***میاں & بیوی***

ف۔قدوسی

محفلین
بیوی کو گانا گاتے سن کر شوہر بولا:
"بیگم تمہاری آواز توکوئل سے بھی زیادہ سریلی ہے"
بیوی بولی:کاش میں بھی آپ کو یہی کہہ سکتی"
شوہر:"بیگم تم بھی میری ترح جھوٹ بول دیا کرو"
------------------------------------------------------:box:
ایک عورت بندوقں اور پستولوں کی دوکان میں پستول دیکھ رہی تھی دکاندار نے ایک ریوالور دکھاتے ہوئے کہا:"آپ یہ ریوالور لے لیں، اسمیں چھ گولیاں بیک وقت بھری جاسکتی ہے"۔
عورت نے دکاندار کو گھورتے ہوئے کہا"تم کیا سمجھتے ہو میرے چھ خاوند ہیں؟"
---------------------------------------------------------------:donttellanyone2:
 

ف۔قدوسی

محفلین
بیوی نے خاوند سے کہا ۔ آپ اپنے دوست کی بیوی کے جنازے پر کیوں نہیں جارہے
اس نے آپ کو خاص طور پر بلایا ہے آپ اس کے جنازے پر ضرور جائیں ۔
خاوند نے کہا۔ میں نہیں جاؤں گا ۔
’’ارے کیوں آپ کا اتنا گہرا دوست ہے کیا یہ اچھا لگتا ہے ‘‘۔
خاوند نے کہا ۔ وہ مجھے اپنی چوتھی بیوی کے جنازے پر بلارہا ہے اور میں نے اسے آج تک نہیں بلایا
------------------------------------------------------------------
بیوی اور بیوی
ایک صاحب سے ان کی بیوی نے ان کے رات بھی غائب رہنے کا سبب پوچھا تو انہوں نے ہمت کرکے سچ سچ بتا دینا ہی مناسب سمجھا ۔ کہنے لگے ۔
’’بھئی کچھ دوستوں کے ساتھ پیتے پلانے کی محفل جم گئی ۔ پھر نشے کی ترنگ میں ہم لوگ ایک بدنام کوچے میں جانکلے اور رات پھر وہیں بسر کی ‘‘۔
بیوی گرج کر بولی ، باتیں نہ بناؤ، صاف صاف کیوں نہیں کہتے کہ ساری رات پھر تم نے تاش کھیلنے میں گزاری ہے ‘‘۔
-------------------------------------------------------------------------------------------------
ایک روز ممی نے ڈیڈی کو پائیں باغ سے سبزی توڑ کر لانے کو کہا۔
ڈیڈی کے ہاتھ میں لمبے پھل کا چاقو تھا ۔ بد قسمتی سے ڈیڈی کا پیر پھسلا اور وہ اس طرح گرے کہ تیز دھار چاقو نے ان کی شہ رگ کاٹ دی ‘‘
’’اوہ بڑا افسوس ناک واقعہ تھا ۔ پھر تمہاری امی نے کیا کیا ؟‘‘۔
’’انہوں نے مجبوراً اس روز دال پکالی تھی ‘‘۔
--------------------------------------------------------------------------------
ایک شخص اپنے دوست سے شکایت کر رہا تھا کہ اس کی بیوی اس سے ہمیشہ ناراض رہتی ہے ۔ دوست نے اسے مشورہ دیا کہ عورت کتنی ہی خفا کیوں نہ ہو ۔تعریف سے خوش ہوجاتی ہے ۔ آج شام کے کھانے پر اس کے پکائے ہوئے سالن کی تعریف کردینا ۔
چنانچہ اس آدمی نے شام کو پہلا نوالہ منہ میں لیتے ہوئے کہا ’’آہا آہا بیگم مزہ آگیا کیا غضب کا سالن پکایا ہے ۔
’’بیوی کھانا چھوڑ کر رونے بیٹھ گئی ۔خاوند نے وجہ پوچھی تو بیوی نے کہا ’’تم نے میری کسی چیز کی تعریف نہیں کی‘‘۔
’’ تمہارے سالن کی تعریف تو کی ہے ‘‘ ۔ خاوند نے کہا ۔
بیوی بولی ’’یہ تو میں نے ہوٹل سے منگوایا ہے ‘‘۔
-------------------------------------------------------------------
ک کنجوس شوہرنے اپنی بیوی سے کہا۔
’’آج شام کا کھانا ہم باہر کھائیں گے ۔‘‘
بیوی نے خوش ہو کر پوچھا ۔’’کیا سچ مچ؟‘‘
شوہر نے کہا۔’’ہاں بھئی اس میں حیرانی کی کیا بات ہے؟‘‘
بیوی نے اشتیاق سے پوچھا ۔’’ہم کس ہوٹل میں جائیں گے؟‘‘
’’بھئی ہوٹل میں نہیں ، میرا مطلب ہے باہر صحن میں ‘‘۔
شوہر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا۔
--------------------------------------------------------------
 

ف۔قدوسی

محفلین
بیوی: میں نے کہا جی ! تم مجھ سے کتنی محبت کرتے ہو؟
شوہر: اتنی محبت جتنی شاہ جہاں کو ممتاز سے تھی
بیوی: (خوشی سے) اوہ سچی ؟ تو کیا تم میرے مرنے کے بعد میری یاد میں تاج محل بنواؤ گے۔
شوہر: میری جان میں نے تو پلاٹ خرید بھی لیا ہے۔ اب تمہاری طرف سے ہی دیر ہے۔:-p
----------------------------------------------------------
 

ف۔قدوسی

محفلین
ایک صاحب اپنی سیکرٹری کو بیوی کے نام خط ڈکٹیٹ کروایا
بیوی میکے گئی ہوئی تھی
خط کے آخر میں انہوں نے جملہ ڈکٹیٹ کروایا
“اینڈ آئی لو یو ”
سیکرٹری جب خط ٹائپ کرکےلائی تو اس میں یہ جملہ نہیں تھا
صاحب نے اس بارے میں پوچھا تو سیکرٹری معصومیت سے بولی
اچھا تو وہ بھی لکھنا تھا ؟
میں سمجھی تھی وہ جملہ ڈکٹیشن میں شامل نہیں تھا
--------------------------------------------------:mrgreen:
میاں
میری بیوی مجھہ سے بہت خوش ہے کیونکہ وہ سبزی کاٹتی ہے پکا میں لیتا ہوں
کھانا میں لگا دیتا ہوں کھا وہ لیتی ہے
پانی وہ گرم کرتی ہے برتن میں دھو لیتا ہوں
گاڑی میں دھوتا ہوں چلا وہ لیتی ہے
بچے میں سنبھال لیتا ہوں شاپنگ وہ کرلیتی ہے
ٹیلی فون وہ کرلیتی ہے بل میں ادا کرتا ہوں
صبح وہ بچوں کو اٹھا دیتی ہے تیار میں کرادیتا ہوں
لڑائی وہ مجھہ سے کرتی ہے منا میں لیتا ہوں
اور آخر میں کہتی ہے جان کوئی اور کام ہے تو بتاؤ
میں کہتا ہوں آپ تھک گئی ہیں آرام کریں
مجھے بھی کچھہ کرنے دیا کریں آخر میں آپکا شوہر ہوں کوئی غیر تو نہیں
----------------------------------------------------------:mrgreen:
سنا ہے تمہارا مالک مکان تم سے بہت خفا ہے
ہاں
حالانکہ میں نے اس کے سامنے بہت ہی معقول تجویز رکھی تھی
تم نے کیا کہا تھا
میں نے کہا تھا
اگر وہ مجھہ سے کرایہ طلب نہیں کرے گا تو میں بھی اس سے رصید طلب نہیں کرونگا
---------------------------------------------------------------:laughing:
مخالف جماعتوں کے دو سیاستدان زور و شور سے بحث میں مصروف تھے ۔ دونوں نے پہلے ایک دوسرے کو قائل کرنے کی ناکام کوشش کی ، پھر الزامات پر اتر آئے ۔ ایک سیاستدان نے کہا ۔
“ مجھے معلوم ہے کہ تم کس کے اشارے پر ناچتے ہو۔“
دوسرے سیاستدان نے مشتعل ہو کر کہا ۔“احمق آدمی ! سیاسی بحث میں میری بیوی کو کیوں گھسیٹتے ہو؟
-----------------------------------------------------------------------------:ohgoon:
 
Top