مہر نستعلیق فونٹ کے متعلق

فاخر

محفلین
ہم کئی سالوں سے مہرنستعلیق فونٹ استعمال کر رہے ہیں ؛ لیکن اس فونٹ میں ایک خرابی مجھے سمجھ میں آتی ہے ۔ علاوہ ازیں اور بھی احباب جو اس فونٹ کا استعمال کر رہے ہیں انہیں بھی یہ کمی محسوس ہوتی ہوگی ۔ جب ہم
مہر نہر گھر کہیں نہیں جیسے الفاظ لکھتے ہیں تو ان لکھے ہوئے الفاظ میں (ہ) ہائے ہوز میں ہا کا نشان نہیں ہوتا ہے ۔ ایسا کیوں ؟ آخر ایسی کمی اور شکایت کیوں ہے؟ براہ کرم اس کمی کے متعلق نشاندہی فرمائیں۔
متلاشی
 
جی اس کی وجہ یہ ہے کہ اردو گرائمر کے قواعد کے مطابق ہائے ہوز کی درمیان شکل کے نیچے ہا کا نشان نہیں ڈالا جاتا۔۔۔ جیسا ہ کی مفرد اور فائنل شکل کے نیچے بھی نہیں ڈالا جاتا۔ صرف ابتدائی شکل کے نیچے ڈالا جاتا ہے تاکہ (ما) اور (ہا) کا فرق معلوم ہو سکے۔۔۔
 
Top