میرا بلاگ اور ای میل آئی ڈیز، فیس بک اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے۔

گرائیں

محفلین
یار کسی نے مزاق کیا ہوگا ۔ پیج فشنگ کے ذریعے آپ کا پاسورڈ حاصل کیا ہوگا۔ اور شاید آپ کے تمام اکاونٹ کا پاسورڈ ایک ہی ہوگا تو دیگر بھی چینج کر دیئے ہونگے۔
پیج فشنگ ایک جعلی میل کا صفحہ ہوتا ہے جس سامنے والا آپ کو بھیجتا ہے اور اس میں mailer php میں کمانڈ فیکس ہوتی ہے کہ جو بھی آپ یوزر اور پاسورڈ کے خانے میں ٹائپ کرینگے انٹر دباتے ہی وہ ٹیکسٹ سامنے والے کے میل میں چلا جاتا ہے۔ پیج فشنگ کے ذریعے اب تک سینکڑوں بداخلاقوں کو یاہو چیٹ رومز میں ان کے اکاونٹس سے محروم کروا چکا ہوں۔ کبھی کبھی دوستوں کے ساتھ بھی ازراہ مزاق ان کے پاسورڈ ان کو بتا دیتا ہوں۔ لیکن ہیکنگ اس سے بہت مختلف ہے اور وہ جتنا ہم سوچتے ہیں اتنا آسان نہیں ہوتا۔ بحرل حال پیج فشنگ میں اب تک yahoo, msn, facebook, my space, gmail, oal وغیرہ سب کے ریڈی میڈ پیج نیٹ پر بآسانی مل جاتے ہیں اور ان میں تھوڑی سی تبدیلی کر کے یعنی اپنا ای میل فکس کر کے کوئی بھی آپ کا پاسورڈ بآسانی ہتھیا سکتا ہے۔ لہذا خبردار رہیئے ۔ اورمیسنجر یا میل میں کسی بھی لنک کو دبانے سے پہلے یا پریس کرنے کے بعد ایڈریس بار میں اس کی نوعیت ضرور چیک کر لیں کہ وہ متعلقہ ڈومین ہی کی لنک ہے یا کسی فری ویب ہوسٹنگ کی لنک ہے۔ دوسرا میسنجر میں کسی سے تصاویر کا تبادلہ نہ کریں۔ ادھر کسی نے تصویر بھیجی اور آپ نے کلک کیا اُدھر آپ کی تمام معلومات سرور پر اپ لوڈ ہوجاتی ہیں۔ تصویر کے ساتھ سرور فائل لنک کرنے کے لئے prorate استعمال کیاجاتا ہے

اچھا تو آپ نے بھی پرو ریٹ کا استعمال کیا ہوا ہے صاحب۔۔

میرا مشورہ ہے سینڈباکسی کا استعمال ضرور کیا کریں، آٹو انفیکشن نہیں ہو پاتی۔

:grin::grin::grin:
 
شہزاد وحید

محفلین
فرحان دانش سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے میں ان سے یہ کہنا چاہوں گا کہ پاسورڈ اتنا آسان نہیں رکھنا چاہئے کہ فورا ہی بوجھ لیا جائے۔ اگر میں فرحان کا اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کرتا تو میرے ذہن میں مندرجہ ذیل کمبینیشنز آتیں

جئے الطاف
متحدہ
کراچی
مہاجرفورس
فرحان دانش
اے پی ایم ایس او
حق پرست
پتنگ
انقلاب
انقلابی بلاگ
پاکستان
اردو لور
لیاقت آباد
ناظم آباد
چاکیواڑہ

وغیرہ وغیرہ

واضح رہے کہ یہ کام میں نے نہیں کیا۔ اور فرحان ، اگر دوسرے اکاؤنٹ بناؤ تو سب کے پاسورڈ مختلف رکھنا۔ کم از یہ الفاظ نہ ہوں۔ پھر آخری مرتبہ جس دوست نے آپ کو کوئی "تصویر میسنجر پہ دی، یا کوئی "دلچسپ " وڈیو دیکھنے کو کہا، اسی سے کہئے ، شائد وہ آپ کی مشکل آسان کر کے آپ کو آپ کے اکاونٹ واپس دے دے۔

ہی ہی ہی ہی
 
شہزاد وحید

محفلین
ویسے میرے یاہو اکاؤنٹ کے ساتھ بھی کوئی پنگے لیتا رہتا ہے۔ چونکہ سیٹنگز میں، میں نے سیکنڈری ای میل ہاٹ میل کا رکھا ہے اسی لئیے مجھے اپنے ہاٹ میل اکاؤنٹ پر میل آتی ہے کہ آپ کی پاس ورڈ بدلنے کی درخواست موصول ہوئی ہے کنفرم کرنے کے لئیے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں اور کینسل کرنے کے لئیے ایک دوسرا لنک ہوتا ہے۔ میں نے لنکس چیک کئیے تھے (کلک کر کے نہیں صرف ڈومین نیم دیکھ کر) وہ بلکل اصلی یاہو کے ہیں۔
میں پھر خود سے اپنے یاہو ای میل کا پاس ورڈ بدلا تو ایسی پاس ورڈ بدلنے پر ایسی کوئی میل نہیں جاتی میرے ہاٹ میل اکاؤنٹ میں۔ لیکن وہ جو میل آتی ہے اس میں لنک بلکل یاہو کے ہوتے ہیں۔ اور میرے خیال سے نیا پاس ورڈ اسی وقت سیٹ کیا جا سکتا ہے جب پرانا پاس ورڈ پتہ ہو۔ :) کیا کسی کو میرا پاس ورڈ پتہ ہے؟
یہ کیا چکر ہے کوئی بتائے گا مجھے؟
اور ایک تو بڑا چڑھا کے سیکرٹ Question سے ریکووری کا سسٹم رکھا ہے ایک بار کسی کو پاس ورڈ پتہ لگ جائے تو وہ سب کچھ بدل سکتا ہے۔ یہ کیا بونگا سسٹم ہے۔ اور ہمارے دوست تو اتنے شیطان صفت قسم کے ہوتے ہیں کہ اگر پاس بیٹھے ہوں تو ان کا منہ دوسری طرف کروا کر پاس ورڈ ٹائپ کرنا پڑتا ہے ورنہ وہ کی بورڈ پر نظریں گاڑے رکھنا اپنی پیدائشی حق سمجھتے ہیں۔
 
dxbgraphics

جب پاسورڈ کسی کے ہاتھ لگے تو وہ سب سے پہلے سیکیورٹی سوالات اور سیکنڈری میل ہی چینج کرتا ہے۔ وگرنہ وہ دوبارہ ہاتھ آئے اکاونٹ سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے۔
دوسری بات ٹائپنگ کی رفتار کو بڑھائیں تاکہ آپ کے دوست بھر پور کھلی آنکھوں سے بھی آپ کے پاسورڈ کو نہ دیکھ پائیں۔:)
 
عثمان

محفلین
میں تو خوب لمبے پاسورڈ لگاتاہوں، کوئی ٹائپ کرتے ہوئے دیکھ بھی لے تو یاد نہیں رکھ سکتا،

لمبے پاسورڈ سے یاد آیا کہ میں بہت پہلے ایک صاحب کو جانتا تھا۔ جو احتیاط کے واسطے لمبے پاس ورڈ رکھنے کے قائل تھے۔ اور اس مقصد کے لئے ایک پرچی جیب میں رکھتے تھے۔ :laughing:
 
میرافیس بک اکاونٹ ہیک ہو گیا ہے آپ اس اکاونٹ کو اپنی فرینڈ لسٹ سے ڈیلیٹ کردیں۔ اس کو میں استعمال نہیں کررہا اور اس اکاؤنٹ کی رپورٹ بھی کریں۔
http://www.facebook.com/Farhan.Danish

اردومحفل کے ممبر"فرخ" کو بھی فیس بک پر میری ہیک شدہ آئی ڈی سے کچھ نازیبا کلمات سننے کو ملے ہیں۔ تو براہ مہربانی آپ فورا اس اکاونٹ کو اپنی فرینڈ لسٹ سے ڈیلیٹ کردیں۔ اس کو میں استعمال نہیں کررہا اور اس اکاؤنٹ کی رپورٹ بھی کریں۔
 
arifkarim

معطل
ہاہاہہا۔ یہ تو بہت اچھا ہوا۔ فیس بک، ورڈ پریس بلاگ پر جو 24 گھنٹے ایم کیو ایم کی شان میں قصیدے پڑھے لکھے جاتے تھے۔ شکر ہے انسے کچھ عرصہ کیلئے جان چھوٹ گئی! :)
مذاق ایک طرف۔ آپ کم از کم اپنا ایم ایس این اکاؤنٹ واپس حاصل کر سکتے ہیں۔ آپنے کرنا یہ ہوگا کہ اس صفحہ پر جائیں:
https://support.live.com/eform.aspx?productKey=wlidvalidation&ct=eformcs
اور اپنے اکاؤنٹ سے متعلق زیادہ سے زیادہ ڈیٹا اینٹر کریں۔ جیسے سابقہ دوستوں کی ایمیلز، ایم ایس این آئی ڈی وغیرہ۔
یہ ڈیٹا مائکروسافٹ کے ایجنٹ وصول کرکے آپکے اکاؤنٹ سے موازنہ کریں گے۔ اگر 70 فیصد بھی درست نکل آیا تو آپکو آپکا پاسورڈ بھیج دیا جائے گا!
میں خود آزما چکا ہوں۔ 24 گھنٹے میں سب کچھ ٹھیک ہو گیا تھا۔ آزمائش شرط ہے :)
 
کاشفی

محفلین
میرا فیس بک اکاونٹ ہیک ہو گیا تھا جسے میں نے 13 دن بعد اور کچھ منٹ پہلے واپس حاصل کر لیا ہے ۔
لنک یہ ہے۔

ویل ڈن فرحان بھائی۔۔ مبارک ہو جناب بہت بہت۔
اللہ رب العزت آپ کو ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے۔۔آمین
آپ نے ثابت کر دیا ہے کہ۔
ہمارے عزم و حوصلے ٹوٹے نہیں
جدوجہد کو منزل کے حصول تک جاری رکھیں گے۔انشاء اللہ
 
ہادی

محفلین
سیکرٹ Question مجھے بھول گئے ہیں پاس ورڈ یاد ہے ۔ کیا کوئی ایسا طریقہ ہے جس سے صرف سیکرٹ Question کے جوابات کو ریڈ کیا جا سکے ؟؟؟
 
Top