۔ تو انشاء اللہ پچھلے ورژن کے بگز ختم کر کے جلد ہی مہرنستعلیق ویب کا بیٹا ۲ جاری کردوں گا۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
آپ شاید اگلے ورژن کے بارے پوچھنا چاہ رہے ہیں۔ تو انشاء اللہ پچھلے ورژن کے بگز ختم کر کے جلد ہی مہرنستعلیق ویب کا بیٹا ۲ جاری کردوں گا۔
ذیشان بھائی ! انگریزی فونٹ کوئی اچھا سا شامل کیجئے گا اگلی اپڈیٹ میں۔ موجودہ فونٹ اردو کے حروف سے بڑا معلوم ہوتا ہے۔اور کیا تاریخ ؁ والا فیچر بھی ایڈ ہو سکتا ہے اگلی اپڈیٹ میں؟
 
Dropbox - MehrNastaliqWeb.ttf

متلاشی بھائی میں اس فونٹ کی بات کر رہا ہوں مہر نستعلیق فونٹ دو تھے ایک میں اسپیس زیادہ تھا اور اس میںانگریزی فونٹ بھی شامل تھا اور دوسرا فونٹ مہر نستعلیق جس میں اسپیس کم تھا دکھنے میں بہت ہی شاندار اور جاذبیت رکھتا ہے لیکن اس میں انگریزی سپورٹ نہیں۔۔ میں اس دوسرے فونٹ کی بات کر رہا ہوں۔۔ جلد سے جلد اس میں انگریزی سپورٹ داخل کر کے منظرعام پر لائیے۔۔ دعاء گو ہوں کہ آپ اس کارِ خیر کو جلد سے جلد پایہء تکمیل پہچائیں۔ باری تعالیٰ آپ کی ہر طرح مدد فرمائے۔
 

متلاشی

محفلین
ذیشان بھائی ! انگریزی فونٹ کوئی اچھا سا شامل کیجئے گا اگلی اپڈیٹ میں۔ موجودہ فونٹ اردو کے حروف سے بڑا معلوم ہوتا ہے۔اور کیا تاریخ ؁ والا فیچر بھی ایڈ ہو سکتا ہے اگلی اپڈیٹ میں؟
ڈروئیڈ سینز شامل کر دیا ہے۔
؁ بھی شامل ہو جائے گا۔
 

شاہد یسین

محفلین
اس ک اور گ کا کیا کریں
Screenshot_2017-03-28-17-36-42.png
 
السلام علیکم
متلاشی بھائی! اس بہترین کاوش پر الله تعالی آپ کو جزائے خیر دے۔ وینڈوز پر تو زبردست ہے البتہ میک پر (میرے مشاہدے کے مطابق) بڑی یا کے الفاظ میں نچلے نقطے ٹھیک نہں۔
جیسے: اپنے، پیچھے، نیچے وغیرہ
اگلے ورژن میں اس کا خیال رکھنا ہو گا۔
 

عادل سومرو

محفلین
السلام علیکم
۔۔۔ البتہ میک پر (میرے مشاہدے کے مطابق) بڑی یا کے الفاظ میں نچلے نقطے ٹھیک نہں۔
جیسے: اپنے، پیچھے، نیچے وغیرہ
۔۔۔۔


چونکہ میک اور آئی فون کی ٹیکسٹ رینڈرنگ لائبریری (CoreText) ایک ہی ہے تو دونوں مہر نستعلیق میں نقطے صحیح لگانے سے قاصر ہیں۔
تصویر ساتھ منسلک کردی ہے۔


doT8EYH.png
 

شاہد شاہ

محفلین
کون سی؟
اقتباس لیں
اور مہر نستعلیق ویب کا اپڈیٹ؟ :)
جی شاہد بھائی مہرنستعلیق ویب کے فائنل ورژن پر کام کا آغاز کر دیا ہے انشاء اللہ جلد ریلیز کر دیا جائے گا۔
 
Top