مہمند ڈیم؛ ٹائم لائن

الف نظامی

لائبریرین
April 11, 2018
مہمند ڈیم
800 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد پشاو کو 13.32کیوسک صاف پینے کے پانی کی فراہمی بھی شروع ہو جائے گی۔
2012ء میں شروع ہونیوالا منصوبہ 2016ء میں مکمل ہونا تھا لیکن فنڈز نہ ملنے کے باعث تاحال التواء کا شکار ہے
 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
30 مئی2018
واپڈا کے حکام نے کہا ہے کہ مہمند ڈیم کے لئے زمین کی خریداری کا کام رواں سال اگست میں شروع کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آبی وسائل کا یہ منصوبہ 8 ہزار کنال پر تعمیر کیا جائے گا جس سے چار سدہ ‘ نوشہرہ اور پشاور کے اضلاع کو سیلاب سے تحفظ فراہم کرنے میں مدد ملے گی جبکہ اس کے علاوہ منصوبہ کی تکمیل سے 17 ہزار ایکڑ زرعی رقبہ کو سیراب کرنے کے لئے پانی کی دستیابی کے علاوہ 800 میگا واٹ سستی بجلی بھی پیدا کی جائے گی۔
 

الف نظامی

لائبریرین
8 دسمبر 2020
منگلا اور تربیلا کے 5 عشروں بعد پاکستان کو مہمند اور بھاشا کی صورت میں 2 بڑے ذخائرِ آب (ڈیمز) میسر آئیں گے۔
 
آخری تدوین:
عوام کو کب تک بیوقوف بنایا جائے گا؟ عمران خان صاحب خود کہتے تھے کہ میں ہر چیز عوام کے سامنے رکھوں گا ایک ایک پائی کا حساب دونگا کہاں گئے مہمند ڈیم والے پیسے؟
 

الف نظامی

لائبریرین
May 19, 2021
وزیر اعظم عمران خان نے مہمند ڈیم کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
چیئرمین واپڈا نے منصوبے پر پیشرفت کے حوالے سے وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔
مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد وزیر اعظم عمران خان نے 2مئی 2019 کو رکھا تھا
 
May 19, 2021
وزیر اعظم عمران خان نے مہمند ڈیم کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
چیئرمین واپڈا نے منصوبے پر پیشرفت کے حوالے سے وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔
مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد وزیر اعظم عمران خان نے 2مئی 2019 کو رکھا تھا
اب تک صرف دورہ ہی کیا ہے کام کتنا ہوا وہ بتائیں
 

الف نظامی

لائبریرین
جو لوگوں نے پیسا جمع کرایا تھا اِس ڈیم کے لئے وہ کون سے کھاتے میں ہے اگر معلومات ہیں تو بتادیں ورنہ ضروری نہیں
Bank: State Bank of Pakistan
Account
Name: THE SUPREME COURT OF PAKISTAN AND THE PRIME MINISTER OF PAKISTAN DIAMER-BHASHA AND MOHMAND DAMS FUND
Account
No: 03-593-299999-001-4
 
Top