مہرِنستعلیق تازہ نمونہ آٹوکرننگ کے ساتھ

متلاشی

محفلین
السلام علیکم!
کافی عرصے بعد مہرِنستعلیق فونٹ کا تازہ نمونہ پیش کررہا ہوں امید ہے احباب کو پسند آئے گا۔۔۔ اس میں 90 فیصد آٹو کرننگ ہے جبکہ دس فیصد مینولی کرننگ ہے وہ بھی ان پیج میں ہی ڈرائیکٹ کی گئی ہے ۔۔۔۔۔

ان پیج میں ڈرائیکٹ ٹائپ شدہ نمونہ
10346186_627232614021322_434556775904048527_n.jpg
 

سعادت

تکنیکی معاون
السلام علیکم!
کافی عرصے بعد مہرِنستعلیق فونٹ کا تازہ نمونہ پیش کررہا ہوں امید ہے احباب کو پسند آئے گا۔۔۔ اس میں 90 فیصد آٹو کرننگ ہے جبکہ دس فیصد مینولی کرننگ ہے وہ بھی ان پیج میں ہی ڈرائیکٹ کی گئی ہے ۔۔۔ ۔۔
ان پیج میں ڈرائیکٹ ٹائپ شدہ نمونہ

خوب! :)

اگر زیادہ زحمت نہ ہو تو امیج میں تحریر کے ان حصوں کی نشاندہی کریں گے جہاں آپ کو مینوئلی کرننگ اپلائی کرنا پڑی؟
 

متلاشی

محفلین
یعنی ٹائپنگ کرتے وقت جب ہم اسپیس بارکے ذریعے فاصلہ یا اسپیس دیتے ہیں، یہ فاصلہ؟ یا اس سے مراد کچھ اور ہے؟
سادہ الفاظ میں ہر دو اشکال (کشتیوں) کے درمیان کا فاصلہ یعنی ۔ (یہ اردو محفل ہے ) اس جملہ میں ہر وہ شکل جو ایک دوسرے سے الگ ہے مطلب (یہ )کے لفظ کی اپنی الگ شکل ہے ، ا کی الگ ر الگ د الگ و الگ ، محفل الگ ، اور (ہے) الگ ان سب اشکال کے درمیان کا فاصلہ کرننگ کہلاتا ہے ۔
 

سعادت

تکنیکی معاون
کرننگ سے کیا مراد ہے؟
دو حروف یا الفاظ یا اشکال کے درمیان کا فاصلہ
سادہ الفاظ میں ہر دو اشکال (کشتیوں) کے درمیان کا فاصلہ یعنی ۔ (یہ اردو محفل ہے ) اس جملہ میں ہر وہ شکل جو ایک دوسرے سے الگ ہے مطلب (یہ )کے لفظ کی اپنی الگ شکل ہے ، ا کی الگ ر الگ د الگ و الگ ، محفل الگ ، اور (ہے) الگ ان سب اشکال کے درمیان کا فاصلہ کرننگ کہلاتا ہے ۔

اسی کی با تصویر وضاحت: :)

kerning-illustration_zps2f065fc5.png

جیسا کہ ظاہر ہے، کرننگ کسی بھی عبارت کا بصری تاثر بہتر کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اس تصویر میں انگریزی لفظ ’AVAIL‘ کے ’AVA‘ حروف کرننگ کے بغیر عجیب سے لگتے ہیں، لیکن جب ان حروف کے درمیان فاصلے کو ان کی اشکال کی مناسبت سے ’کرن‘ (kern) کیا جائے تو عبارت کی شکل بھی بہتر ہو جاتی ہے۔

اسی طرح اردو لفظ ’میونسپیلیٹی‘ (ویسے ہے تو یہ بھی انگریزی کا ہی لفظ!) میں ’میو‘ اور ’نسپیلیٹی‘ کے درمیان فاصلے کو کرننگ کے ذریعے کم کر کے لفظ کا بصری تاثر زیادہ دلکش کیا جا سکتا ہے۔

اوپن ٹائپ فونٹس میں لاطینی یا رومن رسم الخط کے لیے خودکار کرننگ وضع کرنا آسان ہوتا ہے، لیکن نستعلیق جیسے خطوط کے لیے بہت مشکل۔
 
Top