میرا بھی ایک سوال ہے

mujeeb mansoor

محفلین
کیا کوئی بھائی ،دوست ،محسن،ڈیزائیننگ ماسٹر،متحرک تحریر یا تصویر بنانے کا سوفٹ ویئر مکمل ڈاؤن لوڈنگ کے ساتھ عنایت فرمائے گا ،
شدید ضرورت ہے ،عظیم احسان ہوگ
سنپل حاضر ہے
0240.gif

jazak.gif
اس طرح کی ڈیزائیننگ اس میں کی جا سکے ،
 

فر حان

محفلین
ویسے ایسا کوئی سوفٹویر میری نظر سے گزرا تو نہیں ہے۔ پر یہ کہنا بھی ٹھیک نہیں کے ہوگا ہی نہیں نبیل یا دوست اس بارے میں شاید آپکی مدد کر سکیں اگر مل جائے تو واقعی زبردست چیز ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جی آئی ایف فارمیٹ کاپی رائٹ پروٹیکٹڈ ہے اسی وجہ سے ابھی تک اس کو بنانے کا کوئی اوپن سورس پروگرام نہیں بن سکا
 

mujeeb mansoor

محفلین
ہر بھائی نے اپنی کھانی ،تجربے،اور حالات سے آگاہی فرمائی مگر میرا مطلوب کوئی نہ دے سکا،خیر ان شاء اللہ کوئی نہ کوئی اللہ والا ضرور آہی جائے گا ،ناامیدی ومایوسی گناہ ہے
 

اظفر

محفلین
جی جناب
میں آپ کو بتاتا ہوں آپ کا مطلوبہ سافٹ ویر
animation shop ڈاون لوڈ کر لیں اس میں آپ یہ کام کر سکتے ہیں
اینی میشن شاپ میں کچھ سمجھ نہ آے تو بندہ حاضر ہے
 

اظفر

محفلین
میں اپنی بنای ہوےی کچھ اینی میشنز ساتھ لگا رہا ہوں‌تاکہ آپ کو اندازہ رہے اس پر کس طرح کا کام ممکن ہے
wel1.gif


wel4.gif


t48.gif


یہ نیچے والی پکچر ایک بار چل کر رک جاے گی اور دوبارہ ری پیٹ نہیں ہو گی اس کو دوبارہ دیکھنے کیلیے اس کو اپنے کمپیوتر میں محفوظ کر کے دیکھ لیں
HOW%20FRIENDS%20BREAK.gif
 

جہانزیب

محفلین
گمپ ایک مکمل اور اوپن سورس جمع مفت سافٹ وئیر ہے، جس میں آپ تصاویر کے ساتھ چھیڑ خانی کر سکتے ہیں، ویسے تو گمپ پر بغیر کسی اضافی سافٹ وئیر کے بھی متحرک تصاویر بنائی جا سکتی ہیں، لیکن پروفیشنل طور پر تصاویر کو متحرک بنانے کے لئے گمپ کا ایک اضافی اطلاقیہ گیپ کے نام سے علیحدہ انسٹال کرنا پڑتا ہے ۔
لیکن صرف سافٹ وئیر اتار کر ہی آپ اس قابل نہیں ہو جائیں گے کہ بہترین تصاویر بنا سکیں، بار بار کی کوشش اور سیکھنے سے پندرہ بیس دن تک آپ یہ سب کر سکیں گے ۔
اگر آپ ونڈوز استعمال کرتے ہیں تب اس ربط سے گمپ کو ڈاؤنلوڈ کریں ۔
 

اظفر

محفلین
سافٹ ویر

اینی میشن شاپ اس ربط سے ڈاون لوڈ کیا جا سکتا ہے

یہ ایک ماہ کا ٹرایل ورژن ہوگا۔ اگر آپ کو کہیں سے پینٹ شاپ مکمل مل جاے تو اس کے اندر اینی میشن شاپ ہوتا ہے جو کہ ٹرایل نہیں بلکہ فل ورژن ہو گا ۔
 
Top