میانمر: بدھ مذہب کے ماننے والوں کا مسلمانوں پر ظلم

کاشفی

محفلین
میانمر: بدھ مذہب کے ماننے والوں کا مسلمانوں پر ظلم
208724_16358500.jpg

میانمر میں بدھ مذہب کے ماننے والوں نے مسلمانوں پر ایک بار پھر ظلم کی انتہا کر دی۔ چاقوؤں کے وار کر کے خواتین اور بچوں سمیت درجنوں مسلمانوں کو شہید کر دیا۔

میانمردنیا نیوز- بدھ مذہب کے پیرو کاروں نے روہنگیا کے مسلمانوں کا جینا دو بھر کر دیا۔ اور ایک مرتبہ پھر مسلح افراد نے Rankine میں کمزور مسلمانوں کو اپنی بربریت اور ظلم کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ سفاک قاتلوں نے چاقوؤں کے وار سے درجنوں خواتین اور بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مرنے والے مسلمانوں کی تعداد دس سے ساٹھ کے درمیان ہے۔ حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے علاقے میں صورتحال خاصی کشیدہ ہے۔ میانمر میں بسنے والے مسلمان دو سالوں سے بدھ مذہب کے پیرو کاروں کے مظالم کا نشانہ بن رہے ہیں۔ ان حملوں میں اب تک دو سو چالیس مسلمان شہید اور ڈھائی لاکھ نقل مکانی کر چکے ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
مجھے ایک بات پر کچھ تحفظات ہیں کہ ہلاک شدگان کی تعداد 10 سے 60 کے درمیان ہے جو کافی بڑا فرق ہے۔ اللہ بچائے سب کو
 

کاشفی

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
مجھے ایک بات پر کچھ تحفظات ہیں کہ ہلاک شدگان کی تعداد 10 سے 60 کے درمیان ہے جو کافی بڑا فرق ہے۔ اللہ بچائے سب کو
میرے خیال میں اخبار والے عمر لکھنے کے بجائے تعداد لکھ گئے۔۔
10 سے 60 سال عمر کے لوگ۔۔
 
Top