میجر جنرل بابر افتخار پاک فوج کے نئے ترجمان مقرر

جاسم محمد

محفلین
میجر جنرل بابر افتخار پاک فوج کے نئے ترجمان مقرر
ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے
1954825-babariftikhar-1579176642-931-640x480.jpg

میجر جنرل آصف غفور کو جی او سی اوکاڑہ تعینات کردیا گیا ہے، آئی ایس پی آر۔ فوٹو : فائل۔ فوٹو : ٹریبیون

راولپنڈی: میجر جنرل بابر افتخار کو پاک فوج کا نیا ترجمان مقرر کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر جنرل بابر افتخار کو آصف غفور کی جگہ پاک فوج کا نیا ترجمان مقرر کردیا گیا ہے جب کہ سابق ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کو جی او سی اوکاڑہ تعینات کیا گیا ہے۔

میجر جنرل بابر افتخار آرمڈ کور کی یونٹ سکس لانسر سے تعلق رکھتے ہیں، انہوں نے 1990 میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا۔ نئے ڈی جی آئی ایس پی آر کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے گریجویٹ ہیں، اس کے علاوہ وہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور اردن کے رائل کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کے فارغ التحصیل ہیں۔

میجر جنرل بابر افتخار کمانڈ اینڈ اسٹاف پوزیشنز پر کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، انہوں نے آپریشن ضرب عضب کے دوران انفنٹری اور آرمڈ بریگیڈ کی کمانڈ بھی کر رکھی ہے۔ اس کے علاوہ میجر جنرل بابر افتخار این ڈی یو اور پی ایم اے میں انسٹرکٹر کی خدمات بھی سرانجام دے چکے ہیں۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ تمام پاکستانیوں کی جانب سے ملنے والے پیار اور تعاون کا جتنا شکریہ ادا کروں کم ہے، اپنی مدت کے دوران تعاون پر سب کا شکر گزار ہوں بالخصوص میڈیا کا جب کہ نئے ڈی جی آئی ایس پی آر کے لیے دعا گو ہوں۔

واضح رہے کہ دسمبر 2016 میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کی جگہ میجر جنرل آصف غفور کو ڈی جی آئی ایس پی آر مقرر کیا گیا تھا، میجر جنرل آصف غفور اس وقت سوات میں ڈویژن کمانڈر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سر انجام دے رہے تھے۔
 

جاسم محمد

محفلین
وہ جو ہمارا بیان تھا، محض سستی شہرت کے حصول کے لیے تھا۔
یعنی آپ بھی سوشل میڈیا کی اس قبیل میں شامل ہیں جو رات گئے اپنے ٹویٹس سے ہر جگہ تھرتھلی مچا دیتے ہیں کہ ان پر ایجنسیوں نے حملہ کر کے اغوا کر لیا ہے۔
اگلے روز پتا چلتا ہے کہ وہ صرف سستے ***کے اثرات تھے! :)
 

فرقان احمد

محفلین
یعنی آپ بھی سوشل میڈیا کی اس قبیل میں شامل ہیں جو رات گئے اپنے ٹویٹس سے ہر جگہ تھرتھلی مچا دیتے ہیں کہ ان پر ایجنسیوں نے حملہ کر کے اغوا کر لیا ہے۔
اگلے روز پتا چلتا ہے کہ وہ صرف سستے ***کے اثرات تھے! :)
اگر جان بخشی کی صورت یہ اعترافی بیان ہے تو، یہ بھی چلے گا۔
 

فرقان احمد

محفلین
اصولی طور پر، سول بالادستی کے حق میں ہونا غلط نہ ہے۔ دھوکا مل جائے تو الگ معاملہ ہے۔ یوں بھی ہماری ایسی گہری وابستگی کسی سیاسی جماعت کے ساتھ نہ ہے۔ ہمارا موقف اصولی ہے اور اگر خان صاحب بھی اس رخ پر چلیں گے، تو ہم ان کی معیت میں بھی چلنے کو تیار ہو جائیں گے۔
 
Top