یار کسی نے مزاق کیا ہوگا ۔ پیج فشنگ کے ذریعے آپ کا پاسورڈ حاصل کیا ہوگا۔ اور شاید آپ کے تمام اکاونٹ کا پاسورڈ ایک ہی ہوگا تو دیگر بھی چینج کر دیئے ہونگے۔
پیج فشنگ ایک جعلی میل کا صفحہ ہوتا ہے جس سامنے والا آپ کو بھیجتا ہے اور اس میں mailer php میں کمانڈ فیکس ہوتی ہے کہ جو بھی آپ یوزر اور پاسورڈ کے خانے میں ٹائپ کرینگے انٹر دباتے ہی وہ ٹیکسٹ سامنے والے کے میل میں چلا جاتا ہے۔ پیج فشنگ کے ذریعے اب تک سینکڑوں بداخلاقوں کو یاہو چیٹ رومز میں ان کے اکاونٹس سے محروم کروا چکا ہوں۔ کبھی کبھی دوستوں کے ساتھ بھی ازراہ مزاق ان کے پاسورڈ ان کو بتا دیتا ہوں۔ لیکن ہیکنگ اس سے بہت مختلف ہے اور وہ جتنا ہم سوچتے ہیں اتنا آسان نہیں ہوتا۔ بحرل حال پیج فشنگ میں اب تک yahoo, msn, facebook, my space, gmail, oal وغیرہ سب کے ریڈی میڈ پیج نیٹ پر بآسانی مل جاتے ہیں اور ان میں تھوڑی سی تبدیلی کر کے یعنی اپنا ای میل فکس کر کے کوئی بھی آپ کا پاسورڈ بآسانی ہتھیا سکتا ہے۔ لہذا خبردار رہیئے ۔ اورمیسنجر یا میل میں کسی بھی لنک کو دبانے سے پہلے یا پریس کرنے کے بعد ایڈریس بار میں اس کی نوعیت ضرور چیک کر لیں کہ وہ متعلقہ ڈومین ہی کی لنک ہے یا کسی فری ویب ہوسٹنگ کی لنک ہے۔ دوسرا میسنجر میں کسی سے تصاویر کا تبادلہ نہ کریں۔ ادھر کسی نے تصویر بھیجی اور آپ نے کلک کیا اُدھر آپ کی تمام معلومات سرور پر اپ لوڈ ہوجاتی ہیں۔ تصویر کے ساتھ سرور فائل لنک کرنے کے لئے prorate استعمال کیاجاتا ہے