مبارکباد مہوش علی

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلا م علیکم مہوش

میں اگر غلطی پر نہیں جو کہ یقیناً نہیں تو 26 ستمبر 2006 کو آپ کی اردو محفل میں شمولیت کو ایک سال مکمل ہو چکا ہے اس ایک سال میں بقول دوست (شاکر عزیز) آپ جب بھی آتیں دھماکے کرتی رہی ہیں ۔ آپ کے ان دھماکوں نے محفل کی بنیادوں کو کتنا پائیدار بنایا ہے یہ بتانے کی ضرورت نہیں، لیکن مجھے ذاتی خوشی بھی ہے کہ اگر آپ نے یہاں شمولیت اختیار نہ کی ہوتی تو میں ایک اچھی سی دوست سے محروم رہ جاتی !

خوش رہیے

---------------------
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

سسٹرمہوش، آپ کواس محفل پرایک سال پوراہونے پراس بردارکی طرف سے بہت بہت مبارک بادقبول ہو۔ اوراللہ تعالی سے دعاگوہوں کہ آپ کی زندگی کے روزوشب خوشیوں اورکامرانیوں سے بھرپورہوں (آمین ثم آمین)


والسلام
جاویداقبال
 

شمشاد

لائبریرین
مہوش اردو محفل پر آپکو سالگرہ مبارک ہو۔

شگفتہ صاحبہ خاصی caring sister کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
مبارک بھئ مہوش۔ شگفتہ نے یہ نیا دل چسپ سلسلہ شروع کیا ہے۔ اب محفل پر ’تاریخ پیدائش‘ پر بھی نظر رکھنی پڑے گی۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

اعجاز اختر صاحب، بہت شکریہ۔ اور ہاں آپ کی تاریخِ پیدائش والی بات پڑھ کر مجھے بے اختیار ہنسی آ گئی :)


--------------------------------------------------


شاکر القادری صاحب

آپ کی فارسی دانی اور فارسی انتخاب دونوں لا جواب ہیں

:best:
 

شاکرالقادری

لائبریرین
سیدہ محترمہ!
فارسی دانی کیا ۔۔۔ تیل ہی بیچ رہے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ انتخاب نہیں تھا بلکہ
مہوش علی کے لیے یہ دو مصرعے آن لائن موزوں ہوگئے تو پوسٹ کردیے آپ نے لفظ ﴿ماہ﴾ اور ﴿محفل﴾ پر غور نہیں کیا اس شعر میں ماہ کا لفظ ماہ وش کے لیے اور محفل ۔۔۔۔ محفل کے لیے استعمال کیا ہے
عزت افزائی کا شکریہ
 

الف عین

لائبریرین
واہ، کیا اعلیٰ قسم کا تیل ہے شاکرالقادری صاحب کی دوکان کا۔ ہمارے تو تِلوں میں بھی تیل نہیں۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
جناب اعجاز اختر
آپ کے تلوں والے محاورہ سے امیر خسرو﴿رح﴾ کی یہ رباعی یاد آگئی آپ بھی سن لیجیے:
تی۔۔لی پ۔۔۔سری کہ می فروش۔۔۔۔۔۔۔د تی۔۔۔لے
از دس۔۔۔۔ت و زب۔۔۔۔۔ان چرب او واویلے
خالے برخش دیدم و گفتم کہ "تل است"
گفتا کہ "برو نی۔۔۔۔۔ست دریں ت۔۔۔ل تیلے"
:lol:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شاکرالقادری نے کہا:
سیدہ محترمہ!
فارسی دانی کیا ۔۔۔ تیل ہی بیچ رہے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ انتخاب نہیں تھا بلکہ
مہوش علی کے لیے یہ دو مصرعے آن لائن موزوں ہوگئے تو پوسٹ کردیے آپ نے لفظ ﴿ماہ﴾ اور ﴿محفل﴾ پر غور نہیں کیا اس شعر میں ماہ کا لفظ ماہ وش کے لیے اور محفل ۔۔۔۔ محفل کے لیے استعمال کیا ہے
عزت افزائی کا شکریہ

السلام علیکم

شاکر صاحب ، خیال سا تو گذرا تھا کہ یہ آپ کا اپنا کلام ہو، ساتھ ہی یہ بحر کچھ مانوس سی بھی لگی تھی ، اسی لئے انتخاب لکھا۔ آپ نے یہ مصرعے آنلائن موزوں کئے ہیں تو بہت ہی عمدہ موزوں کیا ہے آپ نے ۔

البتہ تیل بیچنے کی بات تو یہاں آُپ نے یقیناً کسرِ نفسی سے کام لیا ہے ۔
 
Top