نیرنگ خیال

لائبریرین
طے ہو گیا۔ میں اپنا نام شفقت پدرانہ رکھ لیتا ہوں۔ "ہ" کا ٹنٹا بھی نکل جائے گا اور مردانگی کو "ضعف" بھی نہیں پہنچے گا۔
جی بالکل۔۔۔ اور یوں بھی "شفقت" ایسی درمیانی راہ ہے کہ بنا "ویڈیو" کے "ہ" کا تعین کرنا بھی ممکن نہیں۔۔۔ :p
 
تو پھر آج سے تاحکمِ ثانی احباب کو ہمیں شفقت پدرانہ (بغیر اضافت) کے نام سے پکارنے کی اجازت ہے۔ واضح کیا جاتا ہے کہ یہ سلسلہ تجرباتی بنیادوں پہ شروع کیا جا رہا ہے۔ اگر یادوں کی لائن وغیرہ نہ لگی یا مثلاً زیر دستخطی کو عجیب محسوس ہوا تو سلسلہ یک قلم موقوف تصور ہو گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مناسب و غیر مناسب کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
 
آوازِ دوست

محفلین
طے ہو گیا۔ میں اپنا نام شفقت پدرانہ رکھ لیتا ہوں۔ "ہ" کا ٹنٹا بھی نکل جائے گا اور مردانگی کو "ضعف" بھی نہیں پہنچے گا۔
مردانگی کی مزید تقویت کے لیے آپ چاہیں تو " شفقت چیمہ" کو منتخب کرکے اِس کا اقبال بھی بلند کر سکتے ہیں البتہ کُچھ قباحتیں بھی اِس میں درپیش ہو سکتی ہیں جیسا کہ آپ کسی بھی نازنیں پر نظر پڑتے ہی چِلّا سکتے ہیں " اوئے چُک لوو ایہنوں" :)
 
آوازِ دوست

محفلین
اس میں تو نازنینوں کا سراسر فائدہ ہے۔ مفت کے جھولے ملیں گے!
بات یہیں تک رہتی تو کیا بُرا تھا اصل خرابی تو مرحوم سُلطان راہی یا اُن کے روحانی جانشیں شان کے آنے کے بعد شُروع ہوتی ہے جو دخل در معقولات سے باز نہیں آتے اور آپ کے حسینہ کو دیے گئے سارے جھولے گیارہ سے ضرب دے کر آپ کو واپس کرنے پر بضد ہو جاتے ہیں :)
 
عباس اعوان

محفلین
پنجابی فلموں کی بھری پُری ہو ئی حسیناؤں کو چَک کے جھولے دینا، خود اپنی جگہ ایک جان جوکھوں کا کام ہے، جس میں لُطف کی بجائے چُک پڑنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔
:)
 
عباس اعوان

محفلین
پنجابی فلموں کی بھری پُری ہو ئی حسیناؤں کو چَک کے جھولے دینا، خود اپنی جگہ ایک جان جوکھوں کا کام ہے، جس میں لُطف کی بجائے چُک پڑنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔
:)
غالباً اسی وجہ سے ہیرو چھوڑ، ولن بھی حسینہ کو گھوڑے پر چَک کر لے جاتے ہیں، کہ مبادا خود چَک کے لے جانے سے ڈیرے تک پہنچتے پہنچتے، ڈیرہ آنے سے پہلے قضا ہی نہ آ جائے، اور آخری لمحوں میں اس خوش بدن حسینہ کی طرف سے یہ کلیجہ خراش جملہ نہ سننے کو ملے کہ " بس،ایڈے ورتے تے مینوں چک کے لیہایاسیں؟"
 
آخری تدوین:

آوازِ دوست

محفلین
پنجابی فلموں کی بھری پُری ہو ئی حسیناؤں کو چَک کے جھولے دینا، خود اپنی جگہ ایک جان جوکھوں کا کام ہے، جس میں لُطف کی بجائے چُک پڑنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔
:)
جی بجا فرمایا آپ نے۔ خاکسار نے اوائل عمری میں پردہ سکرین پر کھیتوں کے کھیت برباد کرنے کی پُر جوش مہم پر "ڈانس " کا الزام لگتے دیکھا تو ہکا بکا رہ گیا تھا ایک عجب بحرہء طلسمات تھا جس میں ناظر ایک کے بعد دوسرا غوطہ کھاتا اور مُکےے کی آوازوالا "بھِشما" ہزار مُکے کھانے اور مارنے کے باوجود ہم ری پروڈیوس نہ کر سکے تھےاور نہ کر سکتے ہیں :)
 
غالباً کھیت (سرسوں کے)وہ ہوتے ہیں گے جنہیں بیماری لگ گئی ہوتی ہو گی یا پھر دمبی سٹی، جنگلی جئی کا حملہ ہو چکا ہوتا ہو گا، ورنہ کوئی درست دماغ اپنی مہینوں کی محنت کو بھلا یوں کیسے برباد ہونے دیتا ہو گا۔
 
عباس اعوان

محفلین
جی بجا فرمایا آپ نے۔ خاکسار نے اوائل عمری میں پردہ سکرین پر کھیتوں کے کھیت برباد کرنے کی پُر جوش مہم پر "ڈانس " کا الزام لگتے دیکھا تو ہکا بکا رہ گیا تھا
غالباً اسی نظارہ کی تاب ہیرو نہ لا سکتا ہو گا جس وجہ سےوہ قصداً ناچتی حسینہ کی طرف نہیں دیکھتا کہ مبادا "ساہ ای نہ نکل جائے"۔
 
Top