میرا ایکسڈینٹ ہو گیا ہے

آج شام میرا ایکسڈینٹ ہواہے جس کی وجہ میری نئی بائیک کا ستیاناس ہو گیا ہے۔ شکر ہے اللہ کا مجھے کوئی گہری چوٹ نہیں لگی۔
بائیک کراسنگ کے دوران ایک دوسری بائیک سے ٹکراگئی۔ دوسری بائیک کا بھی نقصان ہوا اس کے مالک نے چار سو روپے لے کر میری جان چھوڑی ۔ نقصان کا ازالہ اپنی جیب سے کرنا پڑا۔ جس کی وجہ سے اب جیب خالی ہوگئی ہے۔
 
arifkarim

معطل
شکر ہے وہاں تھوڑے سے پیسے دیکر معاملہ رفع دفعہ ہو جاتا ہے۔ یہاں مغرب میں تو تھوڑا سا بھی نقصان ہو جائے تو انشورنس کمپنیاں آسمان سر پر اٹھا لیتی ہیں!
 
السلام علیکم
فرحان بھائی دعا ہے اللہ تعالٰی آپ کے نقصان کے بدلے کوئی اس سے بہتر بدل عطاء فرمائے۔

اس لئے کہ ان کو نقصان کی بھرپائی کرنا ہوتی ہے۔ اگر صاحب معاملہ خود ہی بھرپائی کر دے تو پھر کسی کو کیا پڑی ہے کہ آسمان سر پر اٹھاے۔ اور ادھر تو آپس میں معاملہ رفع دفع کرنے کے پیچھے یہ خوف کام کرتا ہے کہ اگر کہیں پولس بیچ میں آگئی تو پھر لین دین نہیں صرف دین ہی دین چلتا رہے گا۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین

یہ دین دین والی بات خوب کہی
 
ھارون رشید

محفلین
آج شام میرا ایکسڈینٹ ہواہے جس کی وجہ میری نئی بائیک کا ستیاناس ہو گیا ہے۔ شکر ہے اللہ کا مجھے کوئی گہری چوٹ نہیں لگی۔
بائیک کراسنگ کے دوران ایک دوسری بائیک سے ٹکراگئی۔ دوسری بائیک کا بھی نقصان ہوا اس کے مالک نے چار سو روپے لے کر میری جان چھوڑی ۔ نقصان کا ازالہ اپنی جیب سے کرنا پڑا۔ جس کی وجہ سے اب جیب خالی ہوگئی ہے۔
اللہ کریم آپ کو برے وقت سے بچائیں اپنا خیال رکھا کریں اوور سپیڈ سے بچیں شکریہ
 
شمشاد

لائبریرین
اللہ سے دعا ہے کہ آپ کو صحت تندرستی عطا فرمائے اور اپنی امان میں رکھے۔

بائیک کی خیر ہے مرمت ہو جائے گی۔
 
Top