تعارف میرا تعارف بطور شاعر،ادیب، (سید انور جاوید ہاشمی)

مجھے اس فورم میں شامل ہوکے گوناگوں خوشی محسوس ہورہی ہے۔1969 میں ہمدرد نونہال میں چاندپر پہلا قدم میری پہلی شاعرانہ تخلیق شائع ہوئی :
نہیں آثار کچھ بھی زندگی کے
زمیں والو یہاں میں ہوں اکیلا
سیاہی چارسُو پھیلی ہوئی ہے
چنبیلی ہے نہ جوہی ہے نہ بیلا
اس کے بعد اعلان،انکشاف،کشش،جنگ ،نشاط نامی اخبارات و رسائل میں رپورٹنگ اور تراجم لکھتا رہا جنگ کراچی کے ایڈیٹوریل سیکشن میں رہا،اردو لغت بورڈ سے میری وابستگی کا چوتھا سال ہے 19ویں تا 21ویں جلد میں مدیر اعلا ڈاکٹر روءف پاریکھ صاحب کی معاونت کی آخری جلد ہ اور یائے معروف و مجہول کی تحتی کے ذیل میں اپنے 35 برسوں کے مطالعے اور کتب خانے میں موجود پندرھویں صدی تا 2008 تک کی شائع شدہ کتب و اعانتی مواد سے استفادہ کیا جارہا ہے۔میری شاعری آپ کو یقینا` پسند آئے گی میری پہلی تالیف نئے بت پرانے پجاری 1985،دوسری مشاہدہ حق 1987،شعری مجموعہ انتظارکے پودے اور تکلف برطرف تنقیدی مضامین کا مجموعہ 1989میں شائع ہوئے کاغذ کا رزق تنقیدی مضامین 240صفحات پیسٹ شدہ رکھے ہیں امید ہے کہ میرا تعارف مکمل ہوگیا ہوگا۔ جس کے لیے میم میم مغل صاحب شکریہ کے مستحق ہیں۔

اجازت دیجئے
سید انور جاوید ہاشمی
اردو لغت بورڈ کراچی پاکستان
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم جاوید ہاشمی صاحب اور محفل فورم پر خوش آمدید۔ آپ کا تعارف جان کر خوشی ہوئی۔ امید کرتا ہوں کہ آپ اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کر یہاں تشریف لاتے رہیں گے اور یہ کہ ہمیں آپ سے سیکھنے کا موقع ملتا رہے گا۔
م م مغل صاحب کا بھی شکریہ کہ انہوں نے آپ کو اس فورم سے متعارف کرایا۔
 

شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید ہاشمی صاحب۔
بہت خوشی ہوئی آپ کو اردو محفل میں دیکھ کر۔ درخواست ہی ہے کہ کچھ وقت اردو محفل کو بھی دے دیا کریں۔

مغل صاحب آپ کا بھی بہت شکریہ۔
 

فاتح

لائبریرین
ہاشمی صاحب،
السلام علیکم!
بہت خوشی ہوئی آپ جیسی شخصیت کو محفل پر دیکھ کر۔ یقینآ ہمیں آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
چشم ما روشن دل ما شاد
 

بلال

محفلین
محفل پر خوش آمدید جناب محترم سید انور جاوید ہاشمی صاحب۔۔۔ بہت خوشی ہوئی آپ کو محفل میں دیکھ کر۔۔۔ اللہ تعالٰی آپ کو بہت ساری خوشیاں دے۔۔۔آمین
 

حسن علوی

محفلین
محفل میں خوش آمدید جاوید ہاشمی صاحب(آپکا نام پڑھ کر ایک دم چونک پڑا کہ یہ سیاست سے ادب میں کہاں آن ٹپکے:))
امید ھے آپ محفل کو بھی وقت دیتے رہیں گے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اردو محفل پر خوش آمدید جناب سید انور جاوید ہاشمی صاحب۔

آپ جیسی علمی اور ادبی شخصیت کی اردو محفل پر آمد انتہائی خوسی کی بات ہے اور امید ہے کہ اپنے کلام سے ہمیں نوازتے رہیں گے۔
 

ایم اے راجا

محفلین
خوش آمدید ہاشمی صاحب امید ہیکہ آپکی یہاں آمد ہمارے لیئے رہنمائی اور روشنی کا باعث بنے گی۔
مغل صاحب آپ کا بھی شکریہ اتنی بڑی شخصیت کو یہاں متعارف کروانے کا۔ شکریہ۔
 
شکرگزاری کے کلمات

السلام و علیکم ،شب بخیر!
شکریہ جناب راجا اور دیگر احباب محفل، میں بعض ناگزیر وجوہات کی بناپر حاضر نہ ہوسکا کوشش کروں گا کہ وقت نکال کر حاضری لگاتا رہوں۔میرا تعلق اردو لُغت بورڈ کراچی سے ہے جہاں میں مسودہ سے برومائٹ کی پروف خوانی،کتابوں اور جرائد سے آرٹیکل کی تلاش اور انھیں بطور اسناد تشریحی کارڈ پر درج کرکے منسلک کرتا نیز ترتیب و نظر ثانی وغیرہ کرتے ہوئے مدیران کی معاونت کرتا ہوں اس کے لیے ہمہ وقت مطالعےمیں مصروفیت رہتی ہے یہاں تک کہ رات کو پارک میں فیملی کے ساتھ جوگنگ کے بعد بھی مطالعہ چلتا رہتا ہے میرے پاس حضرو اٹک کے افسانہ نگار و صحافی اور شاعر جناب غلام رسول خاور چوہدری کے افسانوں کا مجموعہ چیخوں میں دبی آواز ،ڈاکٹر سعید ہارون لاہور کے دوہوں کا مجموعہ میگھ ملہار اور ایٹمی انجینئر ڈاکٹر بشیر الدین محمود کی ماوریٰ برائے اخذ و استناد رکھی ہیں جبکہ شعری مجموعے سلیم فوز،ظریف احسن،فراست رضوی سے بھی کام لیا جارہا ہے
ایک بار پھر آپ تمام احباب کا شکریہ::)
 
اردو محفل پر خوش آمدید جناب سید انور جاوید ہاشمی صاحب۔

آپ جیسی علمی اور ادبی شخصیت کی اردو محفل پر آمد انتہائی خوسی کی بات ہے اور امید ہے کہ اپنے کلام سے ہمیں نوازتے رہیں گے۔
جناب محمد وارث صاحب ،خیرمقدمی کلمات کے لیے ممنون و متشکر ہوں خداکرے کہ آپ خیریت سے ہوں اور آپ کی نیک تمنائیں ،آرزوئیں،خواہشیں پوری ہوں میری تمام نیک خواہشات آپ کے اور اردو محفل کے اراکین و منتظمین کے لیے ہیں
سید انور جاوید ہاشمی،اردو لغت بورڈ گلشن اقبال بلاک 5 کراچی 75300
 

خورشیدآزاد

محفلین
دل کی گہرائیوں سےخوش آمدید انور جاوید یاشمی صاحب!!

اب منتظمین سے گذارش ہے کہ آپ جیسوں کے لیے ہی یہ 500 والا ایرور کا کچھ کیا جائے۔ پلیززززززز
 
Top