مہر نستعلیق ویب فونٹ ۔۔۔مفت ریلیز ۔۔ بہ اشتراک آئی ٹی یونیورسٹی

جاسم محمد

محفلین
السلام علیکم، اس فونٹ کو ویب سائٹ پر استعمال کرتے وقت بعض لنکس اور انگریزی کے نام وغیرہ جو سائٹ میں ہوتے ہیں ان کی سپیسنگ ختم ہو جاتی ہے۔ کوئی بھائی حل بتائے کہ مہر استعمال بھی کر سکیں اور اس کا کوئی حل ہو سکے،
بہتر ہو کہ ہر element کی جداگانہ سٹائلنگ کریں، اگر یہ ممکن نہ ہو تو سی ایس ایس میں ایک سے زائد فونٹس کا اندراج کر دیں۔
یونیکوڈ رینج کے مطابق فانٹ سیٹ کریں۔ مثلاََ ڈیفالٹ فانٹ مہر، اور تمام انگریزی حروف کا فانٹ سیرف۔
کوڈ بشرط فرصت۔
یہ تمام مسائل فانٹ میں انگریزی کے حروف نہ ہونے کی وجہ سے آرہے ہیں:
image.png

مہر نستعلیق:
image.png

جمیل نوری نستعلیق:
image.png
 
شکیب

محفلین
یونیکوڈ رینج کے مطابق فانٹ سیٹ کریں۔ مثلاََ ڈیفالٹ فانٹ مہر، اور تمام انگریزی حروف کا فانٹ سیرف۔

کوڈ بشرط فرصت۔
Multiple Fonts Demo using Unicode-range
شیر سلفی کوڈ اوپر کی لنک پر دیکھ لیں۔
تدوین: نیچے عمر بھائی کی فراہم کردہ رینج کے مطابق کوڈ اپڈیٹ کر دیا ہے۔
152.png
 
آخری تدوین:

محمد عمر

لائبریرین

اگر آپ مندرجہ بالا طریقہ استعمال کریں تو اردو کے علاوہ تمام فانٹ تبدیل ہو جاتے ہیں۔ لیکن اگر آپ اردو کا فانٹ کو اردو کی رینج میں دیں تو صرف اردو کی فانٹ آپ کی تجویز کردہ ہو گی۔ بقیہ تمام صفحہ اپنے اصلی روپ میں رہے گا۔
میں یہ فانٹ فیس استعمال کرتا ہوں۔
HTML:
 @font-face{
    font-family: 'Mehr-Nastaleeq';
    src: url("/Mehr-Nastaliq-Web.eot");
    src: url("Mehr-Nastaliq-Web.eot") format("embedded-opentype"),
         url('Mehr-Nastaliq-Web.woff') format("woff"),
         url("Mehr-Nastaliq-Web.ttf") format("truetype"),
         url("Mehr-Nastaliq-Web.svg") format("svg");
         unicode-range: U+0600-06FF, U+0750-077F, U+FB50-FDFF, U+FE70-FEFF;
    font-weight: normal;
    font-style: normal;
    font-size: 120%;
  }
 
ہم نے دیکھا کہ جب مہر نستعلیق استعمال کرکے مائیکرو سوفٹ ورڈ سے پی ڈی ایف فائل بنائی جائے تو کئی کیرکٹر درست نظر نہیں آتے۔ کچھ حروف دوسرے حروف میں مل جاتے ہیں، جبکہ جمیل نوری نستعلیق میں ایسا نہیں ہوتا۔ اس کی کیا وجہ ہوسکتی ہے۔
 
کس طرح سے؟ نہیں سمجھا۔ اگر ایسا ہو سکے تو بڑی آسانی ہو جائے۔
مثلاً
font-family: Arial, Mehr

The font-family property specifies a list of fonts, from highest priority to lowest. Font selection does not simply stop at the first font in the list that is on the user's system. Rather, font selection is done one character at a time, so that if an available font does not have a glyph for a needed character, the latter fonts are tried.

ایم ڈی این ریفرنس:
font-family
 
جاسم محمد

محفلین
ہم نے دیکھا کہ جب مہر نستعلیق استعمال کرکے مائیکرو سوفٹ ورڈ سے پی ڈی ایف فائل بنائی جائے تو کئی کیرکٹر درست نظر نہیں آتے۔ کچھ حروف دوسرے حروف میں مل جاتے ہیں، جبکہ جمیل نوری نستعلیق میں ایسا نہیں ہوتا۔ اس کی کیا وجہ ہوسکتی ہے۔
پی ڈی ایف میکر تبدیل کرکے دیکھیں۔
 
شکیب

محفلین
اگر آپ مندرجہ بالا طریقہ استعمال کریں تو اردو کے علاوہ تمام فانٹ تبدیل ہو جاتے ہیں۔ لیکن اگر آپ اردو کا فانٹ کو اردو کی رینج میں دیں تو صرف اردو کی فانٹ آپ کی تجویز کردہ ہو گی۔ بقیہ تمام صفحہ اپنے اصلی روپ میں رہے گا۔
میں یہ فانٹ فیس استعمال کرتا ہوں۔
HTML:
 @font-face{
    font-family: 'Mehr-Nastaleeq';
    src: url("/Mehr-Nastaliq-Web.eot");
    src: url("Mehr-Nastaliq-Web.eot") format("embedded-opentype"),
         url('Mehr-Nastaliq-Web.woff') format("woff"),
         url("Mehr-Nastaliq-Web.ttf") format("truetype"),
         url("Mehr-Nastaliq-Web.svg") format("svg");
         unicode-range: U+0600-06FF, U+0750-077F, U+FB50-FDFF, U+FE70-FEFF;
    font-weight: normal;
    font-style: normal;
    font-size: 120%;
  }
سو تو ہے۔ دراصل یہ اردو کی یونیکوڈ کیکرکٹر رینج ڈھونڈنا نہیں چاہ رہا تھا، انگریزی کی پتہ ہے تو وہی لکھ دی۔:p
بہت شکریہ بلاک کے لیے۔ کوِک ریفرنس ہو گیا۔
تدوین: ڈیمو اس کے مطابق اپڈیٹ کر دیا ہے۔
 
آخری تدوین:

شکیب

محفلین
مثلاً
font-family: Arial, Mehr

The font-family property specifies a list of fonts, from highest priority to lowest. Font selection does not simply stop at the first font in the list that is on the user's system. Rather, font selection is done one character at a time, so that if an available font does not have a glyph for a needed character, the latter fonts are tried.

ایم ڈی این ریفرنس:
font-family
جی مسئلہ تو یہی ہے کہ۔عموما ان فانٹس میں اردو والے گلفس بھی ہوتے ہیں۔ مثلاً سیرف۔
 
شکیب

محفلین
ہم نے دیکھا کہ جب مہر نستعلیق استعمال کرکے مائیکرو سوفٹ ورڈ سے پی ڈی ایف فائل بنائی جائے تو کئی کیرکٹر درست نظر نہیں آتے۔ کچھ حروف دوسرے حروف میں مل جاتے ہیں، جبکہ جمیل نوری نستعلیق میں ایسا نہیں ہوتا۔ اس کی کیا وجہ ہوسکتی ہے۔
مہر کی رینڈرنگ کے مسائل مجھے بھی درپیش ہیں(ویب) ۔ ختمہ کی علامت حروف میں مل جانا بھی ان میں سے ایک ہے۔ بعض اوقات فانٹ سائز کم زیادہ کرنے پر درست ہو جاتا ہے۔ پتہ نہیں کیا معاملہ ہے۔
 
آخری تدوین:

شیر سلفی

محفلین
اگر آپ مندرجہ بالا طریقہ استعمال کریں تو اردو کے علاوہ تمام فانٹ تبدیل ہو جاتے ہیں۔ لیکن اگر آپ اردو کا فانٹ کو اردو کی رینج میں دیں تو صرف اردو کی فانٹ آپ کی تجویز کردہ ہو گی۔ بقیہ تمام صفحہ اپنے اصلی روپ میں رہے گا۔
میں یہ فانٹ فیس استعمال کرتا ہوں۔
HTML:
 @font-face{
    font-family: 'Mehr-Nastaleeq';
    src: url("/Mehr-Nastaliq-Web.eot");
    src: url("Mehr-Nastaliq-Web.eot") format("embedded-opentype"),
         url('Mehr-Nastaliq-Web.woff') format("woff"),
         url("Mehr-Nastaliq-Web.ttf") format("truetype"),
         url("Mehr-Nastaliq-Web.svg") format("svg");
         unicode-range: U+0600-06FF, U+0750-077F, U+FB50-FDFF, U+FE70-FEFF;
    font-weight: normal;
    font-style: normal;
    font-size: 120%;
  }
جزاک اللہ خیرا، محمد عمر بھائی ایک دیرینہ اور پیچیدہ مسئلہ حل کر دیا ہے۔ رینج کی وجہ سے اب ہم آسانی سے انگریزی کو دیکھ اور پڑھ سکتے ہیں بغیر کسی ٹینشن کے، کہ کہاں مہر ہو اور کہاں انگلش ہو،
 
ذوالقرنین

لائبریرین
ہم نے دیکھا کہ جب مہر نستعلیق استعمال کرکے مائیکرو سوفٹ ورڈ سے پی ڈی ایف فائل بنائی جائے تو کئی کیرکٹر درست نظر نہیں آتے۔ کچھ حروف دوسرے حروف میں مل جاتے ہیں، جبکہ جمیل نوری نستعلیق میں ایسا نہیں ہوتا۔ اس کی کیا وجہ ہوسکتی ہے۔
مہر نستعلیق دراصل کریکٹر بیسڈ ہے جس کی وجہ سے بعض پی ڈی ایف سافٹویئر اسے صحیح طریقے سے رینڈر نہیں کر سکتے۔ اگر آپ فاکس اٹ پی ڈی ایف استعمال کریں تو شاید مسئلہ حل ہوں۔
 
محمد عمر

لائبریرین
مہرنستعلیق فانٹ کا صفحہ ایرر دے رہا ہے۔ کیا کسی بھائی کے لئے کام کر رہا ہے۔ یوں لگتا ہے جیسے کہ آئی ٹی یونیورسٹی نے اس کے صفحات اور فانٹ فائل کو سرور سے ہٹا دیا ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
متلاشی ڈاؤن لوڈ کا ربط درست کر دیا جائے، میری ویب سائٹ پر بھی پرانا والا ہی ہے جوکام نہیں کر رہا ہے، گٹ ہب، جس کا اوپر ریحان نے لنک دیا ہے، فانٹ کی فائل کا نام بھی مختلف ہے لگتا ہے عباس صدیقی نے کچھ تبدیلیاں کی ہیں
 
متلاشی

جی استادِ گرامی میں اپڈیٹ کر دوں گا۔ میری ویب سائٹ ابھی زیرِ تکمیل ہے
 
Top