باذوق
محفلین
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
[ARABIC]كُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ الْمَوْتِ[/ARABIC]
ہر جان موت کا مزہ چکھے گی
( آل عمران:3 - آيت:185 )
اللہ تعالیٰ نے انسانوں کے لیے ایسے احکامات نازل فرمائے ہیں جن سے دنیا میں ان کے جان و مال و عزت سب امن میں رہیں اور ایسے آدابِ معاشرت بھی بتائے ہیں جن کے مطابق زندگی گزارنے سے آخرت میں فلاح و نجات جیسی نعمتیں حاصل ہوں۔
امام المرسلین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے دیگر مسائلِ انسانیت کے ساتھ ساتھ میت کی بابت بھی احکامات صادر فرمائے اور آداب سکھائے ہیں جن کا ذکر کتب احادیث میں پایا جاتا ہے۔
کئی ائمہ کرام نے صرف میت ، جنازہ اور تجہیز اور تکفین کے مسائل کو دلائل کے ساتھ ذکر کیا اور احادیث نبویہ (صلی اللہ علیہ وسلم) ، آثارِ صحابہ (رضوان اللہ عنہم اجمعین) ، تابعین اور تبع تابعین کے اقوال اور فتوؤں کو جمع کرتے ہوئے اس موضوع پر مستقل کتب تحریر فرمائیں۔
مثلاً ۔۔۔۔
امام العجلی کی کتاب الجنائز
امام صنعانی کی کتاب الجنائز
امام ابوالربیع سلیمان بن داؤد کی کتاب الجنائز الکبیرة
امام المزنی کی کتاب الجنائز
امام ابن ابی الدنیا کی کتاب الجنائز
امام المروزی کی کتاب الجنائز
اور ۔۔۔
شاہ اسماعیل شہید کی ایضاح الحق الصریح فی احکام المیت والضریح
عبدالرحمٰن مبارکپوری کی کتاب الجنائز
وغیرہ وغیرہ ۔۔۔
عصر حاضر کے محدث جلیل علامہ ناصر الدین البانی علیہ الرحمة علمی دنیا میں کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ زندگی بھر کی خدمتِ حدیث کا ثمرہ ان کی بیسیوں نادر اور محققانہ کتابیں ان کا حقیقی تعارف ہیں۔
انہی تحقیقی کتب میں سے آپ علیہ الرحمة کی ایک مشہور کتاب کا نام ہے :
احکام الجنائز و بدعہا
جسے علامہ البانی نے صرف کتاب اللہ اور سنتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے سہارے ترتیب دیا ہے۔ چونکہ یہ ایک دقیق اور تحقیقی علمی کتاب کی شکل اختیار کر گئی تھی لہذا علامہ البانی نے خود ہی اس کتاب کی تلخیص بھی کر دی تاکہ عام پڑھنے والا اس سے استفادہ حاصل کر سکے۔ اس تلخیص شدہ کتاب کا عنوان یوں رکھا گیا ہے :
تلخیص احکام الجنائز
اسی تلخیص احکام الجنائز کا اردو ترجمہ "مختصر کتاب الجنائز" کے عنوان سے ریاض (سعودی عرب) کے دعوتی مرکز نے پیش کیا ہے۔ جس کی پ-ڈ-ف فائل بھی ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔
کتاب کا نام : مختصر کتاب الجنائز
مصنف : محمد ناصر الدین الالبانی
مترجم : ابو عبدالرحمٰن شبیر احمد نورانی
نظرثانی و تقدیم : بدیع الدین شاہ الراشدی
پ-ڈ-ف صفحات : 163
پ-ڈ-ف فائل سائز : تقریباً 2 ایم-بی
بشکریہ : اسلام ہاؤس ڈاٹ کام
ڈاؤن لوڈ لنک : مختصر کتاب الجنائز
فہرستِ مضامین
نمبر شمار :: عنوانات :: صفحہ نمبر
- :: فہرست مضامین :: 5
- :: عرض مترجم :: 9
- :: تقدیم :: 17
1 :: فرائض مریض :: 29
2 :: قریب الوفات کو تلقین کرنا :: 37
3 :: وفات کے بعد حاضرین کی ذمہ داری :: 40
4 :: حاضرین اور دوسروں کے لیے جائز کام :: 43
5 :: قریبی رشتہ داروں کے فرائض :: 45
6 :: اعزہ و اقارب کے لیے ممنوعات :: 48
7 :: اعلان وفات کا جائز طریقہ :: 51
8 :: حسن خاتمہ کی علامات :: 52
9 :: میت کے بارے میں لوگوں کا اظہار خیال کرنا :: 59
10 :: میت کا غسل :: 62
11 :: کفن میت :: 71
12 :: جنازہ اٹھانا اور اس کے ساتھ جانا :: 77
13 :: نماز جنازہ :: 86
14 :: نماز جنازہ کا طریقہ :: 103
15 :: دفن اور متعلقات :: 109
16 :: تعزیت :: 127
17 :: وہ کام جن سے میت کو فائدہ پہنچتا ہے :: 134
18 :: قبرستان کی زیارت :: 141
19 :: قبرستان میں جو کام حرام ہیں :: 150