میرا بک شیلف

ابو کاشان

محفلین
السلام وعلیکم شمشاد بھائی!
57 محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم محمد عنایت اللہ سبحانی اسلامک پبلی کیشنز، لاہور
اس کتاب کو ٹائپ کیا جا سکتا ہے؟ کاپی رائٹ کے حوالے سے پوچھ رہا ہوں۔
ویسے میں اس کے کچھ صفحات ٹائپ کر چکا ہوں۔
 

باذوق

محفلین
شمشاد بھائی ! آپ کے شیلف میں "الجہاد فی الاسلام" نظر نہیں آ رہی ہے۔
اگر کسی اور کے پاس ہو تو براہ مہربانی ذ۔پ سے اطلاع کریں۔ اس کے مضامین کی فہرست کو ڈبل چیک کرنا ہے مجھے۔ میرے پاس جو ایڈیشن ہے وہ کافی پرانا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
معذرت چاہتا ہوں باذوق بھائی کہ یہ کتاب میرے پاس نہیں ہے۔ اگر کہیں سے ملی تو ضرور بتاؤں گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
سچ پوچھیں تو وہ بُک شیلف خاتونِ خانہ کا ہے۔

میرے بک شلف میں مندرجہ ذیل کتابیں موجود ہیں۔ کچھ اور بھی ہوں ہیں لیکن ابھی وہ ادھر ادھر ہیں :

نمبر شمار|نام کتاب|تالیف|اشاعت|صفحات
1|منٹو نامہ|سعادت حسن منٹو|سنگ میل پبلی کیشنز، لاہور|791
2|منٹو راما|سعادت حسن منٹو|سنگ میل پبلی کیشنز، لاہور| 695
3|منٹو باقیات|سعادت حسن منٹو|سنگ میل پبلی کیشنز، لاہور| 560
4|منٹو کہانیاں|سعادت حسن منٹو|سنگ میل پبلی کیشنز، لاہور| 695
5|منٹو نما|سعادت حسن منٹو|سنگ میل پبلی کیشنز، لاہور| 774
6|آگ کا دریا|قُرۃ العین حیدر|سنگ میل پبلی کیشنز، لاہور| 575
7|باز گشت|بانو قدسیہ|سنگ میل پبلی کیشنز، لاہور| 300
8|راجہ گدھ|بانو قدسیہ|سنگ میل پبلی کیشنز، لاہور| 452
9|لبیک|ممتاز مفتی|خزینہ علم و ادب، لاہور| 312
10|مرد ابریشم|بانو قدسیہ|سنگ میل پبلی کیشنز، لاہور| 157
11| بٹ پارے|ڈاکٹر محمد یونس بٹ|سنگ میل پبلی کیشنز، لاہور| 166
12|ایک دن|بانو قدسیہ|سنگ میل پبلی کیشنز، لاہور| 108

فی الحال اتنی ہی۔ باقی بعد میں لکھوں گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
کچھ اور :

نمبر شمار|نام کتاب|تالیف|اشاعت|صفحات
13|تحفہ خواتین |مولانا محمد عاشق الٰہی بلند شہری|حذیفہ اکیڈیمی، لاہور|789
14|شریعت و طریقت|مولانا عبد الرحمن کیلانی|مکتبہ السلام، لاہور| 528
15|بال جبریل (24واں ایڈیشن)|علامہ محمد اقبال|شیخ غلام علی اینڈ سنز، لاہور|170
16|یا خدا|قدرت اللہ شہاب|سنگ میل پبلی کیشنز، لاہور| 102
17|تاریخ مکہ مکرمہ |نظر ثانی مولانا صفی الرحمٰن مبارکپوری|دار السلام، ریاض| 183
18|آبلے|احمد ندیم قاسمی|گلوب پبلشرز، لاہور| 183
19|صلٰوۃ الرسول|حضرت مولانا حکیم محمد صادق صاحب سیالکوٹی مدظلہ|نعمانی کتب خانہ، لاہور|480
20|اتحاد جزیرۃ العرب (ابن سعود کی شخصیت اور کارنامے)|محمد المانع|ریفرنس ریپرنٹس، لاہور| 438
21|قافلہ دعوت و جہاد|امیر حمزہ| لاہور| 296
22|حکایات رومی|ترجمہ مقبول جہانگیر|فیرز سنز، لاہور|184
23|تذکرہ باطل کے خلاف ایک زبردست جہاد|ابوالکلام آزاد|میری لائبریری، لاہور|304
24|کردار قائد اعظم|منشی عبد الرحمن |شیخ اکیڈیمی، لاہور|514

فی الحال اتنی ہی۔ باقی بعد میں لکھوں گا۔
 

تیشہ

محفلین
سبحان اللہ،
01hmm.gif


اِدھر تو سب ہی بکُ شلفوں کے ساتھ لائن بنائے آرہے ہیں ،۔۔
دل ِ تو میرا بڑا کررہا ہے میں جاکر اچانک چھاپہ ماروں اور دیکھ کر آؤں کہ آیا سچ مچ سبھی کے پاس یہ ، یہ کتابیں ہیں بھی کہ صرف نام لکھ رکھے ہیں ،۔۔۔
01dance2.gif
 

شمشاد

لائبریرین
باجو یہ بھی تو آپ چھاپے ہی مار رہی ہیں۔ ویسے سچ بتاؤں ابھی تو کتنی ساری کتابیں میں نے لکھی ہی نہیں۔
 

غازی عثمان

محفلین
میرے بک شلف میں مندرجہ ذیل کتابیں موجود ہیں۔ کچھ اور بھی ہوں گی، کیونکہ یہ فہرست خاصی پرانی ہے۔

نمبر شمار|نام کتاب|تالیف|اشاعت|صفحات

54| لمحات| خرم مراد| منشورات، منصورہ، لاہور| 556



لمحات ایک بہترین کتاب ہے ،، اپنی تمام کتابوں میں یہی ہے جسے یہاں نہ لاکر میں غلطی کی، یہ کتاب خرم جاہ مراد صاحب کی یاداشتوں پر مبنی ہے ،، پاکستان میں میں نے اس کتاب کو ڈیجیٹلاز کرنے کا سوچا تھا اور اسے بلاگ کی شکل میں لانے کا پروگرام تھا (‌ کتاب ایسے لکھی گئی ہے کہ پڑھتے ہوئے بلاگ ہی لگتی ہے )‌ لیکن افسوس میرے تمام کاموں کی طرح یہ کام بھی نہیں ہوسکا ،،،،:(

اس کتاب میں اسلامی جمعیت طلبہ کے ابتدائی دنوں سے لیکر تعلیمی اداروں میں چھا جانے تک کی روداد ہے، جو اصحاب جمعیت کے دور ابتدائی کہ بارے میں جاننا چاہیں انہیں یہ کتاب ضرور پڑھنی چاہیے،،، خرم مراد محترم نے ایک عرصہ سابق مشرقی پاکستان میں گزارہ ہے اور جنگ کے بعد جنگی قیدی بھی رہے ہیں۔ اس کتاب میں انیس سو اکہتر تک کہ واقعات موجود ہیں ،، لیکن افسوس کہ یہ کتاب ادھوری ہے اور صاحب کتاب کی وفات کہ باعث جنگ کہ بعد کے واقعات اس میں موجود نہیں۔
 
Top