میرا بلاگ ۔ احباب کی مشاورت درکار ہے ۔

طالوت

محفلین
طالوت نامی بلاگ سے میں نے بلاگنگ کا آغاز کیا ہے ۔ نبیل کی تیار کردہ ٹیمپلیٹ نمبر 4 استعمال کی ہے ۔ تحریر اگرچہ ابھی دائیں سے بائیں کی بجائے متضاد سمت میں ہے ۔ کل میں نے کچھ تبدیلیاں کرنے کی کوشش کی تھی مگر سارا نظام گڑ بڑ ہو گیا ۔ آج اسی ٹیمپلیٹ کو دوبارہ استعمال کر کے درست کیا ہے ۔ اس کے علاوہ کل اردو ایڈیٹر بھی نصب کرنے کی کوشش کی تھی تبصرہ جات کے لئے مگر ناکامی ہوئی ۔ اب نبیل و دوسرے احباب فارغ ہوں تو مشورہ دیں کے مجھے اس سلسلے میں کیا کرنا چاہیے ۔۔
وسلام
 

طالوت

محفلین
شکریہ زین ،پڑھا ہے ، چار پانچ سال پہلے html کی کچھ ہاؤ ناؤ تھی اس وقت تو شاید سمجھ میں آ جاتا ۔ ویسے اسی سے پھر کوشش کروں گا۔
وسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
طالوت، اس ربط پر اردو راؤنڈر ٹیمپلیٹس کا اپڈیٹڈ ورژن موجود ہے۔ ان میں سے کسی کو استعمال کرکے دیکھیں۔ ان میں اردو ایڈیٹر بھی شامل ہے۔
 

طالوت

محفلین
نبیل آپ کی تیار کرہ تھیم استعمال کر رہا ہوں ۔ مگر اردو ایڈیٹر غائب ہو جاتا ہے ۔ دو تین بار دوبارہ اپلوڈ کر کے محفوظ کی مگر ۔ ۔ ۔ ۔
وسلام
 

طالوت

محفلین
نا جی ۔ یہی تو تازہ تھی ۔ ایک تو دو ہفتوں سے سروس کچھ ٹھیک نہیں کہ بلاگ اور جی میل کھولنا خاصا مشکل ہو رہا ہے ۔ اور پھر جب اسے دیکھا تو دماغ بھک سے اڑ گیا کہ یہ کیا ہوا ۔
وسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
طالوت، آپ کی ٹیمپلیٹ درست نہیں ہے۔ آپ نے غالباً میری تیار کی ہوئی ٹیمپلیٹ اپلوڈ کرنے کی بجائے خود سے ٹیمپلیٹ ایڈٹ کرنے کی کوشش کی ہے۔
 

طالوت

محفلین
جی پہلے آپ ہی کی تیار کردہ اپلوڈ کی تھی ۔ پھر اس میں تھوڑی سی ڈاکٹری کی بس تب سے مریض صحتیات ہو کر نہیں دے رہا ۔ پھر سے ایک بار کوشش کرتا ہوں ۔ ایک بات اور بتائیے کہ تبصرہ کرنے والوں کے لئے اس میں نام اور ای میل ایڈریس کا آپشن کیسے شامل کیا جا سکتا ہے ؟
وسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس کے لیے آپ کو علیحدہ سے سہولت فراہم کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ بلاگر کے بلاگ پر مختلف قسم کی آئی ڈیز سے لاگ ان کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کوئی اور کریڈنشل فراہم کرنا ممکن نہیں ہے۔
 
Top